Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن

Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن, Social Media Agency, Al Manamah.
(1)

کڑہ مار ٹی وی – عام عوام کی آواز
غیر سیاسی اور غیر جانبدار پلیٹ فارم
معتبر خبریں اور رپورٹس
امن، ثقافت، تاریخ & انٹرٹینمنٹ
عوامی مسائل اجاگر کرنا اور مظلوموں کی آواز
شفافیت اور اعتماد ہماری پہچان
چیف ایڈیٹر مستقیم شاہ باچہ:03128146687
journalism student

09/09/2026

ایم زیڈ آڈیوز اینڈ الیکٹرانکس — نئے مقام پر

شگئی پل سے اب اقرار مارکیٹ، بمقابل احسان لیبارٹری منتقل ہوگیا ہے۔

یہاں آپ کو جنریٹر کا ہر قسم کا سامان، واٹر پمپس، کنسٹرکشن اور مکینیکل کام کا سامان، کٹنگ اور لینٹر کا سامان سمیت دیگر ضروری اشیاء کم قیمت پر کرائے پر دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ کاسمیٹکس اور فٹ ویئر کا سامان بھی دستیاب ہے۔

مبارک زیب: 03192260202
حاجی عمر فاروق خان: 03469203551

پتہ: یارحسین ماتہ شگئی، بمقابل احسان لیبارٹری

یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ کی صوبائی کابینہ کا ماہانہ اجلاس، نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاملاکنڈ تھانہ میں پروفیسر عالمگیر خ...
08/09/2026

یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ کی صوبائی کابینہ کا ماہانہ اجلاس، نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ملاکنڈ تھانہ میں پروفیسر عالمگیر خان، صوبائی صدر یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ پختونخوا کے حجرے میں یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ کی صوبائی کابینہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران نو منتخب صوبائی کابینہ سے مرکزی صدر یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ احمد علی خان لالا نے حلف لیا۔ اجلاس میں مرکزی چیئرمین ملک جہان عالم خان سمیت جرگہ کے مرکزی مشران اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی کابینہ اور مرکزی مشران نے ملاکنڈ میں یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ کے لیے ایک مستقل جگہ کا بھی معائنہ کیا، جسے جرگے کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے پسند کیا گیا۔ مجوزہ مقام پر یوسفزئی قوم کے لیے ایک بڑا جرگہ ہال/حجرہ قائم کرنے کی تجویز ہے، جہاں جرگے، مشاورتی اجلاس اور دیگر تنظیمی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

اجلاس میں جرگہ کے آئندہ لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جرگہ کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں آباد یوسفزئی قوم سے رابطوں کو مضبوط بنانے اور دوسرے صوبوں سمیت ایران، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں موجود یوسفزئی اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوسفزئی قوم کے باہمی رابطوں، اتحاد، اتفاق اور اجتماعی مشاورت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

08/09/2026

یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ کی صوبائی کابینہ کا ماہانہ اجلاس، نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ملاکنڈ تھانہ میں پروفیسر عالمگیر خان، صوبائی صدر یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ پختونخوا کے حجرے میں یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ کی صوبائی کابینہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران نو منتخب صوبائی کابینہ سے مرکزی صدر یوسفزئے نڑیوالہ جرگہ احمد علی خان لالا نے حلف لیا۔

اجلاس میں مرکزی چیئرمین ملک جہان عالم خان سمیت جرگہ کے مرکزی مشران اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جرگہ کے آئندہ لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رزڑ جناب فخرِ عالم صاحب کی زیرِ نگرانی تحصیل رزڑ کے شیوہ اڈہ مین بازار میں غیر قانونی تجاوزات اور نو پارکنگ...
08/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر رزڑ جناب فخرِ عالم صاحب کی زیرِ نگرانی تحصیل رزڑ کے شیوہ اڈہ مین بازار میں غیر قانونی تجاوزات اور نو پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔

آپریشن کے دوران بازار میں قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا جبکہ نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعدد گاڑیوں کو موقع پر ہی ہٹا دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو آئندہ قوانین کی پابندی کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر ٹی ایم اے رزڑ کے اہلکاروں نے بھی کارروائی میں بھرپور حصہ لیا اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رزڑ جناب فخرِ عالم صاحب نے کہا کہ عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور بازار کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

گمشدگی کی اطلاعاحتشام خان ولد اجمل خان، عمر 15 سال، سکنہ ڈبلحتے، تحصیل رزڑ، ضلع صوابی، 6 ستمبر 2026 کو چھوٹا لاہور کے مد...
08/09/2026

گمشدگی کی اطلاع

احتشام خان ولد اجمل خان، عمر 15 سال، سکنہ ڈبلحتے، تحصیل رزڑ، ضلع صوابی، 6 ستمبر 2026 کو چھوٹا لاہور کے مدرسے سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہے۔ تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔

اگر کسی کو احتشام خان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو ان نمبرز پر رابطہ کریں:

0301-8334250 — اجمل خان
0340-9150580 — ایاز خان
0300-8871355 — یاسر خان

براہِ کرم اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچے کی تلاش میں مدد مل سکے۔

07/09/2026

یارحسین مین اڈہ میں پتھر سے لدے خطرناک ٹرک، کسی بڑے حادثے کا خدشہ

یارحسین مین اڈہ تحصیل رزڑ کا ایک بڑا تجارتی مرکز اور اہم بازار ہے، جبکہ یارحسین آبادی کے لحاظ سے تحصیل رزڑ سمیت ضلع صوابی کے بڑے آبادی والے علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

افسوس کے ساتھ روزانہ ایسے ٹرک یارحسین مین اڈہ سے گزرتے ہیں جن پر پتھر انتہائی خطرناک انداز میں لادے جاتے ہیں۔ پتھر مناسب طریقے سے باندھے یا محفوظ نہیں کیے جاتے، جس کے باعث کسی بھی وقت پتھر گرنے اور بڑے حادثے کا خدشہ رہتا ہے۔

ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے پرزور اپیل ہے کہ ان گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ یا تو سکول جانے اور چھٹی کے اوقات میں ان کے گزرنے پر پابندی عائد کی جائے، یا دن کے اوقات میں ان کی آمدورفت محدود کی جائے، جبکہ گاڑیوں پر پتھر محفوظ اور مقررہ طریقے سے لوڈ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

عوام کی جان و مال کا تحفظ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، خدانخواستہ کسی حادثے کے بعد کارروائی کے بجائے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

شاہ زیب سلطان ولد راجد سلطان، ساکن محلہ بدلہ خیل بامخیل، گزشتہ 3 دن سے گھر سے لاپتہ ہیں۔اگر کسی نے شاہ زیب کو کہیں دیکھا...
07/09/2026

شاہ زیب سلطان ولد راجد سلطان، ساکن محلہ بدلہ خیل بامخیل، گزشتہ 3 دن سے گھر سے لاپتہ ہیں۔

اگر کسی نے شاہ زیب کو کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو براہِ کرم فوری طور پر ان نمبروں پر رابطہ کریں:

واٹس ایپ: 03457388782
کال: 03004184297

براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ شاہ زیب کی تلاش میں مدد مل سکے۔

تھانہ تورڈھیر پولیس کی کارروائی، سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار، آلۂ قتل برآمدصوابی: تھانہ تورڈھیر پول...
07/09/2026

تھانہ تورڈھیر پولیس کی کارروائی، سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار، آلۂ قتل برآمد

صوابی: تھانہ تورڈھیر پولیس نے سنگین مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کرنے والے ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

وجۂ عناد: ملزم کا والد کی دوسری شادی پر شدید اختلاف تھا، جس کی بنا پر ملزم نے اپنی سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 05.07.2025 کو مدعی شفیع النبی ساکن جہانگیرہ، محلہ میاں گان نے تھانہ تورڈھیر میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے ملزم ارشد نے گھر میں داخل ہوکر اس کی دوسری بیوی مسماۃ شاہین پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

مدعی کے مطابق ملزم ارشد اس کی پہلی بیوی مسماۃ یاسین کے ساتھ قریبی گھر میں رہائش پذیر تھا، جبکہ وہ اپنے والد کی دوسری شادی پر ناخوش تھا۔ اسی رنجش کی بنا پر ملزم نے مسلح ہوکر دوسرے گھر میں داخل ہوکر اپنی سوتیلی ماں مسماۃ شاہین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق* کی خصوصی ہدایات پر اشتہاری و سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر عامر خان نے ہمراہ پولیس ٹیم کامیاب چھاپہ زنی کرتے ہوئے مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او صوابی وقاص رفیق:
"سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ صوابی پولیس ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔"
#ترجمان ضلعی پولیس صوابی

07/09/2026

یو مورکئ تہ صوابئ شاہ منصور ہسپتال کیی د A+ وینی ڈیر ضرورت دے کہ سوک ھم د اللہ د رضا دپارہ ورکول غواڑئ نو رابطہ اوکڑئ
03122788792

Address

Al Manamah
23430

Telephone

+923128146687

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karamar TVکړه مار ټيلی ویژن:

Shortcuts

Share