Safa Digital Marketing Agency

Safa Digital Marketing Agency Welcome to Safa Digital Marketing Agency! Your partner in crafting digital success stories! From social media magic to SEO sorcery,

We specialize in transforming ideas into impactful strategies that drive growth and boost your online presence.

01/09/2026
01/09/2026
01/09/2026

🚨 🚨 بانی پی ٹی آئی سے ڈیل، پیپلز پارٹی کے رہنما رمیش کمار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ 🚨🚨
پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈیل کے لیے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ رمیش کمار نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ 4 سے 5 ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا، ریلیف کا عمل شروع ہو چکا ہے اور چند دنوں میں سب نظر آجائے گا







29/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨اسلام آباد۔سانحہ پمز 8 آفسران معطل فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم

🔥 پمز نرسری آتشزدگی: 8 اعلیٰ حکام معطل، فوجداری کارروائی کی منظوری

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے زچہ و بچہ وارڈ کی نرسری میں 26 اگست 2026 کو لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کی روشنی میں اہم کارروائی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر مبینہ مجرمانہ غفلت کے الزام میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت 8 اعلیٰ حکام کو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

معطل ہونے والے افسران میں:

🔴 پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر — ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز
🔴 ڈاکٹر مطاہر شاہ — جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر
🔴 ڈاکٹر اویس علی شاہ — جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر
🔴 پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض — سربراہ نیونیٹل شعبہ
🔴 ڈاکٹر نغمیہ — سینیئر رجسٹرار
🔴 ڈاکٹر نوشیلہ امجد
🔴 محمد عثمان — اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی، پمز
🔴 ڈاکٹر عبدالرحمن — ڈائریکٹر جنرل، سی ڈی اے ایمرجنسی سروسز

📍 14 نومولود بچوں کی ہلاکت نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا تھا، جبکہ واقعے کی ذمہ داری کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے 99 نیوز سے جڑے رہیے۔









29/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨 اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں 14 پھول مرجھا گئے جس پر وفاقی سیکرٹری صحت محمد اسلم غوری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔۔۔
شہباز شریف کے بطور وزیر اعلی پنجاب ایسے سخت آرڈرز مشہور تھے۔ جو وہ بیوروکریسی کو کیا کرتے تھے۔
جس بنا پر ان کی گڈ گورننس مشہور تھی۔
حل یہ نہیں کہ سیکرٹری صاحب کو عہدے سے ہٹا دیا اور بات ختم ۔۔۔ جناب ذمے داروں کا تعین کریں۔ اور سیدھی پھانسی دیں۔ دوبارہ کبھی ایسا نہیں ہوگا۔
اصل معاملہ یہ ہے کہ کبھی لاہور کے ہسپتال میں تو کبھی ساہیوال کے ہسپتال میں کبھی بہاولپور میں یہ حادثہ رونما ہوتا ہے جس پر انکوائری بھی شروع ہو جاتی ہے اور کچھ لوگ معطل بھی ہو جاتے ہیں ۔۔۔ کیا سزا کافی ہے یا اس سے بڑھ کر ہونی چاہیے ۔۔ اس سے بڑی نااہلی اور ظلم اور کیا ہوگا ۔۔۔
بات صرف سیکرٹری کی معطلی تک نہیں رکنی چاہئے ۔۔۔ اس بار منطقی انجام تک پہنچنی چاہئے ۔۔۔۔











29/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨راولپنڈی: تھانہ ویسٹریج کی حدود میں 12 سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی 27 اگست کی رات گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، جسے بعد میں بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے واقعے میں نامزد شخص بچی کے والد اور چچا کے قابو میں آ گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامزد شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
⚖️ کمسن بچی کو انصاف فراہم کیا جائے اور اگر الزامات ثابت ہوں تو ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔






02/06/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨 اسلام آباد لوہی بھیر پولیس کا عیاشی کے آڈے پر بڑا کریک ڈاؤن۔ 41 لڑکے لڑکیاں غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہی بھیر پولیس نے عیاشی کے آڈؤں پر کاروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 41 لڑکیاں اور لڑکے گرفتار کر لیے۔
​وفاقی دارالحکومت میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف اسلام آباد پولیس کا ایکشن تیز افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف (SI) اور ان کی ٹیم نے چھاپہ مار کر 41 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔​ گرفتار مرد کی تعداد 26 گرفتار خواتین 15 ​تمام ملزمان کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے ٹیم کی اس فوری اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔







​

02/06/2026

🔥بریکنگ نیوز 🔥شوہر سے ملنے عمان جانے والی خاتون سے دو نکاح نامے برآمد، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی۔ ذرائع
خاتون اپنے خاوند سے ملنے عمان جا رہی تھی۔ کاغذات چانچ پڑتال کرنے پر مشکوک سمجھتے ہوئے آف لوڈ کرکے ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے خاتون کا فراڈ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ہوشیاری کی وہ مثال قائم کر دی جس نے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو ہلا کر رکھ دیا۔

عمان جانے کی خواہشمند مسافر خاتون شابانہ بی بی کا جھوٹ اس وقت پکڑا گیا جب اس نے Relative Joining Visa لہرا کر امیگریشن افسران کو چکمہ دینے کی کوشش کی۔خاتون کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ملنے عمان جا رہی ہے،

مگر کاغذ بول اٹھے اور سچ اگل دیا۔ جانچ کے دوران پیش کیا گیا میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پہلی ہی نظر میں جعلی نکلا۔ ایف آئی اے کے تربیت یافتہ افسران وہیں نہیں رکے۔ خاتون کے موبائل فون کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک اور نکاح نامہ برآمد ہو گیا۔

دو نکاح نامے، دو کہانیاں اور ایک ہی عورت۔ ازدواجی حیثیت کا یہ تضاد پوری گیم بے نقاب کرنے کے لیے کافی تھا۔ابتدائی تفتیش نے ثابت کر دیا کہ ویزا اور دونوں دستاویزات جعلی اور مشکوک طریقے سے بنوائے گئے تھے۔

یہ سیدھا سیدھا ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کی کوشش تھی جسے ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت ناکام بنا دیا۔

ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شابانہ بی بی کو آف لوڈ کر دیا اور مزید قانونی شکنجہ کسنے کے لیے اے ایچ ٹی سی اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔ موبائل فون، پاسپورٹ، جعلی ویزا اور تمام مشکوک دستاویزات قبضے میں لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

حکام اب اس نیٹ ورک کی جڑ تک پہنچنے کے لیے تفتیش کر رہے ہیں جو معصوم لوگوں کو جعلی کاغذوں پر باہر بھیج کر ملک کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔







Address

Office#285, 2nd Floor, Lulu Center, Mateena Deira Dubai
Deira Dubai
000000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safa Digital Marketing Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Safa Digital Marketing Agency:

Shortcuts

Share