Freelance Graphic Designer

Freelance Graphic Designer The graphic designer here. I will create logos, posts, business-related items, and many more

17/03/2023

آن لائن ارننگ کے نام پر فراڈ کے طریقے
ایڈ کلک, ایڈ پیسٹ, ایڈ ویو, ایڈ شیر, ڈیٹا انٹری, ڈیٹا ٹرانسفر, ڈیٹا لنک, کیپچا فل, ڈیٹا کلک,
اس جیسی ایڈ کمپنیاں جن کو اگر ایڈز کمپنیاں کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا
میں 2002 سے انٹرنیٹ سے وابسطہ ہوں 2006 سے 2013 تک مختلف کمپنیوں کے ہاتھوں برباد ہوا
ایڈ کلک, ایڈ پیسٹ, ایڈ ویو, ایڈ شیر, ڈیٹا انٹری, کیپچا فل اس جیسے کام کروانے والی بیسیوں ویب سائٹوں سے واسطہ پڑا
کم سے کم 3 لاکھ روپے تک برباد کرنے کے بعد سمجھ آیا کہ نئے نئے انداز اور نعروں سے عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے
میں نے کافی ویب سائٹوں پر کام کیا جہاں رجسٹریشن کے نام پر رقم, ٹریننگ کے نام پر رقم, اور پھر انویسٹ کر کے سلور, گولڈن, پلاٹینم پیکج کے نام پر ہزاروں روپے لیتی لیں
اتنے بندے ریفر کریں اور ماہانہ ہزاروں کمائیں ایسے نام نہاد نعروں کے پیچھے بہت بڑا گینگ اور مافیا بیٹھا ہوا ہے

آپ کو پتہ ہے یہ اصل گیم کیا ہوتی ہے
ایک بندہ دس ہزار کی ویب سائٹ بناتا ہے, اس کی پرموشن کرتا ہے, اس پر بہت اٹریکٹیو قسم کے اشتہار چلاتا ہے سوشل میڈیا پر کال پر لڑکیاں بٹھائی ہوتی ہیں جو اپنی اداؤں سے دل ربا انداز سے کمنٹ کے جواب دیتی ہیں انباکس میں ایسے دلکش انداز سے مطمئن کرتی ہیں کہ بندہ سمجھتا ہے یہی لڑکی دنیا کی مخلص ترین لڑکی ہے اس کی باتوں سے ادھر ادھر سے سن کر ان کے جال میں پھنس جاتا ہے
ایک ایک لڑکی نے دس دس ناموں سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنائے ہوتے ہیں جو جگہ جگہ کمنٹ کرتی ہیں انباکس کرتی ہیں
بندہ سوچتا ہے اتنی زیادہ لڑکیاں اور لوگ جب ایک کمپنی کی تعریف کرتے ہیں تو یہ جینون ہی ہوگی
جب کہ ایک ہی لڑکی دس جگہوں پر مختلف ناموں سے اور انداز سے انجیکشن لگا رہی ہوتی ہے
اخبارات اور سوشل میڈیا پر بے روزگار لڑکے اور لڑکیاں ان فراڈیوں کے گھیرے میں آتی ہیں
ہر بندہ جب ان کے ساتھ ملتا ہے تو یہ ہر بندے سے رجسٹریشن, ٹریننگ, پیکجز کے نام پر پیسے وصول کرتے ہیں اور تاکید یہی کی جاتی ہے کہ ریفرلنک بناؤ زیادہ سے زیادہ بندے جوائن کراؤ
اب سوچو ایک بندہ دس بندے ریفر کرتا ہے وہ دس آگے دس, آگے دس, آگے دس یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے
مثال کے طور پر میں نے اپنے 20,000 کمپنی کو دئیے ساتھ دس ریفرلنک بنائے ان دس بندوں نے بھی 20,000, 20,000 دئیے تو دو لاکھ روپے کمپنی نے کما لئے
اب یہ کمپنی ہم سب کو ہمارے ہی پیسوں سے چند مرتبہ کچھ رقم واپس کرے گی جس سے ہمارا اعتماد اور یقین بھال ہوگا اور ہم مزید مشہوری کریں گے
اب اس کمپنی نے ٹارگٹ سیٹ کیا ہوتا ہے کہ ہم نے اس نام سے ایک سال, دو سال کام کر کے اتنے پیسے لوٹ کر فرار ہوجانا ہے
کمپنی روز کے سو کلک دیکھنے کا کہتی ہے کہ روزانہ بیس منٹ ایڈ کلک دیکھیں اور روزانہ 1000 روپے کمائیں

اب یہ ہوتا ہے کہ کمپنی کی مخصوص مقدار کی شرط ہوتی ہے کہ اتنی رقم ہوگی تو وڈرا کر سکیں گے مثلا مجھے کہا جاتا ہے جب تک 100 ڈالر نہیں کما لیتے پیسے وڈرا نہیں کروا سکتے
کچھ چالاک لوگو روزانہ, ہر ہفتے وڈرا کا بھی کہتے ہیں
اب میں اپنے اکاؤنٹ سے روزانہ سو ایڈ دیکھتا ہوں اور میرے ڈیش بورڈ پر روزانہ پیسے جمع ہوتے رہتے ہیں
ڈیش بورڈ پر موجود رقم حقیقت میں پی ایچ پی کوڈنگ کے ذریعے ہندسے بڑھ رہے ہوتے ہے جو کہ حقیقت میں صرف ہندسے ہی ہوتے ہیں
ایسی ویب سائٹس کا زیادہ زور ریفر لنک کا اسی لئے ہوتا ہے کہ جتنے نئے بندے جوائن ہوتے جائیں گے یکمشت رقم ملتی جائے گی
میں ایک مہینے کام کرتا ہوں ایک بار وڈرا کرتا ہوں تو میں اس کمپنی پر اعتماد کر لوں گا اور اس کمپنی کے گن گانے شروع ہوجاؤں گا کہ یہ کمپنی جینون ہے اور ساتھ دس بیس بندوں تک اپنا پیغام بھی پہنچاؤں گا تو سوچیں میں کتنا فائدہ دوں گا
میرے دئیے ہوئے پیسوں سے مجھے ایک دو ماہ کچھ رقم واپس کرتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ مجھے منافع مل رہا ہے جب کہ حقیقت میں میری ہی رقم سے مجھے کچھ رقم واپس کی جا رہی ہوتی ہے جب کہ اصل میں میری وجہ سے جو ریفر لنک, دوسرے بندے شامل ہوکر پیسے دیتے ہیں اصل فائدہ کمپنی کو اس کا ہورہا ہوتا ہے
دو تین ماہ بعد مجھے رقم ملنا بند ہوجاتی ہے
کمپنی یہی کہتی ہے کہ کمپنی کا رول بدل گیا ہے اب اتنے پیسے کماؤ تو پھر پیسے نکال سکو گے
بندہ دن رات کام کرتا ہے ڈیش بورڈ پر رقم بڑھتے بڑھتے ہزاروں میں ہوجاتی ہے اور ایک دن ویب سائٹ کھولتا ہے تو وہ کھلتی ہی نہیں
مطلب کمپنی اپنا وقت پورا کر کے بھاگ چکی ہوتی ہے
یہ فراڈی کمپنیاں ریفرلنک, رجسٹریشن, پیکجز کے نام پر اربوں روپے کا گھپلا کر کے منظر سے غائب ہوجاتی ہیں
اور چند دن بعد اسی طرح کسی نئے نام نئے انداز سے نئے سرے سے دھندہ شروع کر دیتی ہیں

ان فراڈی کمپنیوں کا سب سے بڑا اور آسان شکار خواتین ہوتی ہیں عورتوں کو بڑی لالچ دے کر گھر بیٹھے لاکھوں کمانے کا لالچ دے کر لوٹتی ہیں
ایسی کمپنیاں فون کالز پر اور پروموشن کے لئے لڑکیوں کا استعمال کرتی ہیں
سوشل میڈیا اخبارات میں جب اشتہارات چلتے ہیں تو یہ لڑکیاں بڑھ چڑھ کر کمنٹ کرنا انباکس میں مطمئن کرنے کے خدمت پر مامور ہوتی ہیں
فون کالز پر دل ربا اداؤں سے اور میٹھے شیریں لہجے میں ایسا مطمئن کرتی ہیں کہ بندہ ایک لمحے میں انویسٹ کرنے کا عہد کر لیتا ہے

یاد رکھیں۔۔۔
جو کمپنی آپ سے رجسٹریشن, ٹریننگ, ریفرلنک, بلاک چین, کے نام پر پیسے مانگے
اپنے پیکجز متعارف کروائے کہ اتنے انویسٹ کریں اتنا ملے گا
یا بڑے بڑے خواب دیکھائے تو سمجھ جائیں کہ یہ دھوکہ فراڈ ہے
آن لائن ارننگ کے جینون جتنے بھی میتھڈ ہیں سب فری ہیں
فری لانسنگ, یوٹیوب, بلاگنگ اور جیسے دوسرے تمام کام بلکل فری میں شروع ہوتے ہیں
پلیز خود کو اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو ایسے فراڈی اور جھوٹے مکار لوگوں سے بچائیں
حامد حسن
Hamid Hassan

Some of my new projects are here.
08/03/2023

Some of my new projects are here.

The Govt. ProjectOur valued customer under the Govt. of PunjabTavta Shahadra Punjab, we make the brochure Design for the...
08/02/2023

The Govt. Project
Our valued customer under the Govt. of Punjab
Tavta Shahadra Punjab,
we make the brochure Design for the advertisment.
if anyone needs to grow up the business with our eye-catching design, please contact us.
wa.me/+923088100053

Biryani PalaceNews Paper AdOur Hounerable Customerfrom Milwaukee USANeed to make your business advertisingContact uswa.m...
08/02/2023

Biryani Palace
News Paper Ad
Our Hounerable Customer
from Milwaukee USA
Need to make your business advertising
Contact us
wa.me/+923088100053

Fresh Organic Milk Design
04/02/2023

Fresh Organic Milk Design

One design from my work.It's a professional and amazing eye-catcher graphic art.I create something special for your busi...
31/01/2023

One design from my work.
It's a professional and amazing eye-catcher graphic art.
I create something special for your business.
Feel free contact with me.
wa.me/+923088100053

Available as a freelancer online Graphic Designing.Plz contact me.Muhammad Uzairwa.me/923088100053
29/01/2023

Available as a freelancer online Graphic Designing.
Plz contact me.
Muhammad Uzair
wa.me/923088100053

Address

Lotus Building, Al-Nahda 2
Dubai
00000

Opening Hours

Monday 08:00 - 19:00
Tuesday 08:00 - 19:00
Wednesday 08:00 - 19:00
Thursday 08:00 - 19:00
Friday 08:00 - 12:45
Saturday 08:00 - 19:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Freelance Graphic Designer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share