Pak Media Network

Pak Media Network Connecting voices, sharing stories, and delivering authentic news. Stay informed with Pak Media Network

مطالبات حل ہوگئے  اسیران کو ضمانت پر رہائی ملے گی انجمن کااجلاس اتفاق رائے اور خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ،دھرنا موخرذرائ...
04/09/2026

مطالبات حل ہوگئے اسیران کو ضمانت پر رہائی ملے گی انجمن کااجلاس اتفاق رائے اور خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ،دھرنا موخر
ذرائع انجمن امامیہ

خضر حسین نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں قراقرم بورڈ ٹاپ کر لیاگلگت: سینکر بگروٹ ضلع گلگت کے ہونہار طالب علم خضر حسین ولد عاشور...
03/09/2026

خضر حسین نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں قراقرم بورڈ ٹاپ کر لیا
گلگت: سینکر بگروٹ ضلع گلگت کے ہونہار طالب علم خضر حسین ولد عاشور جان نے شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بورڈ کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں 567 نمبرات حاصل کرکے پارٹ ون میں بورڈ ٹاپ کر لیا۔
خضر حسین North Academia School & College Danyore Gilgit کے طالب علم ہیں۔ ان کی نمایاں کامیابی پر والدین، اساتذہ اور اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خضر حسین کی یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین تعلیمی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ان کی شاندار کامیابی نے نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے بگروٹ اور گلگت بلتستان کا نام بھی روشن کیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیامر کے 30 متاثرینِ سیلاب میں چھوٹے ٹریکٹرز تقسیمدیامر: الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ الخدمت اسلام...
03/09/2026

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیامر کے 30 متاثرینِ سیلاب میں چھوٹے ٹریکٹرز تقسیم

دیامر: الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس کے زیرِ اہتمام کسان بحالی منصوبہ کے تحت ضلع دیامر کے 30 متاثرینِ سیلاب میں چھوٹے ہاتھ سے چلنے والے ٹریکٹرز تقسیم کیے گئے۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان فرید اللہ خان، ایڈیشنل کمشنر دیامر ڈویژن نثار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا عامر، اسسٹنٹ کمشنر چلاس منظور پیام، ریجنل کوآرڈینیٹر نظام الدین، کوآرڈینیٹر الخدمت ضلع دیامر محمد ریاض اور ضلعی سرپرست الخدمت ضلع دیامر زوالفقار احمد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے متاثرینِ سیلاب میں ٹریکٹرز تقسیم کیے اور خطاب کرتے ہوئے کسانوں کی بحالی، انہیں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

مقررین نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو زرعی آلات کی فراہمی سے نہ صرف ان کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرکے اپنے خاندانوں کی کفالت بہتر انداز میں کر سکیں گے۔ ایسے اقدامات متاثرینِ سیلاب کی بحالی اور انہیں خود انحصاری کی طرف گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے امدادی و بحالی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر متاثرینِ سیلاب نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کسان بحالی منصوبہ کے تحت ٹریکٹرز کی فراہمی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ متاثرین نے امید ظاہر کی کہ الخدمت فاؤنڈیشن آئندہ بھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی معاشی مشکلات کے ازالے کے لیے اسی طرح خصوصی توجہ اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی

03/09/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے 2 میگاواٹ دہیتر نگر اور بڈلس پاور ہاوس کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے محکمہ برقیات کی جانب سے دیئے جانے والی بریفنگ کے موقع پر ناقص منصوبہ بندی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور ہاؤسز کی تعمیر میں معیار، رفتار اور منصوبہ بندی کے تحت ٹائم لائنز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ برقیات کے منصوبوں میں ناقص کنسلٹنسی کی وجہ سے مفادعامہ کے اہم منصوبوں کی معیار اور رفتار میں سمجھوتہ ہوتا رہا ہے اور منصوبے التواء کا شکار رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناقص کام اور منصوبہ بندی کی وجہ سے پاور کے منصوبوں کی مرمت اور دیگر اخراجات کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان ہوتا رہاہے جبکہ فزبلٹی، منصوبہ بندی اور معیار کو یقینی بنائے بغیر تجربوں کی بنیاد پر قومی خزانے کا نقصان اور مفاد عامہ کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ ناقص منصوبہ بندی اور نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستانپریس ریلیز03 ستمبر 2026گلگتچیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) اور چیف س...
03/09/2026

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان
پریس ریلیز
03 ستمبر 2026

گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں حلقہ GBA-09 (سکردو-III) کےضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان، امن و امان کی صورتحال، پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے انتظامات اور اب تک کیئے گئے تمام اقدامات سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) نے اس موقع پر کہا کہ ضمنی انتخاب کا انعقاد الیکشن کمیشن کے مقررہ ضابطۂ کار اور آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق شفاف، غیر جانب دار اور پُرامن ماحول میں یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور انتخابی عمل کے دوران تمام ضروری انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور تمام ضروری انتظامات کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی اور انتظامی امور سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد دونوں جانب سے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیں گے تاکہ عوام کو پُرامن اور سازگار ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس کے موقع پر ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین صاحب,اپوزیشن لیڈر و س...
03/09/2026

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس کے موقع پر ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین صاحب,اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اور اسپیکر عمران ندیم صاحب کی جانب سے معزز سینیٹرز کو یادگاری سووینئر پیش کیے گئے۔
یہ ملاقات باہمی احترام، جمہوری اقدار اور گلگت بلتستان کے مؤثر پارلیمانی کردار کے عزم کی عکاس ہے۔

پریس ریلیزگلگت، 3 ستمبر 2026ء:حکومتِ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں گلگت شہر میں شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور ٹری...
03/09/2026

پریس ریلیز

گلگت، 3 ستمبر 2026ء:
حکومتِ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں گلگت شہر میں شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے سکوار کے کے ایچ سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) تک بائی پاس روڈ منصوبے کے ٹینڈر کی بڈ اوپننگ میٹنگ آج منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے 17 بولی دہندگان نے شرکت کی۔

مجوزہ بائی پاس روڈ منصوبہ گلگت شہر میں ٹریفک مینجمنٹ، رابطہ کاری میں بہتری اور شہری انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے.

گلگت بلتستان میں لییکچررز کے تبادلے
03/09/2026

گلگت بلتستان میں لییکچررز کے تبادلے

03/09/2026

🚨 گلگت: شہریوں کی متعلقہ اداروں سے کارروائی کی اپیل

گلگت میں انڈس ہوٹل کی مبینہ نکاسی آب کھلے عام سڑک پر بہنے کے باعث شہریوں کو مشکلات اور صفائی کے حوالے سے تشویش کا سامنا ہے۔

عوام نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر نکاسی آب کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے۔

Address

Dubai
358185

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share