IEA Urdu Official

IEA Urdu Official ‏میڈیا ٹیم کے زیرِ نگرانی ا ا ا سے منسلک پشتو و فارسی کا اردو ترجمان، جو برصغیر پاک و ہند سمیت پورے خطےکو آسان اردو نشریات فراہم کررہا ہے

کابل، پاکستانی جیلوں سے 880 افغان شہری رہا ہوکر وطن پہنچ گئےکابل( الامارہ) وزارت برائے امور مہاجرین و آبادکاری کا کہنا ہ...
30/07/2026

کابل، پاکستانی جیلوں سے 880 افغان شہری رہا ہوکر وطن پہنچ گئے
کابل( الامارہ) وزارت برائے امور مہاجرین و آبادکاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں 880 افغان باشندے پاکستانی جیلوں سے رہا ہو کر وطن واپس آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افراد طورخم اور سپین بولدک کے راستے وطن واپس آئے۔

مسقط: افغانستان اور عمان کا دوطرفہ معاشی و اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاقکابل (الامارہ)سلطنتِ عمان میں امارتِ اسلامیہ اف...
30/07/2026

مسقط: افغانستان اور عمان کا دوطرفہ معاشی و اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق
کابل (الامارہ)
سلطنتِ عمان میں امارتِ اسلامیہ افغانستان کے سفیر حافظ عمر نے مسقط کے پالیسی ساز ادارے کے ڈائریکٹر یوسف البلوشی سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خطے کے ممالک کے ساتھ حالیہ دوطرفہ اقتصادی پیش رفت اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر یوسف البلوشی نے افغانستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توسیع کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

کابل: افغان و ازبک حکام کا ادویات اور طبی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیالکابل (الامارہ): وزارت صحت عامہ کے ڈائریکٹ...
30/07/2026

کابل: افغان و ازبک حکام کا ادویات اور طبی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
کابل (الامارہ):
وزارت صحت عامہ کے ڈائریکٹر برائے غذا وادویہ مولوی حمد اللہ زاہد سے ازبکستان کے طبی وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ طبی اور ادویات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا، اس کے علاوہ ٹیکنیکل شعبے میں تعاون بڑھانے، ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے امور زیرِ بحث آئے۔

کابل، 119 اہلکاروں کی جدید جنگی تربیت مکمل کابل ( الامارہ) وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی یونٹس اور علاقائی کور کے ...
30/07/2026

کابل، 119 اہلکاروں کی جدید جنگی تربیت مکمل

کابل ( الامارہ) وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی یونٹس اور علاقائی کور کے 119 جوانوں نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ جوائنٹ کمبیٹ ٹریننگ کمانڈ سے طیارہ شکن اور D-30 توپوں کے استعمال کی چار ماہ پر مشتمل فکری و عملی تربیت مکمل کرلی۔

وزارتِ دفاع کے مطابق اختتامی تقریب کے موقع پر جوانوں نے عملی مشقوں کے دوران مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

بغلان،  السی کے بیج سے یومیہ 3 ہزار کلو گرام خالص تیل کی پیداوارکابل( الامارہ) بغلان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے می...
30/07/2026

بغلان، السی کے بیج سے یومیہ 3 ہزار کلو گرام خالص تیل کی پیداوار

کابل( الامارہ) بغلان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں السی کے بیج سے تیل کی پیداوار کی درجنوں فیکٹریاں اور پروسیسنگ مشینیں فعال ہیں، جن کی مصنوعات ملک کے دیگر صوبوں کو بھی بھیجی جاتی ہیں۔

فیکٹری مالکان کے مطابق روزانہ تقریباً 3,500 کلوگرام خالص السی کا تیل تیار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ السی کے بیج بغلان کے پہاڑی علاقوں سے جمع کیے جاتے ہیں اور پروسیسنگ و معیار کی جانچ کے بعد بازار میں فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔

بشکیک، افغانستان اور کرغزستان کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کابل (الامارہ)افغان وزارت خارجہ کے اسٹ...
30/07/2026

بشکیک، افغانستان اور کرغزستان کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کے فروغ پر بات چیت
کابل (الامارہ)
افغان وزارت خارجہ کے اسٹریٹجک مطالعات مرکز کے صدر عبدالحئ قانت اور بشکیک میں افغان سفارت خانے کے ناظم الامور مولوی عبدالشکور حقانی نےکرغزستان کی وزارت خارجہ کے چوتھے سیاسی شعبے کے سربراہ میربیک باکیتووچ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے استحکام، باہمی تعاون کو بڑھانے اور اہم علاقاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فریقین نے افغانستان اور کرغزستان کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سیاسی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے اور عملی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

کابل،  وزیرِ ہائیر ایجوکیشن سے ترک سفیر کی ملاقات کابل ( الامارہ) وزیرِ ہائیر ایجوکیشن شیخ نداء محمد ندیم سے کابل میں تر...
30/07/2026

کابل، وزیرِ ہائیر ایجوکیشن سے ترک سفیر کی ملاقات

کابل ( الامارہ) وزیرِ ہائیر ایجوکیشن شیخ نداء محمد ندیم سے کابل میں ترکیہ کے سفیر سادین آییلدیز نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ ندا محمد ندیم نے ترکیہ سے علی آباد تدریسی یونیورسٹی کی بلڈنگ کی تعمیرِ نو، افغانستان میں ترک ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی اور وزارت ہائیر ایجوکیشن کے تدریسی اسپتالوں کو جدید آلات سے لیس کرنے میں تعاون کی درخواست کی۔

ترکیہ کے سفیر سادین آییلدیز نے افغانستان اور ترکیہ کے درمیان علمی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

بلخ، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان 50 ملین ڈالر سے زائد کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کابل( الامارہ) بلخ میں افغانستان چ...
30/07/2026

بلخ، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان 50 ملین ڈالر سے زائد کے تجارتی معاہدوں پر دستخط

کابل( الامارہ) بلخ میں افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے نائب صوبائی امور کے سربراہ اور ازبکستان کے صوبہ فرغانہ کے گورنر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) سمیت 25 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے، جن کی مجموعی مالیت 50 ملین ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔

بغلان: غوری سیمنٹ فیکٹری کی روزانہ پیداوار 700 ٹن تک پہنچ گئی کابل (الامارہ): صوبہ بغلان میں واقع غوری سیمنٹ فیکٹری کے ح...
30/07/2026

بغلان: غوری سیمنٹ فیکٹری کی روزانہ پیداوار 700 ٹن تک پہنچ گئی
کابل (الامارہ): صوبہ بغلان میں واقع غوری سیمنٹ فیکٹری کے حکام کے مطابق فیکٹری اس وقت روزانہ کم از کم 700 ٹن اعلیٰ معیار کا سیمنٹ تیار کر رہی ہے۔
فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیسرے پلانٹ کی تعمیر مکمل ہونے پر فیکٹری کی مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھ کر تقریباً 6 ہزار ٹن روزانہ ہو جائے گی۔

ہرات میں کسانوں سے تعاون کے لیے روزانہ تقریباً 2 ہزار ٹن ٹماٹر خریدنے کا عمل شروع ہوگاہرات (بی این اے) ہرات چیمبر آف انڈ...
30/07/2026

ہرات میں کسانوں سے تعاون کے لیے روزانہ تقریباً 2 ہزار ٹن ٹماٹر خریدنے کا عمل شروع ہوگا

ہرات (بی این اے) ہرات چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ مائنز کے صدر نے کہا ہے کہ صوبے کے صنعت کار ٹماٹر کی فصل کی کٹائی کے آغاز کے ساتھ ہی مقامی کسانوں سے روزانہ 1,750 ٹن ٹماٹر خریدیں گے۔

انہوں نے گورنر ہرات شیخ مولانا اسلامجار سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اس اقدام کا مقصد مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی، زرعی معیشت کو مضبوط بنانا، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور ملکی صنعت کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

باختر نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر ہرات نے صنعت کاروں کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کسانوں کی معاونت، مقامی پیداوار کے فروغ اور ملکی اقتصادی ترقی کی جانب ایک مؤثر قدم قرار دیا۔

شیخ مولانا اسلامجار نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسانوں اور مقامی پیداوار کرنے والوں کی حمایت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس تعاون کا تسلسل معاشرے کی خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

Address

Kabul

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IEA Urdu Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IEA Urdu Official:

Shortcuts

Share