OneVoice

OneVoice One Voice your own voice send us your video interview we will post here

21/06/2026

رپورٹ عدنان چوہدری

18/06/2026

غیر معیاری اور ایکسپائری مال فروخت کرنے کا انجام، ون سٹاپ شاپ دولت نگر سیل کر دی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔

17/06/2026

ذہنی معذوری کے شکار نوجوان پر تشدد، اہل خانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے انصاف کا مطالبہ
لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) تھانہ اگووکی کی حدود میں ذہنی توازن سے محروم ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ نوجوان کے بیرون ملک مقیم چار بھائیوں کے مطابق وہ اپنے بھائی کی تمام ضروریات پوری کرتے ہیں اور جب بھی وہ رقم کا مطالبہ کرتا ہے تو فوری طور پر اسے رقم بھجوا دی جاتی ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی ذہنی مسائل کا شکار ہے اور بعض افراد نے اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے بھائیوں سے رقم منگوا کر انہیں دے۔ متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد میں عظیم ولد ادریس اور طحہ شامل ہیں، جو آپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔
متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ نوجوان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذہنی معذوری کے شکار افراد پر تشدد نہ صرف غیر انسانی فعل ہے بلکہ قانوناً بھی قابل سزا جرم ہے، لہٰذا ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

14/06/2026
04/06/2026

Dirección

Marbella

Teléfono

+923014392397

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando OneVoice publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contacto La Empresa

Enviar un mensaje a OneVoice:

Atajos

Compartir