Ghulam Murtaza Ghauri

Ghulam Murtaza Ghauri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghulam Murtaza Ghauri, Social Media Agency, 86 Eton Road, London.

بھائیوں کے ساتھ گزرا ایک خوبصورت دناصلاح کلب کوئی عام جماعت نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک عہد اور ایک مسلسل سفر ہے۔ ایسا سفر جس...
24/01/2026

بھائیوں کے ساتھ گزرا ایک خوبصورت دن

اصلاح کلب کوئی عام جماعت نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک عہد اور ایک مسلسل سفر ہے۔ ایسا سفر جس میں ہم نے یہ وعدہ کر رکھا ہے کہ ہم بھلائی کے راستے پر چلیں گے، ایک دوسرے کو سہارا دیں گے اور خود کو بہتر انسان بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ یہ قافلہ آج سے کوئی دو سال پہلے صرف ایک دو افراد سے شروع ہوا تھا اور آج الحمدللہ ایک خوبصورت کارواں کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

ویسے تو اصلاح کلب کے تحت ہر ہفتے دین، اصلاح اور مختلف اسلامی موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے، مگر کبھی کبھار ایسی مثبت سرگرمیاں بھی ضروری ہوتی ہیں جو بھائیوں کو تازہ دم کریں، حوصلہ دیں اور آپس کے تعلق کو مزید مضبوط کریں۔ اسی مقصد کے تحت کچھ دنوں سے ایک outing کا پلان کیا جا رہا تھا، اور بالآخر 24 جنوری، ہفتے کے دن، اوکاڑہ جانے کا فیصلہ طے پا گیا۔

سب بھائی وقت پر پہنچ گئے تھ، سوائے میرے 😅, آخرکار مصطفیٰ اور نجف مجھے اٹھانے آئے اور کہنے لگے: بھائی جانے کا پروگرام نہیں ہے کیا؟ (آخر فری لانسر کی بھی کیا زندگی ہوتی ہے، رات کو جاگنا اور دن کو سونا ☹️)

خیر بلآخر اوکاڑہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ سب بھائی بائیکس پر تھے اور سرد موسم کے باوجود سفر کا بھرپور لطف اٹھایا گیا۔ راستے بھر قہقہے، باتیں اور خوشگوار لمحے اس سفر کو مزید یادگار بناتے رہے۔

اوکاڑہ پہنچ کر بہترین کھانا کھایا گیا، اس کے بعد میٹھے نے محفل کو اور خوشگوار بنا دیا، اور پھر سردی میں چائے تو جیسے لازم ہی تھی، جس سے تھکن بھی اتر گئی اور محفل کو مزید چار چاند لگ گئے۔ اس دوران خوب باتیں ہوئیں، ہنسی مذاق بھی ہوا اور وہ لمحات گزارے گئے جو دل میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتے ہیں۔

وقت کافی ہو چکا تھا اور گھر والوں کی کالز سے پہلے واپسی کا ارادہ کیا گیا۔ یوں یہ مختصر مگر بامقصد سفر اپنے اختتام کو پہنچا، مگر یادیں دلوں میں بس گئیں۔ یہ دن اور یہ سفر Islah Club کی تاریخ کے ان خوبصورت لمحوں میں شامل ہو گیا جو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ Islah Club کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائے، اس میں برکت عطا فرمائے، بھائیوں کے درمیان محبت اور اخلاص کو مزید بڑھائے اور ہمیشہ اپنی مدد و نصرت ہمارے شاملِ حال رکھے۔ آمین۔

بہت شکریہ،
ان شاء اللہ پھر کسی اچھی سی نئی کہانی کے ساتھ ملاقات ہو گی۔

مرتضیٰ 🖋️

30/06/2025

محمد یوسف ہمارے گاؤں کے ایک معزز بزرگ ہیں۔ نعت بہت خوب اور سُر کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اکثر ہماری مسجد میں اسپیکر پر ان کی آواز گونج رہی ہوتی ہے، اور سن کر دل کو سکون ملتا ہے۔

پچھلے دنوں انہوں نے ایک نعت پڑھی جو مجھے بے حد پسند آئی۔ دو دن تک وہ نعت میرے لبوں پر تھی، بار بار دہراتا رہا۔ تیسرے دن دل میں آیا کہ ان سے دوبارہ وہی نعت سنوں، تو عرض کی۔ کہنے لگے، "ضرور، جب مرضی ہو۔"

پھر ایک دن وہ باہر مل گئے، میں نے فوراً خواہش ظاہر کی، تو انہوں نے وہی نعت دوبارہ سنائی۔ یقین مانیں دل کو عجب سرور ملا۔ کچھ حصہ میں نے ریکارڈ بھی کیا ہے — آپ بھی سنیے، ایک شعر پیشِ خدمت ہے:

نوٹ: ویڈیو کوالٹی اور آواز میں تھوڑا سا گُزارہ کرنا پڑے گا.😁

یعنی آج کے دن آئے تھے اس جہانِ خراب میںکسی کو فرصت ہے کہ مجھ سے بحث کرے اور ثابت کرے کہ میرا وجود زندگی کے لئے ضروری تھا...
27/05/2025

یعنی آج کے دن آئے تھے اس جہانِ خراب میں

کسی کو فرصت ہے کہ مجھ سے بحث کرے اور ثابت کرے کہ میرا وجود زندگی کے لئے ضروری تھا۔

جون ایلیا

Happy Birthday to me (28th May)

نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، اور کون کہتا معجزوں کا زمانہ اب نہیں رہا...
26/05/2025

نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، اور کون کہتا معجزوں کا زمانہ اب نہیں رہا معجزے آج بھی ہوتے ہیں ☺️

لبيك اللهم لبيك 💕

زیر نظر تصویر لیبیا سے تعلق رکھنے والا "عامر" نامی شخص کی ہے

یہ شخص اس سال حج کی نیت سے عازم سفر ہوا تو ایئرپورٹ پہ نام میں (القذ اافی) ہونے کے سبب سیکورٹی کلیئرنس نہیں دیا گیا اور جہاز عامر کے بغیر ہی پرواز کر گیا
لیکن کچھ فنی خرابی کے سبب کچھ ہی دیر میں جہاز کو واپس اسی ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی تو ایک بار پھر عامر نے کوشش کی کہ وہ بھی حج بیت اللہ کے لیے جہاز میں سوار ہو مگر پائلٹ نے جہاز کے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا اور ٹیکنیکل کلیرنس کے بعد جہاز ایک بار پھر پرواز کر گیا
لیکن ایک بار پھر فنی خرابی کے سبب واپس لینڈنگ کرنا پڑی
عامر نے اس بار پھر سفر کی کوشش کی مگر پھر انکار ہوا
اور جہاز پرواز کر گیا
لیکن تیسری بار پھر فنی خرابی کے باعث جہاز کو واپس لوٹنا پڑا
اس بار پائلٹ نے کہا کہ جب تک "عامر" جہاز میں سوار نہیں ہوتا وہ جہاز نہیں اڑائیں گے
اس بار عامر کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہاز کے مسافروں میں شامل کیا گیا اور جہاز بخیر وعافیت سعودیہ کے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

زیارت بیت اللہ الحرام کے لیے قبولیت اصل ہے

کچھ لوگ زمین پہ غیر معروف ہیں لیکن عرش پہ معروف و محبوب ہیں

#لبيك
#الحج

اک کراچی والا پہلی بار لاہور آیا اور اک لاہوری سے ایڈریس پوچھ بیٹھاکرانچوی: محترم یہ پلاٹ نمبر 220 کہاں پڑے گا؟لہوری: یا...
25/05/2025

اک کراچی والا پہلی بار لاہور آیا اور اک لاہوری سے ایڈریس پوچھ بیٹھا
کرانچوی: محترم یہ پلاٹ نمبر 220 کہاں پڑے گا؟

لہوری: یار استاد جیکٹ بڑی کمال دی پائی او، کتھوں لئی ای تے کنے دی آئی اے؟ اصلی لیدر اے کہ اریکسین ؟ آجا بہہ جا چاہ پی لے اس توں بعد تینوں اس جگہ تے اپڑانے آں۔

کرانچوی: جی بہت شکریہ، میں بہت جلدی میں ہوں آپ بس مجھے راستہ بتا دیں۔
لہوری: اچھا؟ چلو فیر ایس طرح کرو کہ اگلے چوک وچوں سجے ہوجاو، اس توں اگلے چوک توں وی سجے ہونا، اگے اک ہور چوک آئے گا اتھوں فیر سجے، چار گلیاں چھڈ کے فیر سجے، تسیں پہنچ جاؤ گے۔

کرانچوی نے بتائے گئے راستے کے مطابق سفر کیا اور گھوم کر واپس اسی چوک میں آن پہنچا، تھوڑا حیرت اور غصے سے اس شخص سے بولا
کرانچوی: جناب یہ آپ نے خوب کیا، میں تو واپس اسی جگہ آن پہنچا، براہ کرم درست راہنمائی کر دیجئے مجھے بہت جلدی ہے۔

لہوری: اچھا؟ اینج کرو کہ اگلے چوک وچوں کھبے ہو جاؤ ، اس توں اگلے چوک توں وی کھبے ہونا، اگے اک ہور چوک آئے گا اتھوں فیر کھبے، نکی گلی چھڈ کے فیر کھبے، تسیں پہنچ جاؤ گے۔

کرانچوی نے پھر بتائے گئے راستے کے مطابق سفر کیا اور گھوم کر واپس اسی چوک میں آن پہنچا، شدید حیرت اور غصے سے اس شخص گھورتے ہوئے بولا

کرانچوی: محترم لاہور کے بارے میں سنا تھا آج مشاہدہ بھی کر لیا،آخر غلط ایڈریس بتا کر آپ لوگوں کو ملتا کیا ہے؟

لہوری: او باو جی، ایہو ای 220 نمبر پلاٹ اے، میں تے توہانوں پہلے ای آکھیا سی کہ آو بہہ جاو توہانوں چاہ پلانے آں، تسیں آپ ای نہیں منے☹️
دسو فیر جیکٹ کتھوں لئی ای تے کنے دی آئی اے؟ اصلی لیدر اے کہ اریکسین ؟ 😂😂

21/05/2025

خدا ایسا نمازی بنادے کے نماز پڑھے بغیر گزارا نہ ہو🤲😇
آمین

ہر کامیاب بزنس کے پیچھے ایک مضبوط سوچ ہوتی ہے۔⁣جب آپ مسائل میں مواقع تلاش کرنا سیکھ لیتے ہیں، تو کامیابی آپ کے قدم چومتی...
13/05/2025

ہر کامیاب بزنس کے پیچھے ایک مضبوط سوچ ہوتی ہے۔⁣
جب آپ مسائل میں مواقع تلاش کرنا سیکھ لیتے ہیں، تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔⁣
کاروبار میں ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ناکام ہیں , یہ صرف سیکھنے کا ایک موقع ہے۔⁣
⁣⁣
سوچ بدلو، دنیا بدلے گی

Address

86 Eton Road
London
IG12UG

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghulam Murtaza Ghauri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share