Balochistan Point

Balochistan Point Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Point, Social Media Agency, United Kingdom of Great Britain and, London.

*افغان مہاجرین /کریک ڈائون جاری*کوئٹہ : افغان مہاجرین کے خلاف کوئٹہ شہر میں کریک ڈائون جاری کوئٹہ : تیسرے مرحلے میں اب ت...
28/10/2025

*افغان مہاجرین /کریک ڈائون جاری*

کوئٹہ : افغان مہاجرین کے خلاف کوئٹہ شہر میں کریک ڈائون جاری

کوئٹہ : تیسرے مرحلے میں اب تک ضلع کوئٹہ سے 35ہزار افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی

کوئٹہ : ضلع کوئٹہ میں متعدد افغان مہاجرین کا کاروبار بھی ہے ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ : کاروبار کرنے والے لوگوں کو اپنے معاملات نمٹانے میں کچھ وقت لگے ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ : ضلع کوئٹہ سے آئندہ چند دنوں میں افغان مہاجرین کی واپسی میں مزید تیزی آئے گی ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

مستونگ/ لاپتہ ڈی ایس پی کی لاش برآمدمستونگ: مغوی ڈی ایس پی یوسف ریکی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیامستونگ: لاش کردگاپ کے ...
23/10/2025

مستونگ/ لاپتہ ڈی ایس پی کی لاش برآمد

مستونگ: مغوی ڈی ایس پی یوسف ریکی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

مستونگ: لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے برآمد،

مستونگ: کردگاپ سے اغواء ہونے والے ڈی ایس پی کی لاش برآمد،

مستونگ: ڈی ایس پی نوشکی پولیس ہفتہ و اتوار کے درمیانی شب کردگاپ سے لاپتہ ہوا تھا،

مستونگ: یوسف ریکی نوشکی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغواء کیا،

مستونگ: مقتول پولیس آفیسر کی لاش آج برآمد ہوئی، پولیس ذرائع

مستونگ: مقتول نوشکی پولیس تھانہ میں ڈی ایس پی تھے، پولیس ذرائع

مستونگ: لاش کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس ذرائع

میری اپنے 14 سالہ بیٹے کیساتھ ڈسکشن ہورہی تھی، میں نے کہا قطر کے پاس بھی رافیل ہیں،اُس نے کہا قطر کے پاس رافیل تو ہیں لی...
22/10/2025

میری اپنے 14 سالہ بیٹے کیساتھ ڈسکشن ہورہی تھی، میں نے کہا قطر کے پاس بھی رافیل ہیں،اُس نے کہا قطر کے پاس رافیل تو ہیں لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر نہیں ہیں، میر سرفراز بگٹی

21/10/2025

کوئٹہ شہر میں پولیس کے سرعام گنڈا گردی عوام کو روکنا اور عوام کو تنگ کرنا عوام پریشان ہو چکی ہے
لہذا گورنمنٹ اف بلوچستان سے ائی جی پولیس سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس عمل کو روکے اور عوام کو بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے
عوام کی اپیل

21/10/2025

کوئٹہ میں جائیدادوں کی فروخت میں سنگین فراڈ کا انکشاف! افغان مہاجرین ایک مکان 3 لوگوں کو بیچ کر فرار

*کوئٹہ* بلوچستان پوائنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے صوبے بھر میں 13 کھرب روپے مالیت کی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد جنگل...
21/10/2025

*کوئٹہ* بلوچستان پوائنٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے صوبے بھر میں 13 کھرب روپے مالیت کی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد جنگلاتی اراضی واگزار کرالی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ اراضی بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے 8 ماہ کی طویل اور بھرپور کارروائی کے بعد واگزار کرائی گئی۔
نیب حکام نے بتایا کہ اس وسیع پیمانے کی کارروائی کا مقصد جنگلاتی اراضی کو قبضہ مافیا اور غیر قانونی قابضین سے واپس لینا اور سرکاری زمین کے مزید غلط استعمال کو روکنا تھا۔

برآمد شدہ اراضی کو اب باضابطہ طور پر محکمہ جنگلات بلوچستان کے نام منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک سینئر نیب عہدیدار نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ہر ضلع میں فاریسٹ سیٹلمنٹ بورڈز اور ہر ڈویژن میں فاریسٹ ٹربیونلز قائم کر دیے ہیں۔
یہ ادارے مقامی قبائل اور برادریوں کے خدشات کو دور کرنے میں مدد کریں گے، اور زمین کی ملکیت اور استعمال سے متعلق تنازعات کے منصفانہ اور شفاف حل کو یقینی بنائیں گے۔
اس سے قبل نیب بلوچستان نے حب ضلع کی تحصیل سونمیانی میں واقع میانِی ہور کے علاقے میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں۔
یہ علاقہ ستمبر 2022 میں محکمہ جنگلات کی جانب سے مینگرووز سے محفوظ جنگلاتی زون قرار دیا جا چکا تھا۔
تاہم بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے اسے ایک نیا موضع (آبادیاتی علاقہ) قرار دے کر وہاں زمین کے دعوے جمع کرانے کی دعوت دے دی تھی۔

21/10/2025

کویٹہ ۔ ڈبل روڈ پر شہری نے بینک سے پیسے نکالے۔ ڈاکوں نے شہری سے رقم چھین لی شہری نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوں پر فائرنگ کردی ایک ڈاکو ہلاک
لاش سول ہسپتال منتقل مذید تفیش جاری

*جسٹس محمد کامران ملاخیل نے قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدےکاحلف اٹھالیا۔* کوئٹہ۔ حلف برداری کی تقریب بلوچستا...
20/10/2025

*جسٹس محمد کامران ملاخیل نے قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدےکاحلف اٹھالیا۔*

کوئٹہ۔ حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔

کوئٹہ۔ جسٹس اقبال احمد کاسی نے جسٹس محمد کامران ملاخیل سے حلف لیا۔

کوئٹہ۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے معزز ججزز صاحبان، رجسٹرار اور عدالتی افسران شریک تھے۔

کوئٹہ۔ لاء آفیسران اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

کوئٹہ۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے افسران نے قائمقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح کا بھائی مسلح افراد کے ہاتھوں قتل۔نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور میں صوبائی اسمبلی کے رکن...
19/10/2025

بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح کا بھائی مسلح افراد کے ہاتھوں قتل۔

نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور میں صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح کے بھائی ولید صالح کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ زرائع کے مطابق رحمت صالح کا چوٹھا بھائی ولید صالح چتکان میں اپنے گھر کے گیٹ پر کھڑا تھا جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

‏پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق — مذاکرات دوحہ میں مکمل‏ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے...
19/10/2025

‏پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق — مذاکرات دوحہ میں مکمل

‏ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔

‏ مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی، جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا

‏قطر کی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق، مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے نہ صرف فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی بلکہ دوطرفہ امن و استحکام کے لیے مستقل طریقۂ کار وضع کرنے پر بھی اتفاق کیا

‏اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک آئندہ دنوں میں فالو اَپ اجلاس منعقد کریں گے تاکہ جنگ بندی کے نفاذ اور اس کے پائیدار تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے

‏ یہ اقدامات پاکستان اور افغانستان دونوں میں سلامتی اور استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

‏قطر کی وزارتِ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اہم پیش رفت دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی بنیاد رکھے گی۔

‏یہ مذکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے

بلوچستان کے تمام اضلاع کے میونسپل کمیٹی کے جونئیر آفیسران جو سنئیت کی جگہ پر تعینات تھے فارغ کر دئے گئے،
18/10/2025

بلوچستان کے تمام اضلاع کے میونسپل کمیٹی کے جونئیر آفیسران جو سنئیت کی جگہ پر تعینات تھے فارغ کر دئے گئے،

*خاران میں فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ کی نمازِ جنازہ ادا۔**خاران بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرن...
18/10/2025

*خاران میں فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ کی نمازِ جنازہ ادا۔*

*خاران بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس افسر ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ میں پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ، اہلِ علاقہ اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔*

*یاد رہے کہ جمعے کی شب خاران کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ شہید ہوگئے تھے پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔*

*دوسری جانب، اس افسوسناک واقعے کے خلاف خاران میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے مقامی تاجروں اور شہری تنظیموں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔*

Address

United Kingdom Of Great Britain And
London
WC2N

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share