𝘼𝙃𝙂𝘼𝙈

𝘼𝙃𝙂𝘼𝙈 AHGAM ZACHALDARA HANDWARA

30/04/2026

اگر زندگی کو سمجھنا ہے تو ان تین جگہوں پر ضرور جائیں
ہسپتال یہاں آپ دیکھیں گے کہ زندگی کتنی نازک ہے امیر اور غریب دونوں ایک ہی بستر پر پڑے ہیں ایک ہی طرح کی مشینوں سے جڑے ہوئے زیادہ وقت کی بھیک مانگتے آپ سمجھ جائیں گے کہ صحت آپ کی پہلی دولت ہے باقی سب کچھ صرف شور ہے
جیل یہاں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح ایک غلطی ایک غلط دوست یا غصے کا ایک لمحہ پورے مستقبل کو تباہ کر سکتا ہے آپ انتخاب کی حقیقی قیمت کو سمجھیں گے اور یہ کہ آزادی آپ کے پاس اب تک کی سب سے بڑی عیش و آرام کی چیز ہے
قبرستان یہاں آپ کو پتھر میں تراشے ہوئے نام نظر آئیں گے جن میں دولت خوبصورتی یا حیثیت کا کوئی ذکر نہیں ہے صرف ایک تاریخِ پیدائش اور ایک تاریخِ وفات اور اس کے درمیان کی ہر چیز غائب آپ سمجھ جائیں گے کہ زندگی مختصر ہے اور محبت مہربانی اور میراث باقی ہیں.

16/04/2026

سب سے بڑا جھوٹ اور کسان کی دانائی

قدیم زمانے میں ایک بادشاہ تھا جسے قصے کہانیاں سننے کا بہت شوق تھا ایک دن اسے شرارت سوجھی اور اس نے پورے ملک میں منادی کروا دی کہ جو شخص دربار میں آ کر ایسا جھوٹ بولے گا جس پر میں خود پکار اٹھوں کہ یہ جھوٹ ہے اسے انعام میں ایک بڑا تھیلا سونے کے سکوں کا دیا جائے گا
انعام کی لالچ میں بڑے بڑے قصہ گو اور درباری آئے ایک نے کہا جہاں پناہ میں نے ایک ایسا مرغ دیکھا ہے جو ہاتھی کو اٹھا کر اڑ گیا تھا بادشاہ مسکرا کر بولا ہو سکتا ہے قدرت کی قدرت ہے یہ سچ ہو سکتا ہے
دوسرا بولا بادشاہ سلامت میں نے ایک بار سمندر میں آگ لگی دیکھی جس میں مچھلیاں پکوڑے بن کر باہر آ رہی تھیں بادشاہ نے اطمینان سے جواب دیا موسم گرم ہوگا پانی کھول گیا ہوگا میں اسے جھوٹ نہیں کہتا
بادشاہ دراصل بہت عیار تھا وہ ہر بڑے سے بڑے جھوٹ کو ممکن ہے کہہ کر رد کر دیتا تاکہ اسے انعام نہ دینا پڑے آخر کار ایک غریب کسان دربار میں حاضر ہوا اس کے ہاتھ میں ایک بڑا خالی مٹکا تھا
بادشاہ نے پوچھا تم کیا سنانے آئے ہو
کسان نے بڑی سنجیدگی سے کہا عالی جاہ میں کوئی کہانی سنانے نہیں آیا بلکہ اپنا قرض لینے آیا ہوں
بادشاہ حیران ہوا کیسا قرض
کسان بولا جہاں پناہ شاید آپ بھول رہے ہیں آپ کے مرحوم والد نے میرے مرحوم والد سے ایک ہزار سونے کے سکے ادھار لیے تھے اور وعدہ کیا تھا کہ ان کا بیٹا یعنی آپ یہ رقم مجھے واپس کرے گا میں وہی ایک ہزار سکے لینے آیا ہوں
اب بادشاہ مشکل میں پڑ گیا دربار بھرا ہوا تھا اور ساکھ کا سوال تھا
اگر بادشاہ کہتا کہ یہ جھوٹ ہے تو کسان شرط جیت جاتا اور اسے انعام کے طور پر سونے کے سکے دینے پڑتے
اگر بادشاہ کہتا کہ یہ سچ ہے تو اسے بطور قرض کسان کو ایک ہزار سونے کے سکے ادا کرنے پڑتے
بادشاہ کسان کی عقل مندی دیکھ کر دنگ رہ گیا اور مسکراتے ہوئے بولا تم جیت گئے تمہاری عقل مندی تمہارے جھوٹ سے زیادہ بڑی ہے بادشاہ نے اسے انعام دے کر رخصت کیا سبق عقل مند انسان وہ ہے جو اپنی بات کو ایسے طریقے سے پیش کرے کہ سامنے والا اسے رد نہ کر سکے

15/03/2026

انسان اللّٰہ کا محتاج ہے

انسان ہر لمحہ اللّٰہ سبحان و تعالی کا محتاج ہے انسان کی تخلیق پرورش بقا رزق صحت اور حتی کہ ہر سانس اللّٰہ کے حکم سے ممکن ہے قرآن مجید میں بھی یہ حقیقت واضح کی گئی ہے
اللّٰہ رب العزت کا فرمان ہے
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
اے لوگو تم سب اللّٰہ کے محتاج ہو اور اللّٰہ ہی بے نیاز لائقِ حمد و ثنا ہے
(سورۃ فاطر آیت نمبر 15)
انسان کی جسمانی روحانی اور مادی ضروریات سب اللّٰہ تعالی کے حکم سے پوری ہوتی ہیں یہاں تک کہ علم ہدایت صبر اور ہمت بھی اللّٰہ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ اللّٰہ کے سامنے عاجزی اختیار کرے اسی سے مدد مانگے اور اس کا شکر گزار رہے.

19/02/2026

رمضان
یہ مہینہ ہمیں محبت بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے
آئیے عہد کریں کہ اس رمضان میں ہم زیادہ سے زیادہ عبادت تلاوتِ قرآن اور نیکی کے کام کریں گے دعا ہے کہ یہ رمضان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے
سلامتی خوشحالی اور کامیابی کا ذریعہ بنے
اللہ ہم سب کو رمضان کی برکتیں نصیب فرمائے آمین

09/01/2026

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِىَ لِلصَّلٰوةِ مِنۡ يَّوۡمِ الۡجُمُعَةِ فَاسۡعَوۡا اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الۡبَيۡعَ‌ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ۞ فَاِذَا قُضِيَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ وَاذۡكُرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ۞

ترجمہ:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب پکارا جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو ۞ پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، شاید کہ تمہیں فلاح نصیب ہو جائے ۞

04/01/2026

کسی کی خدمت میں پیش کیے جانے والے تحفوں میں سے سب سے بہترین تحفے خلوص محبت اور اچھے الفاظ ہیں زبان کی حفاظت دولت کی حفاظت سے زیاده مشکل ہے اچھے لہجوں سے مخاطب ہونے والا انسان خوش اخلاق ہی نہیں وہ سب سے زیادہ خوبصورت اور با عزت ہوتا ہے تحفہ صرف چیزوں کی صورت دیدہ زیب ڈبوں اور لفافوں میں پیک کر کے ہی نہیں دیا جاتا بلکہ آپ کے وہ الفاظ بھی تحفہ ہوتے ہیں جو دوسروں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں ایسے الفاظ پھول کی مانند خوبصورت ہوتے ہیں اور شیریں لہجے اس پھول میں موجود خوشبو کی طرح جو آپ کے احساس کو ہمیشہ مہکائے رکھتے ہیں صحیح بات اور درست لہجہ مخاطب کو اپنی طرف ایسے کھینچتا ہے جیسے گلاب کا پھول تتلیوں کو اچھے لوگ ہمیشہ اللّٰہ پاک کے تحائف استعمال کرتے ہیں ہونٹوں پر سچ چہرے پر مسکراہٹ الفاظ میں دعا آنکھوں میں ہمدردی دل میں محبت ہاتھوں میں خدمت اور فطرت میں عاجزی جو خوشبو انسان کے کردار اخلاق عمل کی ہے وہ کسی عطر کی نہیں یہ خوشبو اس وقت چلی جاتی ہے جب انسان میں تکبّر آ جاتا ہے

01/01/2026

گناہوں سے توبہ کرنے والے انسان کو کبھی بھی اس کے سابقہ گناہوں کا طعنہ نہ ماریں لوگوں کو اندازہ تک نہیں ہوتا کہ ان کا کہا جانے والا صرف یہ جملہ دیکھا ہوا ہے تمہیں کتنے پارسا ہو تم یہ تاںٔب کو ایسی ذہنی اذیت میں مبتلا کردیتا ہے جس کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں اللّٰہ تعالی فرماتے ہیں
لا تقنطوا من رحمۃ اللّٰہ
تم اللّٰہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو تو اللّٰہ کہیں فرماتے ہیں
ان اللّٰہ یحب التوابین
اللّٰہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے ہی محبت کرتا ہے اللّٰہ کو بندے کی توبہ کیوں اس قدر پسند ہےاسی وجہ سے کہ توبہ کرنا بہت مشکل ہے گناہوں سے ہجرت کرنا بہت کٹھن ہوتا ہے انسان گناہ کر بیٹھتا ہے پھر سسکتے ہوئے اللّٰہ کے پاس آتا ہے پھر گناہ ہوتا ہے پھر اللّٰہ کے سامنے روتا ہے کسی نشہ کرنے والے انسان کو دیکھا ہے نشہ نہ ملے کیا حال ہوتا ہے گناہوں سے تاںٔب ہونے والا بھی اس اذیت سے گزرتا ہے دنیا کے لوگ ظاہر دیکھتے ہیں اللّٰہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر مانگی جانے والی بندے کی معافیاں دیکھتے ہیں تمام انسان اللّٰہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں خدارا لوگوں کو ماضی کا طعنہ دے کر اذیت نہ دیں کافی لوگ اسی وجہ سے چاہنے کے باوجود توبہ نہیں کرتے
اَللّٰهم انی اسئلک توبۃ نصوحا قبل الموت
اے اللّٰہ موت سے پہلے پہلے ہمیں سچی توبہ نصیب فرما

A large new study involving nearly 100,000 people has found that frequent use of short-form videos on infinite-scroll pl...
29/12/2025

A large new study involving nearly 100,000 people has found that frequent use of short-form videos on infinite-scroll platforms is linked to weaker thinking skills and poorer emotional health.

Heavy users showed lower attention, reduced self-control, and weaker basic reasoning, along with higher levels of anxiety, stress, and depression.

Researchers say constant exposure to fast, highly stimulating content may make it harder for the brain to handle slower tasks like reading or problem-solving. While the study shows a link and not direct cause, scientists warn that excessive short-form video use could contribute to long-term cognitive decline.

Address

Handwara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝘼𝙃𝙂𝘼𝙈 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share