13/05/2024
مسجد میں کھڑی یہ عورت حدیقہ کیانی ہے
بطور گلوکارہ مشہور ہوئی ، آج کل پورے پاکستان میں اس کے بیوٹی پارلر کی چین ہے
ایک ناکام شادی کے بعد ایسے بے سہارا بچے کو گود لیا جس کا سارا خاندان 2005 کے زلزلے میں مر چکا تھا
اس بچے کو اپنا نام دیا ، تعلیم دی ، ایک مفید شہری بنایا
پچھلے سال بلوچستان میں سیلاب کی تباہی کے بعد حدیقہ نے اس علاقے میں "وسیلہ راہ " کے نام سے ریسکیو کا کام سٹارٹ کیا اور اس علاقے میں خود جا کے تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیا
اور اب لگ بھگ حدیقہ کیانی نے سیلاب زدگان کے لیے 370 گھر ، دو میٹرنٹی ہوم اور دو مساجد تعمیر کروا کر بتا دیا کہ
حدیقہ جیسے لوگ اس معاشرے کے لیے امید کی کرن اور رول ماڈل ہیں
خصوصاً یہ بات سمجھانے کے لیے کہ آپ اللہ کی مخلوق کے لیے کتنے فائدہ مند ہو
ایک حدیقہ کیانی لاکھ سیاستدانوں سے بہتر ہے...!