یہ بلوچستان کے اس بے حس معاشرے کا استاد ہے جسے پولیس گھسیٹ کر جیل منتقل کر رہی ہے یہ ایسے معاشرے کی عکاسی ہے جہاں وزراء کو پروٹوکول اساتذہ کو لاٹھیاں دھکے یہ کوئی اور حکومت نہیں پیپلز پارٹی مسلم لیگ کی نام نہاد فارم 47 کی حکومت کر رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ملازم دوست پیپلز پارٹی کا نعرہ ملازم دشمنی میں تبدیل ہو چکا ہے یہ تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا کہ ٹیچر پروفیسر کو روڈوں پر گھسیٹا گیا اور لاٹھیاں دھکے مار مار کر بکتر بند گاڑی میں ڈال کر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
21/01/2026
#ڈاکٹر #وردہ #قتل #کیس
13/01/2026
ایبٹ آباد ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا کوئی مالی یا سائبرکرائم ریکارڈ نہ ملا
ایبٹ آباد ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا ایف آئی اے میں کوئی مالی یاسائبرکرائم ریکارڈ نہیں ملا۔
ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں، ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری زیر التوا نہیں اور نہ ہی ملزمان سے متعلق کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب ہے۔
خط کے مطابق سفری ریکارڈ، واچ یا اسٹاپ لسٹ کیلئے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے رجوع کیا جائے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کو خط لکھا تھا جس میں پولیس نےنامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات طلب کی تھیں۔
پولیس نے ایف آئی اے سے ممکنہ مشکوک مالی لین دین، سفری تفصیلات اور واچ لسٹ اسٹیٹس مانگا تھا.
13/01/2026
ایبٹ آباد مین بس سٹینڈ سے ٹیوٹا ہائی ایس کی 14 سیٹس کی جگہ 16 سواریاں بٹھائی جانے لگی
ٹکٹ بھی نہیں دیا جاتا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی تمام رجسٹرڈ 40 ہزار خواتین جو ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ BISP نے والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کر دیا ہے۔
اس اقدام کے تحت تمام مستحق خواتین کو مفت سمیں جاری کی جا رہی ہیں اور آئندہ قسط والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کی جائے گی جو کہ انکے نام پر رجسٹر سم پر منسلک کر دیا جائے گا۔ اس اقدام سے لمبی لمبی قطاروں میں انتظار کرنے اور رقم میں کٹوتی کی شکایات کا بھی سدباب ہو سکے گا ۔
لہٰذا جن خواتین نے ابھی تک اپنی سم وصول نہیں کی، وہ براہِ کرم 31 جنوری 2026 سے پہلے پہلے BISP کے دفاتر سے اپنی سم وصول کر لیں، بصورتِ دیگر ان کی امداد روک دی جائے گی۔
بالحکم:
حسین علی
ڈپٹی ڈائریکٹر
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، ایبٹ آباد
0992341260.
07/01/2026
بٹگرام / میرہ بشام (ضلع شانگلہ):
کرکٹ میچ کے بعد معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں گولی لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ناصر علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے.
Be the first to know and let us send you an email when VOICE Of KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.