Marketing with Saqib

Marketing with Saqib Helping businesses grow with expert digital marketing strategies. Let's boost your online presenc�

فری لانسر سب سے بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ وہ سیکھنے کا عمل روک دیتے ہیںشروع میں ایک دو سکلز سیکھ لی جاتی ہیں پھر انہی پر ا...
25/08/2025

فری لانسر سب سے بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ وہ سیکھنے کا عمل روک دیتے ہیں
شروع میں ایک دو سکلز سیکھ لی جاتی ہیں پھر انہی پر اکتفا کر لیا جاتا ہے
وقت کے ساتھ مارکیٹ بدلتی ہے اور پرانی سکلز کی ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے
ایسے میں فری لانسر پھنس کر رہ جاتا ہے اور کام آنا بند ہو جاتا ہے
اس کا واحد حل یہ ہے کہ خود کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھیں
ہر مہینے نئی ٹرینڈز دیکھیں نئی ٹولز کو آزمائیں اور اپنی سروسز میں نئی ویلیو شامل کریں
جو فری لانسر سیکھنا بند کر دیتا ہے وہ آگے بڑھنے کا حق بھی کھو دیتا ہے
یاد رکھیں ترقی اسی کا مقدر بنتی ہے جو سیکھنے کا سفر جاری رکھتا ہے

( Social media marketer )










29/07/2025

Marketing course لینے سے marketer نہیں بنتے

آج کل ہر دوسرا بندہ online course لے کر خود کو marketer کہنے لگتا ہے
صرف video lectures دیکھ لینا
نوٹس بنا لینا
یا certificate حاصل کر لینا
آپ کو marketer نہیں بناتا
مارکیٹنگ وہ کھیل ہے جو میدان میں اتر کر سیکھا جاتا ہے
کلائنٹ کا مووڈ
audience ka reaction
ad ka flop hona
page ka grow krna
یہ وہ چیزیں ہیں جو کسی course میں نہیں سکھائی جاتیں

اصل marketer وہ ہے جو خود test کرتا ہے
کام کرتا ہے
غلطی کرتا ہے
پھر اُس غلطی سے سیکھ کر بہتر content بناتا ہے
بہتر strategy بناتا ہے

مارکیٹنگ صرف theories کا کھیل نہیں
یہ اموشن ہے
psychology
اور انسانوں کے mind کو سمجھنے کا فن ہے
جو صرف practice سے آتا ہے
course آپ کو direction دے سکتا ہے
لیکن destination تک آپ کی consistency لے جاتی ہے

اس لیے اگر آپ نے course کر لیا ہے
تو خود کو marketer نہ سمجھیں
جب تک آپ نے results create نہ کیے ہوں
کلائنٹ کے ساتھ کام نہ کیا ہو
اور real world میں campaigns نہ چلائی ہوں

سیکھنا اچھا ہے
لیکن action لینا اصل کامیابی ہے

اگر آپ Sirf Marketing نہیں بلکہ result wali Strategy چاہتے ہیں
تو میری سروسز کو avail کریں
میں وہ strategy apply کرتا ہوں جو واقعی audience ko engage کرے aur sales la kar de


( سوشل میڈیا مارکیٹر )





یا اللہ اس پیارے دن کے صدقے ہمارے دلوں کو سکون عطا فرماہمارے رزق میں برکت دےہمارے گناہوں کو معاف فرماہمارے بیماروں کو شف...
25/07/2025

یا اللہ اس پیارے دن کے صدقے ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما
ہمارے رزق میں برکت دے
ہمارے گناہوں کو معاف فرما
ہمارے بیماروں کو شفاء دے
اور جو دل ٹوٹے ہوئے ہیں اُنہیں جوڑ دے
یا اللہ
ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرما
ہماری دعاؤں کو قبول فرما
اور ہمیں ہر اُس چیز سے بچا لے جو ہمیں تجھ سے دور کرتی ہے
آمین یا رب العالمین

🌸🤲✨

آپ کی سکل طاقتور ہے یا آپ کی ظاہری شکل؟؟آپ کا ہنر واقعی قیمتی ہے یا آپ صرف فالوورز اور لائکس کا کھیل کھیل رہے ہیں؟کیا آپ...
15/07/2025

آپ کی سکل طاقتور ہے یا آپ کی ظاہری شکل؟؟

آپ کا ہنر واقعی قیمتی ہے یا آپ صرف فالوورز اور لائکس کا کھیل کھیل رہے ہیں؟

کیا آپ جو کر رہے ہو وہ واقعی کسی کی زندگی میں فرق لا رہا ہے یا بس آپ کو اچھا لگتا ہے کہ لوگ واہ واہ کریں؟

کیا آپ اپنی skills سے کسی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں یا بس aesthetic پوسٹیں بنا کر خود کو busy feel کرا رہے ہو

اصل پہچان اس وقت بنتی ہے جب آپ کا کام آپ کے بغیر بولے
ورنہ show تو ہر دوسرا بندہ لگا رہا ہے
سوچو تم content بنا رہے ہو یا بس noise create کر رہے ہو
مارکیٹ آپ کو اسی دن پہچانے گی جس دن آپ اپنی اصل value دکھاؤ گے نہ کہ بس وہ جو اچھا لگتا ہے دکھاتے رہو

------------------------------------------------
Contact us for social media marketing services

WhatsApp: 0316 5849110
E-mail: [email protected]





مارکیٹنگ صرف ایڈز لگانے یا پوسٹر چھاپنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک مکمل نظام ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کسٹمرز تک پہنچتے ہیں ان...
12/07/2025

مارکیٹنگ صرف ایڈز لگانے یا پوسٹر چھاپنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک مکمل نظام ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کسٹمرز تک پہنچتے ہیں انہیں اپنی پروڈکٹ یا سروس کی اہمیت سمجھاتے ہیں اور آخرکار انہیں خریداری پر قائل کرتے ہیں

ہر چھوٹا کاروبار ایک خواب سے شروع ہوتا ہے
لیکن صرف اچھا پروڈکٹ یا سروس ہونا کافی نہیں ہوتا اگر لوگ آپ کو جانتے ہی نہیں تو وہ خریدیں گے کیسے یہی وجہ ہے کہ مارکیٹنگ ہر بزنس کی ریڑھ کی ہڈی ہے

ایک چھوٹا کاروبار جب سوشل میڈیا برینڈنگ اور پرسنلائزڈ کنٹینٹ کا استعمال کرتا ہے تو وہ صرف اپنی سروس نہیں بیچ رہا ہوتا وہ ایک کہانی سنا رہا ہوتا ہے اور لوگ کہانیاں یاد رکھتے ہیں

مارکیٹنگ آپ کو مارکیٹ میں پہچان دیتی ہے مقابلے میں نمایاں کرتی ہے اور کسٹمرز کے دل میں جگہ بناتی ہے
یہ آپ کے بزنس کو زندہ رکھنے والا آکسیجن ہے

اگر آپ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کر رہے ہیں اور اب تک مارکیٹنگ کو سیریس نہیں لیا تو آپ موقع گنوا رہے ہیں
اب وقت ہے کہ اپنے بزنس کو اگلے لیول پر لے جانے کے لیے سمارٹ مارکیٹنگ اپنائیں

کیونکہ اگر آپ نہیں بتائیں گے کہ آپ کیا کر رہے ہیں تو دنیا کیسے جانے گی








کیا آپ کا دن بھی پلک جھپکتے ہی ختم ہو جاتا ہے؟؟آپ شام تک سوچتے رہ جاتے ہیں کہ آخر کیا کیا اور کیا رہ گیا؟؟      اگر ایسا...
04/07/2025

کیا آپ کا دن بھی پلک جھپکتے ہی ختم ہو جاتا ہے؟؟
آپ شام تک سوچتے رہ جاتے ہیں کہ آخر کیا کیا اور کیا رہ گیا؟؟
اگر ایسا ہے تو جان لیجیے کہ آپ کے پاس ٹائم مینجمنٹ کی کمی ہے۔۔۔۔۔
وقت کا صحیح استعمال نہ کرنا ایک ایسی خاموش ناکامی ہے جو آہستہ آہستہ زندگی کو بیکار کر دیتی ہے۔۔
خاص طور پر ایک فری لانسر کے لیے وقت کا ضیاع سب سے مہنگا نقصان ہے

ٹائم مینجمنٹ دراصل اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے چلانے کا فن ہے اس کا مطلب صرف یہ نہیں کہ آپ کب اٹھتے ہیں یا کب سوتے ہیں
بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنا ہر لمحہ کہاں گزارتے ہیں اور اس کا کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ 👍

وقت کو قابو میں رکھنا یعنی اپنی زندگی کو اپنے مقصد کی طرف لے جانا جو لوگ وقت کو اہمیت نہیں دیتے وہ اکثر پریشان رہتے ہیں ان کے پاس کام مکمل کرنے کا وقت نہیں ہوتا وہ جلدی تھک جاتے ہیں ان کی زندگی میں نظم نہیں ہوتا 🙁

فری لانسرز کے لیے تو ٹائم مینجمنٹ آکسیجن کی طرح ہے کیونکہ آپ کا کوئی باس نہیں ہوتا کوئی چیک کرنے والا نہیں ہوتا کہ آپ نے کتنے گھنٹے کام کیا آپ دن بھر سوشل میڈیا پر وقت ضائع بھی کر سکتے ہیں یا اپنے سکلز بہتر کرنے میں لگا بھی سکتے ہیں سارا فرق صرف ٹائم مینجمنٹ پر ہوتا ہے

اگر آپ ایک کامیاب فری لانسر بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا دن پلان کرنا آنا چاہیے۔
آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ کون سا وقت سب سے productive ہے اور کون سا وقت آپ ضائع کرتے ہیں۔
آپ اگر صبح کے وقت زیادہ فوکس رکھتے ہیں تو اہم کام صبح کے لیے رکھیں اور کم اہم یا آسان کام رات کے لیے وقت کو ایسے ترتیب دینا جیسے ایک کامیاب بزنس مین اپنی ٹیم کو چلاتا ہے وہی اصل ٹائم مینجمنٹ ہے

ٹائم مینجمنٹ کے بہت سے فائدے ہیں جیسے ذہنی سکون کام میں تسلسل کلائنٹ کی ڈیڈ لائن پر پورا اترنا اور سب سے بڑھ کر اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا۔

جب آپ وقت پر کام مکمل کرتے ہیں تو آپ کو سیکھنے کے لیے بھی وقت ملتا ہے آپ کی سوشل لائف بھی بہتر رہتی ہے اور آپ کا اعتماد بڑھتا ہے

اپنا وقت مینج کرنا صرف ایک عادت نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے جو ہر فری لانسر کو اپنانی چاہیے کیونکہ کلائنٹ آپ کی مہارت سے زیادہ آپ کے commitment اور professionalism کو دیکھتا ہے اگر آپ وقت پر ڈیلیور نہیں کرتے تو سب کچھ جاننے کے باوجود آپ کا career ختم ہو سکتا ہے

آخر میں بس یہی کہوں گا کہ وقت کو اگر آپ نہیں سنبھالیں گے تو وقت آپ کو سنبھال لے گا۔۔۔۔
اور پھر شاید دیر ہو چکی ہو اپنی زندگی کے ہر لمحے کی قدر کریں کیونکہ کامیابی صرف ان کو ملتی ہے جو وقت کی قدر کرتے ہیں اور وقت کا صحیح استعمال ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے


پرسنل برانڈنگ کا مطلب ہے اپنے آپ کو ایک پہچان دینا جو آپ کی مہارت شخصیت اور انداز کو ظاہر کرے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں...
01/07/2025

پرسنل برانڈنگ کا مطلب ہے اپنے آپ کو ایک پہچان دینا جو آپ کی مہارت
شخصیت
اور انداز کو ظاہر کرے۔

یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنے آپ کو ایک پروفیشنل اور منفرد انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ لوگ نہ صرف آپ کو یاد رکھیں بلکہ آپ پر اعتماد بھی کریں۔

جب کوئی آپ کا نام سنتا ہے تو اس کے ذہن میں ایک خاص تاثر بنتا ہے۔
یہی تاثر آپ کی برانڈ ویلیو کہلاتی ہے۔
پرسنل برانڈنگ صرف ایک لوگو یا پروفائل پکچر نہیں بلکہ آپ کے انداز گفتگو
آپ کے خیالات
آپ کے سوشل میڈیا پر موجود مواد
اور یہاں تک کہ آپ کی پیشکش کرنے کے انداز تک کو شامل کرتی ہے۔

ایک کامیاب پرسنل برانڈ وہ ہوتا ہے جو نہ صرف دوسروں کو متاثر کرے بلکہ اُن کے مسائل کا حل بھی پیش کرے۔

یہ آپ کی ساکھ بناتا ہے آپ کے ارد گرد ایک مضبوط پہچان پیدا کرتا ہے اور آپ کو اُس مقام پر لے جاتا ہے جہاں لوگ آپ سے جڑنا چاہتے ہیں
آپ سے سیکھنا چاہتے ہیں اور آپ کی خدمات لینا چاہتے ہیں۔

مارکیٹنگ کی دنیا میں پرسنل برانڈنگ سب سے طاقتور ہتھیار ہے کیونکہ لوگ برانڈز پر کم اور انسانوں پر زیادہ یقین کرتے ہیں۔
اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ پر اعتماد کریں تو سب سے پہلے خود کو برانڈ کی طرح سوچنا اور پیش کرنا سیکھیں۔



جب آپ کسی پوسٹ ویڈیو یا Ad میں لوگوں کو کوئی خاص کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔جیسے کہ خریدنے کا کہنا Contact کرنے کی اپیل ی...
29/06/2025

جب آپ کسی پوسٹ ویڈیو یا Ad میں لوگوں کو کوئی خاص کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
جیسے کہ خریدنے کا کہنا Contact کرنے کی اپیل یا کسی لنک پر کلک کروانا
تو اسی کو کال ٹو ایکشن یعنی CTA کہا جاتا ہے

یہ وہ جملہ ہوتا ہے جو پڑھنے یا دیکھنے والے کو آگے بڑھنے پر مجبور کرتا ہے
ایک اچھا CTA لوگوں کو فیصلہ لینے میں مدد دیتا ہے
جیسے کہ
Shop Now
Contact us
Learn more
Book Now
ان جیسے جملوں کا استعمال آپ کی پوسٹ کو ایکشن کی طرف لے جاتا ہے اور یہی اصل مقصد ہوتا ہے کامیاب مارکیٹنگ کا
-------------------------------------------------------

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی پوسٹ صرف scroll نہ ہو بلکہ لوگ رکیں، پڑہیں اور action بھی لیں
تو میں آپ کے لیے ایسے content اور smart CTA بنا سکتا ہوں جو audience کا دھیان بھی کھینچے اور sale بھی دلائے۔
📩 بس inbox کریں
Whatsapp: +92 316 5849110
Email: [email protected]

مارکیٹنگ فنل دراصل ایک ایسا سفر ہے۔جس میں کسی بھی شخص کو آہستہ آہستہ آپ کے برانڈ سے واقف کروا کر آخرکار اسے خریدار بنایا...
27/06/2025

مارکیٹنگ فنل دراصل ایک ایسا سفر ہے۔
جس میں کسی بھی شخص کو آہستہ آہستہ آپ کے برانڈ سے واقف کروا کر آخرکار اسے خریدار بنایا جاتا ہے۔

یہ سفر یعنی پہچان سے شروع ہوتا ہے۔
جب کوئی شخص پہلی بار آپ کی پوسٹ
ویڈیو
یا اشتہار دیکھتا ہے۔
وہ ابھی آپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا
لیکن ایک curiosity پیدا ہوتی ہے۔

اس کے بعد آتی ہے کی stage۔
یہاں وہ شخص آپ کی مزید پوسٹس دیکھتا ہے
آپ کا پیج explore کرتا ہے یا ویڈیوز watch کرتا ہے
یعنی اسے آپ کے بزنس میں کچھ دلچسپی ہو رہی ہوتی ہے۔

پھر آتی ہے کی stage۔
اب وہ compare کرتا ہے
سوال کرتا ہے
یا DM میں آ کر پوچھتا ہے کہ آپ کیا سروس دیتے ہیں
کیا قیمت ہے وغیرہ۔

اس کے بعد آتی ہے ۔
یہی وہ وقت ہے جب وہ فیصلہ کرتا ہے کہ ہاں یہی بندہ یا یہی برانڈ میرے کام کا ہے
اور وہ خریداری یا booking کر لیتا ہے۔

لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔
اگر آپ نے اسے اچھا experience دیا
تو وہ بار بار خریدے گا
دوسروں کو بتائے گا
اور وہ loyal customer بن جائے گا۔

مارکیٹنگ فنل صرف ایک plan نہیں
یہ وہ راستہ ہے جس پر آپ لوگوں کو سے لے کر action تک لاتے ہو۔
اور جو اس راستے کو smart طریقے سے سمجھ جائے
وہی کامیاب Marketer بنتا ہے۔

( سوشل میڈیا مارکیٹر )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے potential خریدار صرف دیکھیں نہیں بلکہ ایکشن بھی لیں
تو میں آپ کے لیے ایسی marketing strategy بنا سکتا ہوں جو آپ کے business کو visibility، trust اور sales تینوں دلائے۔
Whatsapp: +92 316 5849110
Email: [email protected]







Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marketing with Saqib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share