CH Gohar Ali

CH Gohar Ali Ch Gohar Ali Marketers

Pakistan Business, PSX KSE Updates, Prize Bond, Currency Rates & Gold Rateچوہدری گوہر علی03029079737
26/11/2023

Pakistan Business, PSX KSE Updates, Prize Bond, Currency Rates & Gold Rate

چوہدری گوہر علی03029079737

سائفر کیس میں عمران خان کی عدالت پیشی کیلئے خصوصی اجلاس طلبسکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی‘ ریڈ زون کو جزوی طور پر س...
26/11/2023

سائفر کیس میں عمران خان کی عدالت پیشی کیلئے خصوصی اجلاس طلب
سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی‘ ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کیے جانے کا امکان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں عدالت پیشی کیلئے خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے منگل 28 نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس لایا جائے گا، اس حوالے سے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کا اجلاس پیر کو ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس تک لے جانے کے لیے ترجیحی انتخاب پشاور روڈ ہوگا، عمران خان کی پیشی کے باعث سکیورٹی وجوہات پر ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کیے جانے اور فیض آباد، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے پر دستوں کی تعیناتی کا امکان ہے، اس دوران جوڈیشل کمپلیکس کو پولیس اور نیم فوجی دستے گھیرے میں لیں گے اور جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والے پوائنٹس اور سڑکوں کو سیل کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ عدالت کی جانب سے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس عدالت میں سائفر کیس کی پہلی سماعت ہوئی جہاں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو جج ابوالحسنات نے استفسار کیا کہ ’ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کہاں ہے؟‘ جس پر عدالتی عملے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت کو فراہم کر دی۔
اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’سائفر کیس کا ٹرائل اب 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا‘، بعد ازاں عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

الحمدللہ ! گنے کی خریداری شروع کر دی ہے۔اللہ پاک کے فضل و کرم سے آ ج پہلہ ٹرالہ اوچ شریف سے اتفاق شوگر ملز روانہ کر دیا...
25/11/2023

الحمدللہ !
گنے کی خریداری شروع کر دی ہے۔
اللہ پاک کے فضل و کرم سے آ ج پہلہ ٹرالہ اوچ شریف سے اتفاق شوگر ملز روانہ کر دیا ہے۔

نوٹ: گنے کی خریداری اچھے داموں پے کی جاتی ہے۔
کسان بھائی اس نمبر پر رابطہ کریں۔

چوہدری گوہر علی 03029079737

24/11/2023
24/11/2023

ہمارے سرکاری بزرگ رشوت کو عام لفظوں میں چائے پانی کہتے ہیں
CH GOHAR ALI

24/11/2023

ہمارے سرکاری بزرگ رشوت کو عام لفظوں میں چائے پانی کہتے ہیں

زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمیکراچی : اسٹیٹ بینک نے 17 نومبر تک ختم ہونے والے ہفتہ کے اعدادو شمار جاری کر دیی...
24/11/2023

زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمی

کراچی : اسٹیٹ بینک نے 17 نومبر تک ختم ہونے والے ہفتہ کے اعدادو شمار جاری کر دییے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

اس کمی کے بعد مجموعی ذخائر 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

گزشتہ ہفتہ مجموعی ذخائر 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کم ہوگئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جب کہ گزشتہ ہفتہ بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز پر تھے۔

بھارت: دسویں جماعت کی طالبہ سے اسکول ٹیچر کی عصمت ریزی.........بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے...
24/11/2023

بھارت: دسویں جماعت کی طالبہ سے اسکول ٹیچر کی عصمت ریزی.........

بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ایک اور افسوسناک واقعے میں اسکول ٹیچر نے نابالغ طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنادیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع بھیما ورم میں پیش آیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاڑیرو سے تعلق رکھنے والا سوما راجو ایک اسکول میں ہندی ٹیچر کے فرائض انجام دے رہا ہے، اس نے دسویں جماعت کی طالبہ سے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور اسے اپنے جال میں پھنسا لیا۔

مذکورہ ٹیچر نے طالبہ کو منگل سوتر پہنا یا بعد ازاں اس نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، لڑکی نے یہ بات اپنے گھر والوں کو بتائی جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس نے ہندی ٹیچر سو ماراجو کو حراست میں لے کر اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں گزشتہ تین سال کے دوران 13لاکھ سے زائد لڑکیاں اور خواتین کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے پارلیمان میں پیش کردہ اس رپورٹ میں خواتین کے حوالے سے تشویش ناک رپورٹ سامنے آئی۔

وزارت داخلہ نے (این سی آر بی) کے فراہم کردہ اعدادو شمار کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سال 2019 ء سے 2021 ء کے درمیان بھارت میں 13.13 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہوئیں، جن کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

بھارت: نامعلوم بیماری سے 7 بچوں کی ہلاکت سے لوگ خوفزدہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کی لاپتہ ہونے والی خواتین کی تعداد 10 لاکھ 61 ہزار 648 تھی جب کہ 18سال سے کم عمر کی دو لاکھ 51 ہزار 430 لڑکیاں بھی لاپتہ ہوگئیں۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہد طے پانے کے بعد جنگ میں وقفے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مط...
24/11/2023

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہد طے پانے کے بعد جنگ میں وقفے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل 150 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا جس میں ایک اسرائیلی یرغمالی کے بدلے 3 فلسطینی رہا ہوں گے۔

جنگ میں وقفے کے دوران اسرائیلی طیارے غزہ کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے، جبکہ معاہدے کے تحت غزہ میں بھیجے جانے والی امداد کی مقدار بڑھائی جائے گی، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل حماس میں جنگ میں وقفے کے معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کے تحت آج شام 4 بجے سے قیدیوں کا تبادلہ شروع ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس اسرائیل میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کو قطر مانیٹر کرے گا، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آپریشنز روم قائم کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ قطر عارضی جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے براہ راست رابطے میں ہے۔

یاد رہے کہ انچاس روز میں اسرائیل نے سفاکانہ بمباری کرکے غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسیطنی شہید اور 7ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جبکہ 36 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں

Address

Alipur DSP Chowk
Alipur
34201

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CH Gohar Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CH Gohar Ali:

Share