05/03/2025
تل کی کاشت
تل ایک تیلدار فصل ہے جو کہ منافع بخش اور کم خرچ کیش کراپ ہے اس مضمون میں تل کی کاشت سے لے کر گہائی تک پلان شئیر کیا جائے گا تا کہ پہلی بار جو کسان بھائی فصل لگانا چاہتے ہیں ان کی بہترین طریقے سے مختصر طور پر رہنمائی کی جا سکے اکثر لوگ تل کی فصل کو فصل ہی نہیں سمجھتے اور اس کو لاوارثوں کی طرح لگاتے ہیں تب پھر نقصان اٹھاتے ہیں
اگر تل کی فصل کو فصل سمجھ کر کاشت کیا جائے تو یقیناً یہ پرافٹ والی فصل ہے تل 10 من سے لے کر 25 من تک فی ایکڑ پیداوار دے سکتے ہیں
بیج اورطریقہ کاشت
تل کی کئی اقسام ہیں لیکن صرف دو اقسام کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا جائے گا جو کہ کم دورانیہ کی ہیں
Th 06 سنگل سٹک ورائٹی
T 89یا Ts 05شاخدار ورائٹی
ٹی ایچ 06 ورائٹی 90 سے 100 دن کی فصل ہے اس کو عرف عام میں تلی بولتے ہیں اسکا بیج فی ایکڑ میں ڈیڑھ تا دو کلو استعمال ہو گا اس ورائٹی پر سبز تیلا بہت زیادہ اٹیک کرتا ہے اگر بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو بٹور بن جاتا ہے
دوسری ورائٹی ٹی 89 Ts05 شاخدار ورائٹی ہے یہ بھی 90 تا 100 دن میں کٹائی ہو جاتی ہے اسکا بیج فی ایکڑ میں سوا کلو تا ڈیڑہ کلو استعمال ہو گا اسکی پیداواری صلاحیت زیادہ ہے اس ورائٹی پر سنکنگ پیسٹ کا بہت کم اٹیک ہوتا ہے لیکن یہ ورائٹی پانی زیادہ لیتی ہے جب پھل شروع کر دے تو اسکو ضرورت کے مطابق پانی ضرور دیں جب اسکے پودے کملائیں تو اسکو ضرور پانی دیں تل کی فصل کو پانی ہمیشہ خاص کر پہلا پانی شام کو لگائیں نہیں تو تل کے پودے مرجھا جاتے ہیں
طریقہ کاشت
تل کی کاشت 15 مارچ تا 15 جولائی تک ہوتی رہتی ہے
تل کی فصل مختلف زمینوں میں مختلف طریقوں سے کاشت کی جاتی ہے
پکے وٹ رقبہ میں کھالیوں پر اور نرم اور اچھے نکاس والے رقبہ میں سہاگہ کے زریعہ کاشت کی جاتی ہے
1 سہاگہ والا طریقہ
یہ طریقہ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن صرف نرم اور اچھے نکاس والی زمین پر اس طریقہ سے کاشت کی جاتی ہے زمین کو ہل چلا کر یا بغیر وھائی کے بھر کر پانی لگا دیں جب تیسرے چوتھے دن وتر آ جائے تو ایک روٹاویٹر اور ایک یا دو ہل لگا کر زمین کی تیاری کریں پھر بیج کا چھٹہ کریں اور اورہلکہ سا ہل لگا کر سہاگہ کر دیں سہاگہ دیتے وقت ہل گہرا نہ چلائیں تا کہ بیج گہرا نہ چلا جائے یہ یاد رکھیں بجائی کے وقت وتر خشک نہ ہو تر وتر ہو اس سے جرمینشن بہترین ہو گی
2 کھالیوں پر کاشت