Echoes of Thoughts & Words - بازگشتِ خیال

Echoes of Thoughts & Words - بازگشتِ خیال Where thoughts become words and words reach the heart.
• Thoughts • Poetry • Stories • Reflections

18/06/2026

سادہ رہیں، خالص رہیں اور مخلص رہیں
دنیا کافی ہے اپنے رنگ دکھانے کیلئے

18/06/2026

🌿 باپ کی محبت اکثر لفظوں میں نہیں، ذمہ داریوں میں نظر آتی ہے۔

وہ اپنی خواہشات کو پیچھے چھوڑ کر اولاد کے خواب پورے کرتا ہے۔ ہمیں جو سہولتیں معمولی لگتی ہیں، ان کے پیچھے کسی باپ کی بے شمار قربانیاں، محنت اور دعائیں ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر باپ کو سلامت رکھے اور ان کی محبتوں کا بہترین صلہ عطا فرمائے۔ آمین❤️


18/06/2026

*"نیشا پومی"*
نیشا پومی جیسی چول مارنے والے جملے سے وائرل ہونے والے ان پڑھ دیہاتی لڑکے کا استقبال اور ساتھ سیلفی لینے والے ہزاروں کالجز اور یونیورسٹیوں کے پڑھے لکھے گریجویٹ ، ایم ایس اور ایم فل نوجوانوں کا رش ملاحظہ فرمائیں!
یہ احمقوں کی صدی ہے صاحب!🤦
اس قوم کی جہالت کو تعلیم نہیں ختم کر سکتی۔۔۔۔اس قوم کو تیزاب سے غسل دینے کی ضرورت ہے..!

08/06/2026

کوئی آپ سے اس لیے محبت نہیں کرتا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور نہ ہی اس لیے کرتا ہے کہ آپ وفادار ہیں ، بلکہ وہ آپ سے اس لیے محبت کرتا ہے کہ آپ ان کی نِصف روح، آدھا دماغ اور پورا دل ہو جاتے ہیں۔ 💝✨

27/05/2026

*عید الاضحیٰ مبارک*

*آج عید کے پُرمسرت موقع پر ہم ان تمام افراد کو خصوصی طور پر یاد رکھتے ہیں جو لاپتہ ہیں اور جن کے اہلِ خانہ ان کی واپسی کے منتظر ہیں، سرگودھا کے استاد ملک مظہر اعوان جو 13 مئی 2026 سے لاپتہ ہیں۔*

*اللہ تعالیٰ تمام لاپتہ افراد کو خیریت اور سلامتی کے ساتھ ان کے گھروں تک پہنچائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ان کی عید کی خوشیاں مکمل فرمائے۔ ہماری دعائیں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جو اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔*

*عید مبارک، اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔* 🌹🤲🏻

*ناحق قید اور لاپتہ افراد کے نام عید کا پیغام*

*عید الاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر ہم ان تمام افراد کو یاد کرتے ہیں جو ناحق قید ہیں، جیلوں میں اپنے اہلِ خانہ سے دور ہیں یا لاپتہ ہیں اور جن کے گھر والے ان کی راہ تک رہے ہیں۔*

*اللہ تعالیٰ آپ سب کو جلد آزادی، سلامتی اور اپنے پیاروں سے ملاقات کی خوشی نصیب فرمائے۔ آپ کے اہلِ خانہ کے صبر کو قبول فرمائے اور ان کی آنکھوں کو آپ کی خیریت سے ٹھنڈا کرے۔*

*عید مبارک*!
*ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر مظلوم کی مدد فرمائے، ہر بے گناہ کو انصاف عطا کرے اور ہر بچھڑے ہوئے کو اپنے گھر والوں سے ملا دے۔ آمین*۔ 🤲🌹
*عید الاضحیٰ مبارک* 🌹

*یہ عید ان تمام لوگوں کے نام جو کسی کی بے وفائی، جدائی یا زندگی کے کسی تلخ تجربے کا درد اپنے دل میں لیے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے دلوں کو سکون، صبر اور بہتر بدلہ عطا فرمائے۔*

*یہ عید ان تمام بیمار، پریشان حال اور آزمائشوں میں گھرے ہوئے لوگوں کے نام بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر مریض کو شفا کاملہ، ہر پریشان کو راحت، ہر مقروض کو آسانی اور ہر غمزدہ کو خوشیاں عطا فرمائے۔*

*اللہ تعالیٰ آپ کی آنے والی عیدوں کو خوشیوں، صحت، محبت اور کامیابیوں سے بھر دے۔*

*عید مبارک!* 🤲❤️

اسلام آباد کی فیصل مسجد کے باہر ہر صبح ایک 14 سال کا لڑکا بیٹھا ہوتا تھا۔ نام تھا *سلیم*۔ ہاتھ میں پرانا ڈبہ، برش، اور ک...
23/05/2026

اسلام آباد کی فیصل مسجد کے باہر ہر صبح ایک 14 سال کا لڑکا بیٹھا ہوتا تھا۔ نام تھا *سلیم*۔ ہاتھ میں پرانا ڈبہ، برش، اور کالے رنگ کی پالش۔
دن بھر وہ لوگوں کے جوتے چمکاتا۔ ایک جوتے کے 20 روپے۔ دن میں 15-20 جوتے پالش ہو جاتے تو 300-400 بن جاتے۔ اتنے میں گھر کا چولہا جلتا تھا۔ گھر میں امی اور چھوٹی بہن *ماریہ* تھی۔ ابا ایک حادثے میں چلے گئے تھے، جب سلیم 10 سال کا تھا۔

لوگ آتے، جوتے دیتے، اور کہتے "جلدی کر بچے، وقت نہیں ہے۔" کوئی حال نہ پوچھتا۔ سلیم چپ چاپ کام کرتا رہتا۔

رات کو جب مسجد کے باہر لائٹیں بند ہو جاتیں، تو وہ پارک کی بینچ پر بیٹھ کر پرانی کتابیں کھولتا۔ وہ کتابیں اسے ایک استاد دے گیا تھا، جو روز اس سے جوتے پالش کرواتا تھا۔ استاد کہتا تھا، "سلیم، ہاتھ داغی ہیں تو کیا ہوا، دماغ صاف رکھو۔"

سلیم پڑھتا تھا۔ میٹرک، ایف ایس سی، سب رات کو ہی کیا۔ دن میں جوتے، رات میں فارمولے۔ لوگ ہنستے تھے، "جوتے پالش کرنے والا ڈاکٹر بنے گا؟"

سلیم کچھ نہ کہتا۔ بس ماریہ کی کاپی پر لکھے نام کو دیکھتا رہتا۔ اس نے قسم کھائی تھی کہ ماریہ کو ڈاکٹر بنائے گا۔

18 سال کی عمر میں سلیم نے ایف ایس سی میں 98% لیے۔ اسکالرشپ ملی، NUST اسلام آباد میں داخلہ ہو گیا۔ داخلے کی فیس کے لیے اس نے 2 سال کی کمائی اکٹھی کی تھی — 1 لاکھ 80 ہزار۔ امی روتی رہی، "بیٹا یہ پیسے خرچ نہ کر، گھر مشکل سے چل رہا ہے۔"

سلیم نے کہا، "امی، اگر میں نہ پڑھا تو ماریہ بھی میری طرح جوتے پالش کرے گی۔"

یونیورسٹی میں بھی سلیم نے ہمت نہ ہاری۔ دن کو لیب میں کام، رات کو پڑھائی، اور ہفتے میں 2 دن پرانے کام والے دوستوں کے ساتھ جا کر انہیں اکاؤنٹنگ سکھاتا۔

گریجویشن کے بعد اس نے ایک چھوٹی سی IT کمپنی شروع کی — صرف 3 لیپ ٹاپ اور ایک کرائے کا کمرہ۔ پہلا سال ناکامی کا تھا۔ پیسے ختم، قرض چڑھ گیا۔

لیکن سلیم نے ہمت نہ ہاری۔ وہی بات یاد تھی جو استاد نے کہی تھی، "سلیم، دھول میں بیٹھ کر بھی اگر خواب دیکھو تو وہ سچ ہوتے ہیں۔"

5 سال بعد اس کی کمپنی نے ایک ایپ بنائی جو پاکستان بھر میں چل پڑی۔ آج سلیم کی عمر 29 سال ہے۔ اسلام آباد کے G-6 میں اس کا اپنا دفتر ہے، 200 سے زیادہ لوگ اس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

اور ماریہ؟ وہ اب ڈاکٹر ہے۔ پمز ہسپتال میں۔

آج بھی جب سلیم فیصل مسجد کے باہر سے گزرتا ہے، تو رکتا ہے۔ وہاں اب بھی ایک بچہ بیٹھا ہوتا ہے، ہاتھ میں پالش کا ڈبہ لیے۔

سلیم اتر کر اس کے پاس بیٹھتا ہے، اپنا کارڈ دیتا ہے، اور کہتا ہے، "بیٹا، جوتے چمکانے سے زیادہ ضروری ہے خواب چمکانا۔ جب کبھی ضرورت ہو، میرے پاس آ جانا۔"

لوگ کہتے ہیں سلیم اب بلینئر ہے۔

سلیم کہتا ہے، "نہیں، میں اب بھی وہی لڑکا ہوں۔ بس فرق یہ ہے کہ اب میرے خواب بھی میرے ساتھ بیٹھ کر چمکتے ہیں

:-بشکریہ

طیبہ امجد کی تحریر - ٹویٹر ایکس ہینڈل سے کاپی پیسٹ.

اسلام آباد کی فیصل مسجد کے باہر ہر صبح ایک 14 سال کا لڑکا بیٹھا ہوتا تھا۔ نام تھا *سلیم*۔ ہاتھ میں پرانا ڈبہ، برش، اور کالے رنگ کی پالش۔

جس طرزِ زندگی سے آپ پریشان ہیں، مایوس ہو رہے ہیں، وہیں بہت سے لوگ آپ جیسی زندگی جینے کے خواہش مند ہوں گے، بہت سے لوگ آپ ...
15/05/2026

جس طرزِ زندگی سے آپ پریشان ہیں، مایوس ہو رہے ہیں، وہیں بہت سے لوگ آپ جیسی زندگی جینے کے خواہش مند ہوں گے، بہت سے لوگ آپ کو دیکھ کر آپ جیسا بننا چاہتے ہوں گے، آپ کے نصیب میں آئی چند ایک خوشیوں کو بھی ترستے ہوں گے___

محرومیاں ہر انسان کی زندگی میں ہوتی ہیں، کوئی بھی شخص یہاں مکمل نہیں ہے، اور میں یہ بات دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ اگر آپ کی زندگی میں 10٪ بھی مشکلیں ہیں نا، تو وہیں کہیں نہ کہیں 90٪ خدا نے آسانیاں بھی رکھی ہوں گی____

ہمیں بس ان آسانیوں کا تعاقب کر کے ان کے لیے خدا کا شکر کرنا ہوگا، دل کو سکون اور دماغ مطمئن کیسے ہوتا ہے، یہ آپ خود دیکھیں گے، ایک کمی کو لے کر ہزار کامیابیوں کو نظر انداز مت کیا کریں، ہم نے زندگی کو بس گزارنا ہے یا جینا ہے، یہ فیصلہ ہمارا اپنا ہوتا ہے، مسکرائیں، خوش رہیں_____🥀❤️💫


آج کل شادی کا مطلب یہ رہ گیا ہے کہ انسان اپنی سالوں کی محنت سے کمائی ہوئی رقم ایک ایسے دن میں خرچ کرے جس میں تقریباً چار...
03/05/2026

آج کل شادی کا مطلب یہ رہ گیا ہے کہ انسان اپنی سالوں کی محنت سے کمائی ہوئی رقم ایک ایسے دن میں خرچ کرے جس میں تقریباً چار سو ایسے لوگوں کو خوش کیا جا سکے جو درحقیقت آپ کو خوش دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔۔۔

ایک لڑکی لکھتی ہے:

میرے جہیز کی پالش تو اتر گئی،
مگر میرے باپ کے سر سے قرضہ نہ اتر سکا۔

یوسف نے اپنے بھائی سے کہا: “غم نہ کرو”اور موسیٰ نے اپنے بھائی سے کہا: “ڈرو نہیں”اور محمد ﷺ نے اپنے ساتھی سے کہا: “غم نہ ...
03/05/2026

یوسف نے اپنے بھائی سے کہا: “غم نہ کرو”
اور موسیٰ نے اپنے بھائی سے کہا: “ڈرو نہیں”
اور محمد ﷺ نے اپنے ساتھی سے کہا: “غم نہ کرو”
سکون اور اطمینان پھیلانا انبیاء کا طریقہ ہے۔

‏قالَ يوسُف لأخيه : لا تَبتَئِس ،
‏وقالَ موسى لأخيهِ : لا تخف ،
‏وقالَ مُحمّد ﷺ لصاحبِه : لا تَحزَن .
‏- نشرُ الطمَأنينةِ نهجُ الأنبياءِ .

🎗️ *الموعظة الحسنة (للرجال 2️⃣)* 🎗️

تنگ راستے میں عورت جارہی ہے، سات قسم کے اندر کپڑے پہنے ہیں اسکے بعد کالے سیاہ رنگ کا عبایا پہنا ہے ، پھر اسکے اوپر جامنی...
01/05/2026

تنگ راستے میں عورت جارہی ہے، سات قسم کے اندر کپڑے پہنے ہیں اسکے بعد کالے سیاہ رنگ کا عبایا پہنا ہے ، پھر اسکے اوپر جامنی رنگ کی چادر بھی اوڑھی ہے

المختصر کے اس عورت کے جسم کا ایک حصہ بھی نظر نہیں آرہا حتٰی کہ برقع بھی کھلا پہنا ہے

لیکن پیچھے سے ایک ٹوپی پہنے ہوئے داڑھی والا شخص آتا ہے اور اسکو اکیلا پاکر چھیڑ کر چلا جاتا ہے، چلو داڑھی پہ آپ لوگ کہیں گے کہ وہ تو چور بھی رکھ سکتا ہے لیکن عورت ؟

اسکا کیا ؟ وہ تو مکمل پردے میں ہے ؟ پھر یہ جگہ جگہ لالی پاپ چیونٹیاں اور کوور پہ چیونٹیاں نہیں جیسی مثال کیوں دینے لگ جاتے ہو ؟

ننھی بچیوں کے ہونے والے ریپ میں بھی برقع کی مثالیں دوگے؟ انہو وہاں کونسا پردہ کرنا چاہیئے تھا؟

سچ تو یہ ہے کہ حراسانی، زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کا تعلق پردے سے ہی نہیں

یہ تو مرد کے ذہن کا خناس ہے جسکا خمیازہ عورت دس کلو عبائے کے صورت میں بگھت رہی ہے

ورنہ جہاں عورت محفوظ ہے وہاں میامی فلوریڈا کے سمندر میں پوری ننگی ہوکر بھی اسکو کوئی نہیں چھیڑتا،

اور جہاں عورت غیر محفوظ ہے تو وہاں سات چادریں اوڑھ بھی لے تب بھی اس جیسے ملاں یا کوئی گندہ آدمی آکر اپنا گند پھیلاکر چلا جاتا ہے

باقی اختلاف کی گنجائش دلائل کی روشنی میں باقی ہی رہتی ہے۔

Address

Echoes Of Thoughts & Words @ Bazgasht-E-Khayal
Bahawalnagar
62300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Echoes of Thoughts & Words - بازگشتِ خیال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share