22/08/2026
6 month marketing plan
کسی بھی آن لائن بزنس کے لئے چھ ماہ کا مارکیٹنگ پلان کیسے بنایا جائے؟
کچھ مثالوں کے ساتھ آن لائن کپڑوں کے بزنس کا چھ ماہ کا مارکیٹنگ پلان بنا کر دیکھتے ہیں
سب سے پہلے اپنے بزنس کے کچھ گولز سیٹ کریں مثال کے طور پر
1. آپ نے آنے والے چھ ماہ میں اپنے بزنس کی سیلز میں 20 فیصد اضافہ کرنا ہے
2.اپنے برانڈ کی ویب سائٹ پہ آنے والی ٹریفک میں 50 فیصد اضافہ کرنا ہے
3.سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے تھرو اپنے بزنس کی اویرنس یعنی برانڈ اویرینس میں 50 فیصد اضافہ کرنا ہے
اب اس پر بات کرتے ہیں کہ یہ سب ممکن کیسے ہو گا
سب سے پہلے یہ جاننا ہے کہ آپ کے بزنس کی ٹارگٹڈ آڈینس کونسی ہو گی تو کپڑوں کے بزنس میں آپ جس آڈینس کو ڈیمو گرافکس انٹرسٹ اور بیہیویر کی بیس پر ٹارگٹ کریں گے ان کی ایج 18 سے 45 کے درمیان ہو گی ان کے انٹرسٹ میں ،
Fashion
Clothing
Style
Apparel
Fashion trends
Shopping
Beauty
Lifestyle
Designer clothing
Streetwear
Sustainable fashion
Fashion bloggers
trendy design
اس ٹائپ کے انٹرسٹ شامل ہوں گے، اس کے علاوہ آپ مزید فیشن اسسیریز اور بیوٹی کی نیش سے ریلیٹڈ انٹرسٹ بھی ٹیسٹ کر سکتے ہیں مثال کے طور پر گھڑیوں، جیولری ، میک اپ ، بیوٹی پراڈکٹس وغیرہ میں انٹرسٹ رکھنے والے لوگ،
مزید ٹیسٹنگ کے لئے آپ مزید سیگمینٹیشن کر کے مختلف ایڈ سیٹس میں 18 سے 24 سال اور 25 سے 34 سال کے لوگوں کو ٹارگٹ کر کے بھی ٹیسٹنگ کر سکتے ہیں پھر جو ایڈ سیٹ زیادہ اچھے رزلٹس دے رہا ہو اسے مزید سکیل کرتے جائیں
اس سب کے ساتھ اپنے بزنس میں افورڈیبل اور ہائی کوالٹی دونوں طرح کی پراڈکٹس کی آپشن رکھیں اور اسی حساب سے آڈینس ٹارگٹ کریں
اپنی نیو کولیکشن اور ڈیزائن کے متعلق اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوسٹ کرتے رہیں، کچھ buy 2 get 1 free والی آفرز لگاتے رہیں اور مزید loyalty program members کے تحت دوسری دفعہ آپ سے خریداری کرنے والے کسٹمرز کے لئے الگ سے 10 پرسنٹ ڈسکاؤنٹ جیسی آفرز لگاتے
کیونکہ شروعات میں آپ کا مقصد زیادہ سے زیادہ برانڈ اویرنس بڑھانا ہونا چاہئے
یاد رہے مارکیٹنگ اور خاص طور پر پیڈ ایڈز اوور آل ایک ٹیسٹنگ کا ہی نام ہے جتنی ٹیسٹنگ کرتے جائیں گے فلٹر ہو کر رائٹ آڈینس صحیح ایڈ کریٹو وننگ پراڈکٹس یہ سب تک پہنچتے جائیں گے
اور اس سب ٹیسٹنگ کے لئے ضروری ہے آپ کی پراڈکٹس کی ہائی کوالٹی امیج ویڈیوز یعنی بہترین ایڈ کریٹو جس میں hook وغیرہ جیسے تمام اییلیمینٹس شامل ہوں۔۔
شروعات میں اپنے برانڈ کی پروموشن کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیسبک انسٹاگرام اور یوٹیوب کا استعمال کریں