IeT Marketing

IeT Marketing “We don’t just run ads — we craft growth | From clicks to clients & from followers to family.| |

13/03/2026
23/02/2026

゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシfypシ゚viralシalシ

With Facebook – I'm on a streak! I've been a top fan for 3 months in a row. 🎉
18/02/2026

With Facebook – I'm on a streak! I've been a top fan for 3 months in a row. 🎉

حضرت عبداللّٰہ بن عباس (رضی اللّٰہ عنہ)سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو اپنا ایک خط دے کر بھیجا اور اسے یہ حکم دیا ک...
27/01/2026

حضرت عبداللّٰہ بن عباس (رضی اللّٰہ عنہ)سے مروی ہے
رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو اپنا ایک خط دے کر بھیجا اور اسے یہ حکم دیا کہ اسے حاکم بحرین کے پاس لے جائے ۔ بحرین کے حاکم نے وہ خط کسریٰ ( شاہ ایران ) کے پاس بھیج دیا ۔ جس وقت اس نے وہ خط پڑھا تو چاک کر ڈالا ( راوی کہتے ہیں ) اور میرا خیال ہے کہ ابن مسیب نے ( اس کے بعد ) مجھ سے کہا کہ ( اس واقعہ کو سن کر ) رسول اللہ ﷺ نے اہل ایران کے لیے بددعا کی کہ وہ ( بھی چاک شدہ خط کی طرح ) ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ۔

حضرت انس بن مالک (رضی اللّٰہ عنہا)سے مروی ہے  ایک بار ہم مسجد میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ، اتنے میں ایک شخص اون...
26/01/2026

حضرت انس بن مالک (رضی اللّٰہ عنہا)سے مروی ہے
ایک بار ہم مسجد میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ، اتنے میں ایک شخص اونٹ پر سوار ہو کر آیا اور اونٹ کو مسجد میں بٹھا کر باندھ دیا ۔ پھر پوچھنے لگا ( بھائیو ) تم لوگوں میں محمد ( ﷺ ) کون سے ہیں ۔ آنحضرت ﷺ اس وقت لوگوں میں تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے تھے ۔ ہم نے کہا ( حضرت ) محمد ( ﷺ ) یہ سفید رنگ والے بزرگ ہیں جو تکیہ لگائے ہوئے تشریف فرما ہیں ۔ تب وہ آپ سے مخاطب ہوا کہ اے عبدالمطلب کے فرزند ! آپ ﷺ نے فرمایا ۔ کہو میں آپ کی بات سن رہا ہوں ۔ وہ بولا میں آپ ﷺ سے کچھ دینی باتیں دریافت کرنا چاہتا ہوں اور ذرا سختی سے بھی پوچھوں گا تو آپ اپنے دل میں برا نہ مانیے گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا نہیں جو تمہارا دل چاہے پوچھو ۔ تب اس نے کہا کہ میں آپ کو آپ کے رب اور اگلے لوگوں کے رب تبارک و تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا آپ کو اللہ نے دنیا کے سب لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں یا میرے اللہ ! پھر اس نے کہا میں آپ ﷺ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا اللہ نے آپ کو رات دن میں پانچ نمازیں پڑھنے کا حکم فرمایا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں یا میرے اللہ ! پھر کہنے لگا میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا اللہ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ سال بھر میں اس مہینہ رمضان کے روزے رکھو ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں یا میرے اللہ ! پھر کہنے لگا میں آپ ﷺ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا اللہ نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ آپ ہم میں سے جو مالدار لوگ ہیں ان سے زکوٰۃ وصول کر کے ہمارے محتاجوں میں بانٹ دیا کریں ۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہاں یا میرے اللہ ! تب وہ شخص کہنے لگا جو حکم آپ ﷺ اللہ کے پاس سے لائے ہیں ، میں ان پر ایمان لایا اور میں اپنی قوم کے لوگوں کا جو یہاں نہیں آئے ہیں بھیجا ہوا ( تحقیق حال کے لیے ) آیا ہوں ۔ میرا نام ضمام بن ثعلبہ ہے ، میں بنی سعد بن بکر کے خاندان سے ہوں ۔ اس حدیث کو ( لیث کی طرح ) موسیٰ اور علی بن عبدالحمید نے سلیمان سے روایت کیا ، انہوں نے ثابت سے ، انہوں نے انس سے ، انہوں نے یہی مضمون آنحضرت ﷺ سے نقل کیا ہے ۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ

حضرت عبداللّٰہ بن عمر (رضی اللّٰہ عنہا)سے مروی ہے  ( ایک مرتبہ ) آپ ﷺ نے فرمایا درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے کہ اس کے ...
25/01/2026

حضرت عبداللّٰہ بن عمر (رضی اللّٰہ عنہا)سے مروی ہے
( ایک مرتبہ ) آپ ﷺ نے فرمایا درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے کہ اس کے پتے نہیں جھڑتے اور مسلمان کی بھی یہی مثال ہے بتلاؤ وہ کون سا درخت ہے ؟ یہ سن کر لوگوں کے خیالات جنگل کے درختوں میں چلے گئے ۔ عبداللہ نے کہا کہ میرے دل میں آیا کہ بتلا دوں کہ وہ کھجور کا درخت ہے لیکن ( وہاں بہت سے بزرگ موجود تھے اس لیے ) مجھ کو شرم آئی ۔ آخر صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ ﷺ ہی بیان فرما دیجئے ۔ آپ ﷺ نے بتلایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے ۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ

حضرت   عبداللّٰه بن عمر(رضی اللّٰہ عنہ)سے مروی ہے.آنحضرت ﷺ نے فرمایا درختوں میں ایک درخت ایسا ہے کہ اس کے پتے نہیں جھڑتے...
24/01/2026

حضرت عبداللّٰه بن عمر(رضی اللّٰہ عنہ)سے مروی ہے.
آنحضرت ﷺ نے فرمایا درختوں میں ایک درخت ایسا ہے کہ اس کے پتے نہیں جھڑتے اور مسلمان کی مثال اسی درخت کی سی ہے ۔ بتاؤ وہ کون سا درخت ہے ؟ یہ سن کر لوگوں کا خیال جنگل کے درختوں کی طرف دوڑا ۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا میرے دل میں آیا کہ وہ کھجور کا درخت ہے ۔ مگر میں اپنی ( کم سنی کی ) شرم سے نہ بولا ۔ آخر صحابہ نے آنحضرت ﷺ ہی سے پوچھا کہ وہ کون سا درخت ہے ؟ آپ نے فرمایا وہ کھجور کا درخت ہے ۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address

Bahawalnagar
62300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IeT Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share