NOor News - نورنیوز

NOor News - نورنیوز کوئٹہ بلوچستان اور پاکستان کی تازہ ترین اپڈیٹ کیلئے نورنیوز چینل کو ضرور فالو کریں NOor News - نورنیوز will Share Everything with truth and Proof.

Impressum
The largest Website In the History Of Balochistan In Which the News Of Balochistan Along With the News Of Other Provinces Of the Country Will Reach You In Time And will Play An Important Role In Journalism. We Hope you Thank you for Always Seeing Our Patches And Website ۔

کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب ٹرین پر دھماکہشہادتوں کی تعداد 23 ہو گئی جبکہ 53 سے زائد زخمی ہیں
24/05/2026

کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب ٹرین پر دھماکہ

شہادتوں کی تعداد 23 ہو گئی جبکہ 53 سے زائد زخمی ہیں

24/05/2026

کوئٹہ ٹرین پر خود کش حملے کے باعث قریب فلیٹ میں رہائش پذیر خالد جاوید بیوی، 13سالہ بیٹی اور آٹھ سالہ بیٹے سمیت شہید ہو گئے

اہم وضاحت و تردید — نیوز ریلیزکوئٹہ: ملک نثار احمد قمرانی اور ملک تنویر احمد قمرانی نے اپنے نام سے منسوب حالیہ بے بنیاد،...
28/04/2026

اہم وضاحت و تردید — نیوز ریلیز

کوئٹہ: ملک نثار احمد قمرانی اور ملک تنویر احمد قمرانی نے اپنے نام سے منسوب حالیہ بے بنیاد، گمراہ کن اور من گھڑت بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض بدنیت عناصر ذاتی مفادات اور سیاسی ایجنڈے کے تحت ان کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

جاری کردہ وضاحتی بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ سیٹلمنٹ کیس کے حوالے سے ان کا مؤقف بالکل صاف ہے اور انہیں قانون اور سرکاری اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام معاملات قانونی اور سرکاری طریقہ کار کے مطابق حل کر رہے ہیں اور ان کا کسی بھی عدلیہ کے عہدیدار یا کسی غیر متعلقہ فرد سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں ہے۔

انہوں نے اس عمل کی بھی شدید مذمت کی کہ اس معاملے میں بلاجواز معزز خاندانوں اور عدلیہ کا نام گھسیٹا جا رہا ہے، جو نہایت افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر آئندہ کسی نے اس نوعیت کی جھوٹی مہم یا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی اور اخلاقی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آخر میں انہوں نے میڈیا نمائندگان اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ صرف تصدیق شدہ معلومات پر یقین کریں اور بے بنیاد خبروں اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
جاری کردہ:
ملک نثار احمد قمرانی
ملک تنویر احمد قمرانی

10/02/2026

کوئٹہ، کٹ پیس مارکیٹ سے گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی میں سی ٹی ڈی کے انسپکٹر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس

31/01/2026

کوئٹہ: افسوسناک مناظر، پولیس تھانے پر قبضے کے بعد عام لوگ تھانے سے موٹر سائیکل چرانے کے لے جا رہے ہیں

06/01/2026

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب جسٹس کامران خان ملاخیل نے چیف منسٹر کوئٹہ ڈؤلپمنٹ پیکج کے مینٹیننس آفس اور کنٹرول روم انسکمب روڈ کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بارشوں کے بعد کی صورتحال میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس جناب جسٹس کامران خان ملاخیل کے دورے کا مقصد چیف منسٹر کوئٹہ ڈولپمنٹ پیکج کے تحت چلنے والے سڑکوں کی توسیعی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا چیف جسٹس نے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور باالخصوص انسکمب روڈ کی توسیع کے بعد ٹریفک کی تقسیم کار کے حوالے سے بریفنگ میں شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر چیف منسٹر کوئٹہ ڈولپمنٹ پیکج رفیق بلوچ نے بریفنگ دی جبکہ ٹریفک انجینئیر ارین خان بڑیچ نے بریفنگ میں ٹیکنیکل معاونت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کے توسیعی کام آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر پی ڈی نے کہا کہ سائنس کالج چوک تک سڑکیں مکمل ہوگئی ہیں۔ سولر پینل اور ٹریفک لائٹس کے نصب ہونے کے بعد یہ کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔ بریفنگ میں کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور نئی سڑکیں بننے کے بعد کی صورتحال پر تفصیلات سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ کوئٹہ شہر اور اندرون بلوچستان سے روزانہ تقریبا 40 سے 42 ہزار گاڑیاں داخل ہوتی ہیں۔ اس وقت سردیوں کی وجہ سے 32 ہزار تک گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے کہا کہ اگلے مرحلے میں شہر بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کیلیے مزید ٹریفک کیمرے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے مرحلے کی تکمیل پر وہ دوبارہ منصوبے کا دورہ کریں گے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ انسکمب روڈ کے توسیع کے بعد روزانہ 20 سے 22 ہزار گاڑیاں ڈائیورٹ ہوکر یہاں سے گزرتی ہیں جس سے زرغون روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا دباو خاصا کم ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ان سڑکوں کی توسیع کے بعد ائیرپورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بھی کمک ملی ہے۔ انہوں نے حالیہ بارشوں کے بعد امداد چوک پر نکاسی آب کی صورتحال پر تفصیلات حاصل کیں اور کہا کہ جاری کام کو مزید تیز کرکے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے امداد چوک سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا اور جلد از جلد انکے تکمیل کی ہدایات دیں۔

Address

Quetta Cantonment
Balochistan
0077

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NOor News - نورنیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NOor News - نورنیوز:

Shortcuts

Share