Jammu Kashmir Media Office

Jammu Kashmir Media Office I am Journalist and Member Press Foundation Azad Jammu And Kashmir

13/04/2026
بھمبر/سماہنی( جموں کشمیر میڈیا آفس ) سابق سینئر وزیر حکومت اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری طارق ...
10/04/2026

بھمبر/سماہنی( جموں کشمیر میڈیا آفس ) سابق سینئر وزیر حکومت اور سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے نہایت مؤثر اور غیرمعمولی سفارتی کردار ادا کیا ہے جس کی عالمی برادری کو توقع نہیں تھی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو امن، بھائی چارے اور انسانیت کے تحفظ کا مضبوط پیغام دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری امن مذاکرات مثبت نتائج دیں گے کیونکہ جنگیں تباہی لاتی ہیں جبکہ پائیدار ترقی کا راستہ صرف امن سے ہو کر گزرتا ہے یہ گفتگو انہوں نے سماہنی میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سماجی شخصیت حاجی محمد افضل گجر کے پوتے کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کے دوران میڈیا سے کرتے ہوئے کی ایک سوال کے جواب میں چوہدری طارق فاروق نے بتایا کہ عام انتخابات 2026 کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور سیاسی کمیٹی کی سفارشات قائد میاں محمد نواز شریف کو بھجوا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف تمام امیدواروں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کریں گے اور پارٹی کارکنان قیادت کے فیصلوں کا احترام کریں گے انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور 2021 سے رکے ہوئے ترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔ کارکنان کو تلقین کی گئی کہ وہ اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون کو اعلان کردہ لانگ مارچ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف واضح ہے ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر عوامی مطالبات پورے کیے جا چکے ہیں جبکہ آئینی معاملات قانون ساز اسمبلی کے دائرہ کار میں آتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین آزاد جموں و کشمیر کا حصہ ہیں اور ریاست کے قائم رہنے تک ان کی مخصوص نشستیں برقرار رہیں گی۔

ایس ایس پی آفس بھمبر میں ماہانہ کرائم میٹنگ زیر صدارت راجہ محمد اکمل خان سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہوئی میٹنگ میں ڈی ایس پی ...
08/04/2026

ایس ایس پی آفس بھمبر میں ماہانہ کرائم میٹنگ زیر صدارت راجہ محمد اکمل خان سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہوئی میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان صدر مقام ، سٹی، لیگل ، ایس ایچ او صاحبان، پراسیکیوٹنگ انسپکٹر صاحبان، ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر بھمبر نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ضلع ہذا میں کرائم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا سینیر سپرٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے جملہ ایس ایچ او صاحبان کو جرم قابل دست اندازی کی اطلاع پر فوری ایف آئی آر کے اندراج، انسدادی کارروائی اور درج شدہ مقدمات کے مطابق قانون میرٹ پر ڈسپوزل کی ہدایت کی جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور مجرمان اشتہاری کے خلاف جاری مہم کے دوران بہتر کارکردگی کے حامل تھانہ جات کو شاباش جبکہ نسبتاً سست کارکردگی کے حامل افسران کو منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کی ہدایت فرمائی۔ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ضلع ہذا میں چوری کی وارداتوں میں ملوث مجرمان کی تلاش اور مال مسروقہ کی برآمدگی ، موثر ٹریفک کنٹرول اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں انٹری پوائنٹس پر موثر چیکنگ پڑتال کے احکامات بھی صادر فرمائے۔

Address

Bhimber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jammu Kashmir Media Office posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share