Chaman Social News

Chaman Social News One of best and fast Social News agency
(1)

ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہےنادرا کے علم میں آیا ہے کہ بعض  سرکاری دفاتر اور خدمات فراہم کرنے والے ا...
14/03/2026

ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے
نادرا کے علم میں آیا ہے کہ بعض سرکاری دفاتر اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے شہریوں سے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی فزیکل کاپی یا اس کی فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں اور نادرا کے سرکاری ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم PakID پر دستیاب DigitalID یا ڈی میٹریلائزڈ CNIC، NICOP یا POC کو قبول نہیں کر رہے۔
نادرا واضح کرتا ہے کہ یہ طرزِ عمل مروجہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس 2000 کے تحت نادرا کو قومی شہری ڈیٹا بیس کو برقرار رکھنے اور شناختی اسناد جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اسی اختیار کے تحت جاری کردہ نادرا ڈیجیٹل شناختی ضوابط 2025 میں نادرا کی جانب سے جاری کردہ ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔
خصوصاً:
• ریگولیشن 9 (ڈیجیٹل شناختی اسناد کی قانونی حیثیت) کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری یا مجاز قرار دی گئی ڈیجیٹل شناختی سند کو وہی قانونی حیثیت، اعتبار اور ثبوتی اہمیت حاصل ہے جو نادرا کی جانب سے جاری کردہ فزیکل شناختی دستاویز کو حاصل ہوتی ہے۔
• ریگولیشن 10 (ڈیجیٹل شناختی اسناد کی قبولیت) کے مطابق ہر سرکاری ادارہ، ریگولیٹڈ ادارہ یا تنظیم جو شناخت کا ثبوت طلب کرے، وہ نادرا کی جانب سے جاری یا مجاز قرار دی گئی ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کے درست ثبوت کے طور پر قبول کرے گی۔
لہٰذا DigitalID یا ڈی میٹریلائزڈ CNIC، NICOP یا POC قانونی طور پر فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے اور جہاں بھی شناخت کے ثبوت کی ضرورت ہو اسے قبول کیا جانا لازم ہے۔
ڈیجیٹل شناختی اسناد کے استعمال سے شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت بھی کم ہوتی ہے جس سے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تمام سرکاری محکموں، عوامی اداروں، مالیاتی اداروں، ٹیلی کام آپریٹرز اور دیگر خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ بالا قانونی و ضابطہ جاتی احکامات کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں اور اپنے ماتحت دفاتر کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کریں۔
وہ شہری جنہیں ڈیجیٹل شناختی کارڈ کی قبولیت سے انکار کا سامنا ہو وہ اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کروا سکتے ہیں تاکہ قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جا سکے۔
نادرا شہریوں کو محفوظ، سہل اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی شناختی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

تیل کی قیمتیں 13 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔اس تیزی سے اضافے سے پاکستان کو سخت نقصان پہنچنے کی توقع...
02/03/2026

تیل کی قیمتیں 13 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔

اس تیزی سے اضافے سے پاکستان کو سخت نقصان پہنچنے کی توقع ہے، جہاں آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت 350 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پاکستان میں پیٹرول کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہوگی۔

جنگ کب ختم ہوگی، اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔ایران۔ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان:افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے اختتام سے پہلے ممکن...
02/03/2026

جنگ کب ختم ہوگی، اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔ایران۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان:
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے اختتام سے پہلے ممکنہ طور پر مزید جانی نقصان ہوگا۔
یہ حقیقت ہے اور یہی حالات ہیں۔

امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، ایرانی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی: ٹرمپ کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دیں تو استثنا مل سکتا ہے۔ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کریں، امریکیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

*حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں  ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔**محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیف...
02/03/2026

*حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔*

*محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔*

*اس کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔*

*محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ایک ماہ کے لیے پورے صوبے میں ہوگا۔*

01/03/2026

برسوں پہلے، جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ اسرا_ئیل کی حکمت عملی مسلم ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کر کے انہیں کمزور کرنا ہے.
خبردار کیا کہ اس طرح کی تقسیم بالآخر پاکستان پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
کیا یہ سچ ہو رہا ہے؟

اجل خبرد امريکې ولسمشر ډونالډ ټرمپ او اسرایلي فوځ ويلي چي د ايران مشر آيت الله خامنه اي وژل شوي دي. خو د ايران ميډيا له ...
28/02/2026

اجل خبر
د امريکې ولسمشر ډونالډ ټرمپ او اسرایلي فوځ ويلي چي د ايران مشر آيت الله خامنه اي وژل شوي دي.
خو د ايران ميډيا له در وسه په دا اړه څه نه دي ويلي.
يادونه.
نن د اسراییلو په بريدونو کښي د ايران د ولسمشر کور په نښه شوي وو چي ځيني نور د کور د وګړو مرګ ژوبله هم پکښي اوښتې ده.

نقشہ سحر و افطار برائے چمننوٹ - کوئٹہ 3 منٹ منفی او کندہار 3 منٹ جمع
18/02/2026

نقشہ سحر و افطار برائے چمن
نوٹ - کوئٹہ 3 منٹ منفی او کندہار 3 منٹ جمع

17/02/2026

انشاء الله
دېر ژر به د سپین بولدک او چمن ترمینځ دروازه د پاسپورټ لرونکې لپاره خلاصه سې‌.
#سرچينه

ایک دردمندانہ اپیلجس کے پاس موبائل ہے وہ صحافی ہے اپنے قوم کا اواز بن جاوملکی ٹی وی چینلز پر ابتک گل پلازہ کے خبریں چل ر...
20/01/2026

ایک دردمندانہ اپیل
جس کے پاس موبائل ہے وہ صحافی ہے اپنے قوم کا اواز بن جاو
ملکی ٹی وی چینلز پر ابتک گل پلازہ کے خبریں چل رہے ہے جس سانحے کا ہمیں بھی دکھ ہے مگر کوئٹہ اگ جس میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے کوئی خبر نہیں
شرم کی بات ہے ملکی ٹی وی چینلز کے لیے
میرے جتنے بھی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ دوست ہے وہ سانحہ حلیم پلازہ آگ
اگر کوئٹہ میں موجود ہے تو ضرور متاثرین سے بات کریں
اگر کوئٹہ سے باہر ہے تو پوسٹ کریں اور جسکا پوسٹ نظر ائے شئیر کریں اس وقت تک شئیر کیا کریں جب تک بے حس حکمران جاگینگے
تاکہ ان بے حس حکمرانوں کو خبر ہو
کیونکہ اس پلازے میں چار سو سے زائد دکانیں تھی
اور ان میں ایسے لوگوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جن کا سرمایہ چند لاکھ ہوگا
باقی مال سارا ادھار لین دین کے نظام پر چلتا تھا
یہ چار سو دکانیں نہیں بلکہ چار ہزار خاندان جل گئے
انکے ارمان آگ کے ساتھ خاک ہوگئے

*سردار برات خان درانی کا افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی تشویشناک صورتحال پر تشویش کا اظہار* *پاک افغان بارڈر بند...
18/01/2026

*سردار برات خان درانی کا افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی تشویشناک صورتحال پر تشویش کا اظہار*


*پاک افغان بارڈر بند ہونے کے باعث درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں پاکستانی شہری افغانستان کے مختلف علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں‘سیاسی و قبائلی رہنماء*

*اس نازک صورتحال کو محض انتظامی مسئلہ نہ سمجھا جائے بلکہ اسے انسانی ہمدردی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے‘ وزیر اعظم پاکستان، فیلڈ مارشل، وزیراعلیٰ بلوچستان‘کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان، بریگیڈ کمانڈر چمن اور دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام سے پرزور اپیل*

کوئٹہ()معروف سیاسی و قبائلی رہنما سردار برات خان درانی نے پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی تشویشناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے فوری اور ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر بند ہونے کے باعث درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں پاکستانی شہری افغانستان کے مختلف علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں‘ ان شہریوں میں مزدور، مریض، تاجر اور طلبہ بھی شامل ہیں، جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہو چکی ہے‘ ویزا ختم ہونے کے باعث انہیں قانونی، معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بیشتر افراد کے پاس کھانے پینے اور رہائش کے لیے پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی شہری انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں، نہ وہ آگے جا سکتے ہیں اور نہ ہی واپس اپنے وطن لوٹ سکتے ہیں‘ کئی خاندان شدید ذہنی دباؤ، خوف اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جو ایک انسانی المیہ بنتا جا رہا ہے سردار برات خان درانی نے کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے پاکستانی شہریوں کی جلد واپسی کو یقینی بنائیں اور انہیں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کریں‘انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے جائیں، ہنگامی بنیادوں پر عارضی اجازت نامے جاری کیے جائیں اور پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو بحفاظت اور باعزت طریقے سے وطن واپس لایا جائے‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور فلاح کی آئینی و اخلاقی ذمہ دار ہے، جس سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی سردار برات خان درانی نے کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں اپنے ہی شہریوں کا سرحد پار بے یارو مددگار ہونا انتہائی افسوسناک ہے‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعلیٰ حکام اس انسانی مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری عملی اقدامات کریں گے‘سردار برات خان درانی نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی‘کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان، بریگیڈ کمانڈر چمن اور دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک صورتحال کو محض انتظامی مسئلہ نہ سمجھا جائے بلکہ اسے انسانی ہمدردی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

کراچی میں چار روز قبل پارک سے اغوا ہونے والا محمد انس ولد محمد نسیم آج اپنے والدین کے پاس پہنچ گیا
15/01/2026

کراچی میں چار روز قبل پارک سے اغوا ہونے والا محمد انس ولد محمد نسیم آج اپنے والدین کے پاس پہنچ گیا

14/01/2026

یورپی ممالک بشمول انڈیا نے اپنے تمام شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کا حکم۔
امریکہ اگلے 48 گھنٹوں میں ایران پر حملے تیاری کر رہا ہے ۔

Address

Chaman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaman Social News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share