24/12/2023
بد نظری سے سیری نہیں ہوتی
اور دوسری معاصی اور بدنگاہی کی معصیت میں ایک اور فرو ہے وہ یہ کہ صدور کے بعد سب گناہوں کا اثر ختم ہوجاتا ہے اور دل بھر جاتا ہے مگر بدنگاہی ایسی شئے ہے کہ جب صادر ہوتی ہے اور زیادہ تقاضا ہے کہ اور دیکھو آدمی کھانا کھاتا ہے سیر ہوجاتا ہے پانی پیتا ہے پیاس بجھ جاتی ہے مگر یہ نظر ایسی بلا ہے کہ اس سے سیری نہیں ہوتی اس حیثیت خاص سے یہ تمام گناہوں سے بڑھ کر ہے (خطبات حکیم الامت ج 28, ص 199)