𝗖𝗵𝗶𝘁𝗿𝗮𝗹 𝗙𝗲𝗲𝗱𝘀

𝗖𝗵𝗶𝘁𝗿𝗮𝗹 𝗙𝗲𝗲𝗱𝘀 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝗖𝗵𝗶𝘁𝗿𝗮𝗹 𝗙𝗲𝗲𝗱𝘀, Social Media Agency, Chitral.

پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، ثقافت و آثارِ قدیمہ و ڈیڈک چیئرمین اور ایم۔پی۔اے لوئیر چترال مہتر فاتح الملک علی ناصر کی ...
30/08/2026

پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت، ثقافت و آثارِ قدیمہ و ڈیڈک چیئرمین اور ایم۔پی۔اے لوئیر چترال مہتر فاتح الملک علی ناصر کی مختص کردہ
Uplifting and Beautification Scheme in Lower Chitral
کے تحت مینا بازار اور جنگ بازار میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری!

علاقے کی خوبصورتی اور عوام کی سہولت کے لیے ایک اور اہم قدم! "بیوٹیفیکیشن اینڈ اپ لفٹنگ" پروجیکٹ کے تحت مینا بازار اور جنگ بازار میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بازار اور شہری علاقون کی خستہ حال گلیوں کو پختہ بنانے اوراعلیٰ معیار کی ٹف ٹائلز کی تنصیب سے بازار اور ملحقہ علاقون کی شکل مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گی۔
اس اپ لفٹنگ پروجیکٹ سے نہ صرف گزرنے والوں کو سہولت ملے گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔





مہتر فاتح الملک علی ناصر ایم۔پی۔اے،چئیرمین ڈیڈک لوئیر چترال نے ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرہ جغور کا دورہ کیا اور مت...
02/08/2026

مہتر فاتح الملک علی ناصر ایم۔پی۔اے،چئیرمین ڈیڈک لوئیر چترال نے ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرہ جغور کا دورہ کیا اور متعلقہ محکمون کے سربراہان کو مربوط طریقے سےقدرتی افت سے نمٹنے کیلئے موثر کاروائی کی ہدایت کی۔
دورے میں مہتر صاحب کیساتھ اے۔سی ہیڈکوارٹر ریاض احمد، ایکس۔سی۔این(سی۔این۔ڈبلیو) عامر جاوید، سہیل احمد ایکسین ایریگیشن، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ساجد احمد، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی اور ٹی۔ایم۔اے چترال کے اہلکار بھی موجود تھے۔
ایم۔پی۔اے فاتح الملک علی ناصر صاحب کل سیلاب سے متاثرہ جغور کا تفصیلی دورہ کرینگےجس میں لوگون کے نقصانات کے ازالے کیساتھ ساتھ، بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

08/07/2026

مہتر فاتح الملک علی ناصر ایم۔پی۔اے، چئیرمین ڈیڈک و صدر پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال اور ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال راؤ ہاشم عظیم کی کوششون سے لینک دربار کا معمہ خوش اصلوبی سے حل ہوگیا۔

ایم۔پی۔اے مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کی صوابدیدی فنڈ سے مختلف سرکاری محکمون کے ذریعے ترقیاتی کام معیار اور مقدارکیمط...
17/06/2026

ایم۔پی۔اے مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کی صوابدیدی فنڈ سے مختلف سرکاری محکمون کے ذریعے ترقیاتی کام معیار اور مقدارکیمطابق چترال لوئیر میں جاری اور ساری ہیں۔ جو مہتر چترال کی اپنی عوام کیساتھ اخلاص اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مہتر چترال ایم۔پی۔ اے لوئیر چترال کے نام اہم شفارشات۔۔۔۔لوئر چترال کے ایم پی اے (مہترِ چترال) فاتح الملک علی ناصر کی طرف...
07/06/2026

مہتر چترال ایم۔پی۔ اے لوئیر چترال کے نام اہم شفارشات۔۔۔۔
لوئر چترال کے ایم پی اے (مہترِ چترال) فاتح الملک علی ناصر کی طرف سے صوبائی اے ڈی پی (ADP) میں اگر ان دو اہم نویت کے اسکیموں کو شامل کروایا گیا تو چترال لوئیرکے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہوگی۔

لوئر چترال سے ہمارے ہردلعزیز ایم پی اے مہترِ چترال فاتح الملک علی ناصرکی مخلصانہ کوششیں تب رنگ لے آئیں گی جب صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں چترال کی تقدیر بدلنے والے دو اہم منصوبے شامل کروا دیے جائینگے۔
ان اسکیموں کی منظوری چترال کی عوام کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ ثابت ہوگی:
صحت کے میدان میں بڑا انقلاب قدم۔۔
چترال کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ پورا ہوگا جب ڈی ایچ کیو (DHQ) ہسپتال لوئر چترال** کو کیٹیگری 'اے' (Category-A میں اپ گریڈ کرنے کی اسکیم صوبائی ADP کا حصہ بنے گی۔ اس سے چترال میں ہی صحت کی جدید ترین سہولیات اور ماہر ڈاکٹرز میسر ہوں گے اور مریضوں کو پشاور یا دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
انفراسٹرکچر اور علاقائی ترقی۔۔۔
**انگرگون ٹو چترال ٹاون کے مضافاتی علاقوں کے لیے اہم ترقیاتی اسکیم ہوگا جسکو بجٹ کا حصہ بنا کر یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔
یہ قائد عمران خان کے وژن اور تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کا چترال کے عوام سے سچی محبت کا ثبوت ہوگا۔۔
>
ہم مہتر چترال سے امید رکھتے ہیں ان دونون مسائل کو صوبائی اسمبلی کے ایوان میں جاندار طریقے سے اٹھاکر اور انہیں بجٹ کا حصہ بناکرایم پی اے مہترِ چترال فاتح الملک علی ناصر چترال کے عوام کوشکریہ ادا کرنے کا موقع دینگے۔

ممبرصوبائی اسمبلی پی۔کے 2و چئیرمین ڈیڈک لوئیر چترال مہترفاتح الملک علی ناصر نے زمینی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے ہنگامی بنی...
05/06/2026

ممبرصوبائی اسمبلی پی۔کے 2و چئیرمین ڈیڈک لوئیر چترال مہترفاتح الملک علی ناصر نے زمینی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر گورنمنٹ ہائی سکول ذیارت بیرگہ نسار اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے چینیلائزیشن اور 100فٹ حفاظتی دیوار کی منظوری فرماکر فوری اریگیشن ڈیپارٹمنٹ چترال لوئیر کے ذریعے اقدامات کا اغاز کیا۔
یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول برگہ نسار، زیارت شیشکوہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کو درپیش متوقع سیلابی خطرات کے سدباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی پیش رفت کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ صدر پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال مہتر صاحب نےہمیشہ سے عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ اور ہمہ وقت تیار رہتا ہے ماضی طرح اس اہم عوامی مسئلے کے حل میں بھی خصوصی دلچسپی اوربر وقت ردعمل لینے پر ہم معزز رکن
ایکسن ایرگیشن ڈیپارٹمنٹ لوئیر چترال جناب سہیل احمد نے ایم۔پی۔اے مہتر فاتح الملک علی ناصر کی ہداہت پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ ٹھکیدار کے ذریعے مشینری موقع پر پہنچا دیا ہےاور دریا کے بہاؤ کو محفوظ سمت میں منتقل کرنے کے بعد حفاظتی بند کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی ادارے کی سلامتی کے لیے اہم ہے بلکہ زیارت شیشیکوہ کے رہائشی مکانات، زرعی زمینوں، باغات، قدرتی وسائل اور مقامی آبادی کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ دریا کے مسلسل کٹاؤ کے باعث پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے تناظر میں یہ اقدام علاقے کے عوام کے لیے امید، اطمینان اور تحفظ کی نوید ثابت ہوگا۔
علاقے کے عوام، اساتذہ کرام بشمول طلبہ اس عوام دوست اقدام پر جناب مہتر فاتح الملک علی ناصر صاحب اور دیگر تمام متعلقہ افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بروقت توجہ اور سنجیدہ کوششوں کے ذریعے اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

04/06/2026

ایم پی اے وچئیرمین ڈیڈک چترال لوئر مہتر فاتح الملک علی ناصرکی صوابدیدی فنڈ سے فراہم کردہ 1.5 ملین کی مالی تعاوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں جدید سی ٹی اسکین مشین کی تنصیب اور تمام ضروری تکنیکی مراحل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں، اور مشین مکمل طور پر استعمال کے لیے تیار ہوگیا ہے۔
چترال لوئیر میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات مہتر چترال کی مخلصانہ، عوام دوست پالیسیوں اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔
سی ٹی اسکین کی جدید سہولت دستیاب ہونے سے چترال کے عوام کو تشخیصی معائنے کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، جس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی جبکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات اپنے ضلع میں ہی میسر آئیں گی۔
واضح رہے کہ سی ٹی اسکین مشین کی تنصیب اور تیاری کا عمل مکمل ہو چکا ہے، تاہم اس کا باقاعدہ افتتاح اور عوام کے لیے آغازِ خدمات ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی خصوصی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور بہترین تشخیصی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
یاد رہے کہ سٹی اسکین مشین UNHCR کیطرف سے فراہم کرنے کے بعد کچھ تکنیکی مسائل کیوجہ سے پچھلے دو سال سے غیر فعال تھا۔ جس کیلئے مہتر چترال ایم۔پی۔اے فاتح الملک علی ناصر نےاپنی صوابدیدی فنڈز سے مالی معاونت فراہم کرکے سٹی اسکین مشین عوام کیلئے فعال کردیا۔

18/05/2026
اظہارِ تشکر تاریخی شاہی پولو گراؤنڈ چترال کے لیے آبپاشی (پانی کی فراہمی) کے مقصد سے پائپ لائن کے بندوبست پر دل کی گہرائی...
10/05/2026

اظہارِ تشکر
تاریخی شاہی پولو گراؤنڈ چترال کے لیے آبپاشی (پانی کی فراہمی) کے مقصد سے پائپ لائن کے بندوبست پر دل کی گہرائیوں سے ایم پی اے چترال لویر اور چیئرمین ڈیڈک کمیٹی محترم مہتر فاتح الملک علی ناصر صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہین۔
یہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا، جس کے حل کے لیے ان کی خصوصی دلچسپی، کاوشوں اور تعاون نے اہم کردار ادا کیا۔ اس اقدام سے شاہی پولو گراؤنڈ میں پانی ڈالنے اور گراؤنڈ کی بہتر دیکھ بھال میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی، جو کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی آئی چترال محترم شاہد احمد صاحب، پرسنل سیکریٹری ٹو ایم پی اے محترم نوید کوہکن صاحب کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہین، جن کی انتھک کوششوں اور تعاون سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہونے میں مدد ملی۔
امید ہے کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور چترال کے تاریخی کھیل پولو کی ترقی کے لیے اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

شایقین پولو چترال

Address

Chitral
7200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92943412814

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝗖𝗵𝗶𝘁𝗿𝗮𝗹 𝗙𝗲𝗲𝗱𝘀 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝗖𝗵𝗶𝘁𝗿𝗮𝗹 𝗙𝗲𝗲𝗱𝘀:

Shortcuts

Share