14/07/2026
الہ آباد پولیس کامیاب/مرکزی ملزم گرفتار/ورثاء اور مقامی لوگوں کا اظہار اطمنان
Kasur Police Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Ahsan Raza Khan
پانچ روز قبل تھانہ الہ آباد کی حدود چوکی تلونڈی کے علاقہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے شہری محمد شریف کو قتل کر دیا گیا تھا جس پر مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ تحصیل چونیاں کے گروپ لیڈر صابر چوہدری اور صدر چوہدری مقصود سرور کیفی کی قیادت میں تمام ممبران نے اس افسوس ناک واقعہ پر شہری محمد شریف کے حق میں بھر پور آواز اٹھائی اور اس افسوس ناک واقعہ کو نا صرف سوشل میڈیا بلکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بھر پورانداز میں رپورٹ کیاجبکہ لیگی ایم پی اے چوہدری احسن رضا خاں نے بھی اپنے آفیشل آکاونٹ پر اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا،ایس ایچ او الہ آباد میاں حیدر کے مطابق اس واقعہ کا مرکزی ملزم وقوعہ ڈالنے کے بعد روح پوش تھا الہ آباد پولیس مختلف پہلوں پر کام کرتےہوئے بلا آخر آج سفاک ملزم کو گرفتار کرنے پر کامیاب ہوگئی ہے میاں حیدر کے مطابق پولیس تفتیش کو سو فیصد میرٹ پر مکمل کرتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی جبکہ مقتول محمد شریف کے اہلخانہ اور مقامی لوگ بھی الہ آباد پولیس کو ملزم کی گرفتاری سراح رہے ہیں۔
H Waheed Sharif Asharf
Waheed Maxi Official
حافظ وحید اشرف گروپ ایڈمن مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ تحصیل چونیاں 03006543123