NBB Daska

NBB Daska TV CABLE NETWORK

13/11/2023
24/08/2023

ڈی پی او سیالکوٹ محمد سیالکوٹ محمد حسن اقبال کل مورخہ 25 اگست بوقت 3 بجیدن تھانہ صدر ڈسکہ میں کھلی کچہری منعقد کریں گے.
شہری شکایات کے سلسلہ میں ملاقات کر سکتے ہیں.

22/09/2022

اہم اطلاع
سوشل میڈیا پر سیالکوٹ میں بچوں کو اغواء کرنے والے گینگز کے متعلق غیر ذمہ دارانہ خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔
سیالکوٹ کے کسی پولیس اسٹیشن میں بچوں کے اس طرح سے اغواء ہونے یاکسی اغواء کار گینگ /گروہ سے متعلق کوئی شکایت یا درخواست موصول نہیں ہوئی ہے.
شہریوں سے التماس ہے کہ ایسی کسی بھی غیر تصدیق شدہ خبر کو شئیر نہ کریں ۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا متعلقہ اداروں کو مطلع کریں۔

سیالکوٹ پولیس آپ کی مدد و رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

31/08/2022

ایک اور جوان نے اپنی جوانی اس قوم پر نچھاور کر دی ہے، اپنا خون اس دھرتی کی محبت میں بہا دیا ہے۔
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ شہید نے اپنی جان لٹا دی تاکہ لوگوں کا مال لوٹنے والے انہیں نہ لوٹ سکیں۔۔۔
ننکانہ صاحب تھانہ واربرٹن کی حدود میں پولیس مقابلہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ارسلان شہید۔
اللہ پاک درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبر عطاء فرمائیں۔

10/08/2022

ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا کا شہریوں کے نام پیغام

ہم اللہ تعالی کے شکر گزار اور اس کے حضور سربسجود ہیں جس کے بے پایاں فضل و کرم سے محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس کا پرامن طریقے سے انعقاد ممکن ہوا۔ ہم امن کمیٹی ، علماء اکرام، میڈیا اور سیالکوٹ کے شہریوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے سیکیورٹی کے معاملات میں ہم سے تعاون کیا۔
سیالکوٹ پولیس کا ہر جوان ہمارا ہیرو ہ ہے جنہوں نے گرمی بارش اور حبس جیسے شدید موسم میں ہر قسم کے خطرات کا جرات مندی سے سامنا کیا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
انشاء اللہ آپ لوگوں کے تعاون سے سیالکوٹ پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کےلیے کوشاں رہے گی۔

03/08/2022

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے سی پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری ۔

02/08/2022

سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال بڑی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے

15/07/2022

ڈی پی اوسیالکوٹ سید ذیشان رضا کی ڈپٹی کمشنر میثم عباس کے ہمراہ نجی ہوٹل میں منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت امن کانفرنس میں ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، اکابرین و عمائدین نے مذہبی رواداری، بھائی چارے و باہم تعاون کے اصولوں پر کارفرما رہتے ہوئے محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا.

Address

Daska
51010

Telephone

+923000000000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NBB Daska posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share