ارم فاطمہ سومرو

ارم فاطمہ سومرو Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ارم فاطمہ سومرو, Social Media Agency, Pakistan , D. G. KHAN, Dera Ghazi Khan.

28/10/2025

جو شخص عورتوں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے، مدرسوں میں بچوں کے ساتھ گھناؤنی حرکات کرتا ہے ان سے ان کی مردانگی چھین لیں، ان کو پھانسی نہ دیں، ان کی وہ صلاحیت چھین لیں جس کے غرور میں یہ سب کر رہے ہیں، ان کے پاؤں ہاتھ کاٹ کر رینگنے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ وہ روز مریں، میرے پاس اقتدار آئے تو یہ قانون بنا دوں، بشریٰ انصاری

27/10/2025

گوگل کا پرامپٹ انجینئرنگ وائٹ پیپر

گوگل نے حال ہی میں ایک 69 صفحات پر مشتمل تفصیلی وائٹ پیپر (White Paper) جاری کیا ہے جو "Prompt Engineering" کے نام سے مشہور ہے۔ اس وائٹ پیپر کو مصنوعی ذہانت کے شوقین افراد، ڈویلپرز اور محققین کے لیے ایک مکمل رہنما (guide) کہا جا سکتا ہے۔ اس وائٹ پیپر کا بنیادی مقصد بڑے لینگوئج ماڈلز (LLMs) جیسے ChatGPT یا Gemini کے ساتھ بہتر طریقے سے بات چیت کرنے کا فن سکھانا ہے۔ یہ وائٹ پیپر واضح کرتاہے کہ مصنوعی ذہانت کو بہتر طور پر کیسے سمجھایا جائے تاکہ وہ زیادہ مؤثر اور درست جواب دے سکے۔

یہ وائٹ پیپر صرف عام ہدایات پر مشتمل نہیں، بلکہ اس میں Prompt Engineering کے بنیادی تصورات، عملی تکنیکوں اور مؤثر اصولوں کو مرحلہ وار واضح کیا گیا ہے۔ یہ وضاحت کرتا ہے کہ Prompt Engineering صرف کمانڈز دینے تک محدود نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ مؤثر رابطے قائم کرنے کا ایک مکمل فن ہے۔ آسان الفاظ میں، Prompt Engineering دراصل انسانوں اور مصنوعی ذہانت کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جتنی واضح اور مربوط آپ کی ہدایت یا سوال ہوگا، اتنا ہی بہتر اور درست جواب AI کی طرف سے ملے گا۔

یہ وائٹ پیپر متعدد Prompting تکنیکوں کو بھی تفصیلی طور پر واضح کرتا ہے۔ ان میں Zero-Shot Prompting شامل ہے، جس میں براہِ راست ہدایت دی جاتی ہے، One-Shot Prompting میں ایک مثال شامل ہوتی ہے، جبکہ Few-Shot Prompting میں متعدد مثالیں دی جاتی ہیں تاکہ AI زیادہ بہتر نتائج پیدا کر سکے۔ اس کے علاوہ پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے Chain-of-Thought (CoT) تکنیک، جس میں AI قدم بہ قدم استدلال پیش کرتا ہے، اور ReAct (Reasoning + Action) تکنیک بھی شامل ہے جس میں AI صرف سوچتا ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کرتا ہے۔ Code Prompting کے ذریعے مصنوعی ذہانت کو کوڈ لکھنے، سمجھنے، ترجمہ کرنے یا ڈی بگ کرنے پر بھی آمادہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ وائٹ پیپر صرف تھیوری پر مبنی نہیں، بلکہ اس میں عملی مثالیں اور کیس اسٹڈیز بھی موجود ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ کون سی تکنیک کس مسئلے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ مزید براں، گوگل نے اس وائٹ پیپر میں Prompt Engineering کے لیے بہترین عملی اصولوں (Best Practices) پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ واضح، مختصر اور مربوط ہدایات لکھنا، کام کی نوعیت کی وضاحت، پسِ منظر کی معلومات فراہم کرنا،

27/10/2025

چیزیں جو میں کاش فری لانسنگ شروع کرنے سے پہلے جانتا ہوتا…

جب میں نے فری لانسنگ شروع کی، تو بس ایک ہی چیز ذہن میں تھی: “پیسے کمانے ہیں، کلائنٹس لینے ہیں، اور فری لائف جینی ہے”
لیکن حقیقت یہ تھی کہ فری لانسنگ صرف سکلز کا نہیں، سوچ اور صبر کا کھیل ہے۔

یہ وہ چیزیں ہیں جو کاش میں پہلے جان لیتا:

1️⃣ ہر کلائنٹ اچھا نہیں ہوتا
شروع میں لگتا ہے کہ ہر کام لینا ضروری ہے، لیکن کچھ کلائنٹس آپ سے زیادہ وقت، توانائی، اور سکون لے لیتے ہیں جتنا وہ پیسے دیتے ہیں۔

2️⃣ “No” کہنا بھی ایک اسکل ہے
شروع میں لگتا ہے کہ انکار کرنے سے موقع چلا جائے گا، مگر اصل میں انکار آپ کی عزت بچاتا ہے۔

3️⃣ کام سے زیادہ تعلقات اہم ہیں
پروجیکٹ ختم ہو جاتا ہے، مگر تعلق آپ کے اگلے کلائنٹس کا دروازہ کھولتا ہے۔

4️⃣ Consistency > Talent
اکثر کم اسکل والا بندہ زیادہ کماتا ہے کیونکہ وہ روز حاضر ہوتا ہے، محنت کرتا ہے اور سیکھتا رہتا ہے۔

5️⃣ اپنی ویلیو سمجھو
جب آپ اپنی سروس کو صرف ایک “کام” سمجھتے ہو، تو کلائنٹ بھی ویسا ہی سمجھتا ہے۔
لیکن جب آپ اپنے آپ کو “حل دینے والا پروفیشنل” کہتے ہو، تو وہ اسی طرح آپ کو ٹریٹ کرتا ہے۔

فری لانسنگ صرف پیسے کمانے کا ذریعہ نہیں — یہ خود کو بہتر بنانے کا سفر ہے۔
یہ وہ سفر ہے جس میں آپ نہ صرف دوسروں کے بزنس بدلتے ہو بلکہ خود کو بھی اندر سے بدل لیتے ہو۔

💬 کمنٹ میں “LEARN” لکھو اگر تم چاہتے ہو کہ میں اگلی پوسٹ میں بتاؤں کہ فری لانسنگ میں اپنی ویلیو کیسے بڑھائی جاتی ہے۔

10/10/2025

السلام علیکم۔۔۔
اگر آپ بغیر کسی انویسٹمینٹ کے کام کرنا چاہتے ہیں تو
یہ بہت عجیب و غریب جملہ لگ رہا ہے نا
اصل میں عجیب لگنے کی وجہ یہ ہے کہ ہر کسی کے ذہن میں یہی بات ہوتی ہے کہ ایسا ہوتا نہیں ہے ایسے کاموں میں
ایک چیز یہ ہوتی ہے کہ آپ ایک سٹاک خرید لیں اور سے آہستہ آہستہ بیچتے رہیں
اس میں آپ جتنا پیسا لگائیں گے اتنا فائدہ کی شرح میں اضافہ ہوتا جائے گا
لیکن اگر آپ ابتدائی مراحل میں ہیں تو آپ کے لیے یہ تحریر ہے
کیا آپ نے کبھی کسی دوست کو کسی بہن بھائی کو مذاق مذاق میں کوئی چیز بیچی ہے
اگر آپ نے ایسا کچھ کیا ہے تو آپ کو علم ہو گا کہ کسی کو پیسوں کے بدلے کوئی چیز بیچتے وقت اگلے کو اعتماد میں لینا ہوتا ہے
آفلائن میں تو آپ یہ کہہ کر اعتماد حاصل کر لیتے ہیں کہ یہ چیز پکڑو دیکھو کیسی لگی وغیرہ
آنلائن میں شروع میں اعتماد حاصل کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ناممکن نہیں ہوتا
آپ آنلائن اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کسٹمرز سے ریویو لیتے جائیے
تا کہ آپ اپنے نیو کسٹمرز کو وہ ریویو دیکھا سکیں
یا کسٹمر کو بولیں کہ وہ اپنی آئی ڈی پر آپ کو پروموٹ کر دے تو اس کی مہربانی ہو گی
اچھا تو بات شروع ہوئی بغیر انویسٹمینٹ کے
بات سیدھی اور سادہ سی ہے کہ آپ واتس اپ سٹیٹس یا فیس بک آئی ڈی یا فیس بک پیج جہاں پر چاہیں ہماری پکچرز کو لگا سکتے ہیں
ایک ریٹ ہمارا ہے دوسرا جو آپ کو دیا جاتا ہے
دونوں کی لسٹ موجود ہے
آپ نے ہماری قیمت میں اپنا پرافٹ رکھ کر چیز سیل کرنی ہے
اب یہ آپ کے اوپر ہے کہ آپ 130 کا یا 140 لے کر 300 میں سیل کر کے 150 بناتے ہیں یا 140 کا لے کر 3 بندوں کو بیچ کر 150 کماتے ہیں ہماری طرف سے کوئی لمٹ نہیں
ہمارے کام میں سب سے بڑا اور آخری مسئلہ ایڈوانس پیمینٹ کا ہوتا ہے
کسٹمر ایڈوانس کا سنتے ہی کان نیچے دبا کر بھاگ نکلتا ہے
اس کا ایک طریقہ میں نے یہ نکالا تھا کہ
ہاف پیمینٹ آرڈر کرتے وقت اور ہاف جب انہیں چیزوں کی پکچرز بیجھی جائیں
انہیں کہا جائے کہ ہاف ابھی ہو گی ہاف جب آپ کو پکچر بھیجیں
تو آپ کا پارسل روانہ ہو جائے گا
ڈیلیوری کی بات کی جائے تو تقریبا 100 گرام سے نیچے 105
100 سے 250 کے 150
250 گرام سے 499 تک ⁶180
اور پھر ایک کلو تک 260
کوئی سوال ہو پوچھ لیجیے گا اکٹھے دو چار سوال اکٹھے ہونے کہ اپنی سمجھ کے مطابق گائیڈ کر دوں گا
شکریہ
والسلام عروہ بھائی کتب خانہ والے copy

10/10/2025

اگر میں آپ کو بتاؤں کہ ایک فری AI ٹول سے آپ اپنی تصویر بیچ کر پیسے کما سکتے ہیں... تو؟

جی ہاں، بالکل ویسے ہی جیسے لوگ فیس بک پر لکھتے ہیں
"میری اس پکچر کو لڑکی میں بدل دو!"
"مجھے اس تصویر میں دبئی میں کھڑا کر دو 😄

فرق صرف نیت کا ہے کوئی یہ سب مزاح کے لیے کرتا ہے،
اور کچھ لوگ انہی ٹولز سے کمائی کر رہے ہیں۔ 💸

میرے پاس ہیں جدید AI ٹولز جیسے Gemini 2.5, Whisk ImageFX اور کئی دوسرے جو الٹرا ریلسٹک گرافکس اور پروفیشنل تھمبنیلز بناتے ہیں۔
میں انہی سے بزنسز، یوٹیوبرز، اور اسٹارٹ اپس کے لیے گرافکس جنریٹ کرتی ہوں
خاص طور پر ان کے لیے جن کا بجٹ کم ہے لیکن کوالٹی چاہیے۔

اب بہت سے لوگ کہتے ہیں
یار روز نئے AI ٹولز آ رہے ہیں، ہم کون سا سیکھیں؟
بھائی، تمہیں وہ سیکھنا ہے جو تمہاری سکل سے ریلیٹ کرتا ہے۔
اگر تم سوشل میڈیا مارکیٹر، ڈیجیٹل مارکیٹر یا گرافک ڈیزائنر ہو تو دیکھو کہ AI تمہارے کام میں کہاں مدد دے رہی ہے 💌
ورنہ اگر تم ہر ٹرینڈ کے پیچھے بھاگو گے، تو کچھ بھی نہیں سیکھ پاؤ گے۔

نیچے کلائنٹس کی گرافکس ایڈ کر رہی ہوں ان کی اجازت سے۔ اگر کسی نے اس طرح کا ایڈ بنوانا ہے تو کمنٹس کریں۔ مناسب قیمت میں آپ کومعیاری ایڈ بناکر دیا جائے گا۔

ٹیچر حضرات آن لائن ٹیچنگ کر کےکیسے بہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔ایسے ٹیچر حضرات جو کسی بھی سبجیکٹ کو پڑھانے میں ماہر ...
10/10/2025

ٹیچر حضرات آن لائن ٹیچنگ کر کےکیسے بہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔
ایسے ٹیچر حضرات جو کسی بھی سبجیکٹ کو پڑھانے میں ماہر ہیں ان کے لئے آن لائن ٹیچنگ فیلڈ میں سوچ سے کہیں زیادہ سکوپ ہے اور بہترین انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔
خاص کر اگر آپ ایک خاتون ٹیچر ہیں اور کوئی سبجیکٹ اچھے سے پڑھا سکتی ہیں اور ساتھ بچوں کی کاؤنسلنگ بھی کر سکتی ہیں تو پاکستان میں معروف سکولز اور کالجز میں جتنی پورے ماہ کی فیس ہوتی ہے اس سے بھی زیادہ فیس ایک بچے کی دی جاتی ہے۔۔۔
دنیا بھر سے لاکھوں ٹیچرز آن لائن پڑھا کر بہترین انکم حاصل کر رہے ہیں، آن لائن فیلڈ میں ٹیچر حضرات کی بہت مانگ ہے اور معاوضہ بھی بہت ہی اچھا دیا جاتا ہے۔۔۔
صرف انڈیا کی بات کی جائے تو انڈین ٹیچرز دنیا بھر میں مقبول ہیں گھر بیٹھے ٹیوشن پڑھا کر لاکھوں کما رہے ہیں، انڈیا میں سینکڑوں آن لائن کوچنگ، آن لائن ٹیوشن سینٹرز ہیں جہاں سے دنیا بھر کے سٹوڈنٹس کو آن لائن پڑھا کر بہترین انکم حاصل کی جا رہی ہے۔۔۔
پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستانی ٹیچرز کی بھی بہت مانگ اور ویلیو ہے، پاکستانی ٹیچرز کا انداز اور طرز انڈین سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اسی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں پاکستانی ٹیچرحضرات دنیا بھر کی نامی گرامی یونیورسٹیز، کالجز اور پرائیویٹ فرمز میں آن لائن اور فزیکلی ٹیچنگ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔
پاکستان میں بہت سے قابل اور ماہر ٹیچرز حضرات موجود ہیں، اپنے فن اور علوم میں یکتا ہیں مگرافسوس یہ ہے کہ اس طرف کوئی کسی کی رہنمائی نہیں کرتا جن کو علم ہے وہ بھی زیادہ تعاون اور گائیڈ نہیں کرتے، آن لائن فیلڈ میں کوئی کسی دوسرے کو نہ تو بتاتا ہے اور نہ ہی راستہ دکھایا جاتا ہے ۔۔۔
اگر آپ سکول، کالج، یونیورسٹی سبجیکٹس کی ٹیوشن اچھے انداز میں پڑھا سکتے ہیں اور سٹوڈنٹس کو اچھے سے سمجھا سکتے ہیں تو یقین جانیں آپ گھر بیٹھے اتنی بہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں کہ آپ کی سوچ ہے۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــ
اگر آپ ایک اچھے ٹیچر ہیں تو آپ آن لائن فیلڈ میں ضرور آئیں گھر بیٹھے ان شاء اللہ بہترین انکم حاصل کریں گے۔۔۔
جس طرح آن لائن قرآن ٹیچنگ میں پاکستان کے اساتذہ دنیا بھر میں مشہور و معروف ہیں اور والدین شوق سے پاکستانی ٹیچرز سے پڑھانا چاہتے ہیں اسی طرح دوسرے سبجیکٹس کی بھی مانگ اور سکوپ ہے۔۔۔
دنیا کے سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں جتنے بھی سبجیکٹس پڑھے پڑھائے جاتے ہیں وہی سب آن لائن بھی پڑھا کر بہترین انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔
خاص کر حالیہ کورونا کے بعدآن لائن ٹیچنگ فیلڈ میں بے تحاشہ سکوپ اور ڈیمانڈ بڑھا ہے بچوں کے والدین اور عام لوگوں کی خواہش یہی ہے کہ آن لائن ہی پڑھا جائے۔۔۔
یورپ، امریکہ،کینڈا، اسٹریلیاء اور دوسرے ممالک میں والدین بچوں کو آن لائن ٹیوشن پڑھانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں، خاص کر مسلم والدین کی اولین ترجیح اور خواہش یہی ہوتی ہے کہ بچہ ایک ہی جگہ یا ایک ہی ادارے سے اسلامک و سکولنگ سبجیکٹس کی ٹیوشن لے۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــ
بچوں کے سکول سبجیکٹس میں میتھ/سائنس/فزکس/ کمسٹری/بائیولوجی/ لینگویجز/ سوشل سٹڈی اور دوسرے سبجیکٹس کی بہت ہی اہمیت ہے اور مانگ ہے۔۔۔
اس کے علاوہ وہ سبجیکٹس جن میں حد سے زیادہ سکوپ ہے اور آن لائن ٹیوشن میں بہت ہی ڈیمانڈ اور سکوپ ہے ان میں۔۔۔
بزنس اینڈ مینجمنٹ/ کمپیوٹر سائنس/ اے آئی/ پروگرامنگ/ ڈیزائننگ/ اکنامکس/ الیکٹرونکس/ انرجی/سولرٹیکنالوجی/ ارتھ سائنس/ انجیرننگ/ انوائرمینٹل/ میتھا میٹکس/ ہسٹری/ لاء/ سائیکالوجی/پیتھالوجی/ ڈیٹا انالیسز/ ہیومنیٹیز/لینگویجز/ آرٹ اینڈ کلچرز/ آرکیٹیکچرز،/لائف کمیونکیشن/ سوشل سائنس/ایجوکیشن ٹیچرز ٹریننگ اس کے علاوہ بھی بہت سارے سبجیکٹس ہیں جن کی بے تحاشہ ڈیمانڈ ہے۔۔۔
یہاں ایک سوال ہوگا کہ یورپ امریکہ کے لوگ پاکستانی ٹیوٹرز سے کیوں پڑھائیں گے بھلا۔۔۔؟
اس کا جواب یہ ہے کہ یورپ امریکہ کے ٹیوٹرزبہت مہنگے پڑتے ہیں تو عموماً پاکستانی والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ آن لائن کسی ٹیوٹر سے پڑھایا جائے۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــ
ذیل میں آن لائن ٹیچنگ کے حوالے سے دنیا بھر کی ٹاپ ویب سائٹس کا لنک دے رہا ہوں ان سب کو سٹڈی کریں سرچ کریں اور کوشش کریں ان شاء اللہ اللہ العزیز سوچ سے کہیں زیادہ آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔
اس کے علاوہ ایک بڑا فائدہ ان پلیٹ فارمز کا یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ کامیاب ہوگئے اور آپ کا ٹیچنگ سٹائل پسند آگیا تو کالجز یا یونیورسٹیز آپ کو مستقل ہائیر کر لیتی ہیں اور فی گھنٹہ یا فی لیکچر کے حساب سے آپ کے ساتھ طے کر لیا جاتا ہے۔۔۔
ایک اور اہم بات یہ کہ انڈیا، پاکستان کے بہت سے قابل اور ماہر ٹیچرزکو انہی فری لانسنگ ویب سائٹس کی وجہ سے یورپ، امریکہ، کینڈا اور دوسرے ممالک کے ماہرین باہر لے جاچکے ہیں۔۔۔
لہذا اگر آپ ایک اچھے اور ماہر ٹیچر ہیں اور کوئی سبجیکٹ اچھے سے پڑھا سکتے ہیں تو اپنے لئے پلان کریں،یورپ امریکہ کے سکولز سرچ کریں ان کا سلیبس اور انداز سیکھیں اور باقاعدہ ٹریننگ لیں یقین جانیں اگر آپ اس فیلڈ میں کامیاب ہوگئے تو وارے نیارے ہوجائیں گے۔۔۔
حامد حسن
Hamid Hassan
-----------
آپ صرف اپ ورک کے دئے گئے ان لنکس کو اوپن کر کے ٹیچرز کے فی گھنٹہ کے حساب سے انکم، فی گھنٹہ ریٹ چیک کر کے ماہانہ انکم کا اندازہ کر سکتے ہیں کہ ٹیوشن پڑھا کر کتنا کمایا جا سکتا ہے۔۔۔
https://www.upwork.com/hire/mathematics-teachers-and-tutors/
https://www.upwork.com/hire/physics-teachers-and-tutors/
https://www.upwork.com/hire/teacher-tutors/
https://www.upwork.com/hire/teachers/

اس کے علاوہ
ذیل میں آن لائن ٹیچنگ کی مشہور اور معروف ویب سائٹس لسٹ دی جا رہی ہے ان کو سٹڈی کریں، ان پر اپنے اکاؤنٹس بنائیں اور اپنی مارکیٹنگ کریں، شوق اور لگن سے محنت کریں ان شاء اللہ آپ گھر بیٹھ کر بہت ہی اچھی اور بہترین انکم حاصل کریں گے۔۔۔
https://www.preply.com/
https://www.verbling.com/
https://www.wyzant.com/
https://www.tutor.com/
https://www.mytutor.co.uk/
https://www.chegg.com/
https://www.noodle.com/
https://www.hometutorsite.com/
https://www.care.com/
https://www.universitytutor.com/
https://www.takelessons.com/
https://www.superprof.co.uk/
https://www.italki.com/
https://www.skooli.com/
https://www.englishtutoronline.com/
https://www.thebalancecareers.com/
http://www.itutorgroup.com/
https://www.teacher.qkids.com/
https://www.ziprecruiter.com/
https://www.ted.com/
https://www.fluentu.com/
https://www.techlearning.com/
https://www.99u.adobe.com/
https://www.oedb.org/
http://www.oli.cmu.edu/
https://www.academicearth.org/
https://www.alison.com/
https://www.oeconsortium.org/
https://www.udacity.com/ Copy

Upwork is the leading online workplace, home to thousands of top-rated Mathematics Teachers & Tutors. It’s simple to post your job and get personalized bids, or browse Upwork for amazing talent ready to work on your teaching-mathematics project today.

04/08/2025

جب آپ ایک ہی سکل سیکھتےہیں توآپ فری لانسز بنتےہیں مگر جب آپ ایک سے زیادہ سکلز سیکھتےہیں تو آپ سولیوشن پرووائیڈر بنتےہیں
اور یہی فرق ہوتاہے ایک عام فری لانسر اور کامیاب فری لانسر میں
مثال:
Wordpress + SEO
Graphic Designing + Social Media Marketing
SEO + Content Writing
Video Editing + Youtube SEO
اب بات کرتےہیں کہ یہ کیوں ضروری ہے؟
1. چنگابھلا ریٹ بڑھ جاتاہے۔
جب آپکاکلائنٹ دیکھتاہےکہ آپ ایک سےزیادہ چیزیں اس کےلیے سورس کرسکتےہیں تووہ زیادہ پے کرتاہے، کیوں کہ آپ اس کےلیے One-Stop Solution ہوتےہیں
2. آپ کے Replace ہونےکےچانسز کم ہوجاتےہیں
جب آپ ایک سے زیادہ سکلز میں ماہرہیں تو مارکیٹ سے آوٹ ہونےکے چانسز یا آپ کی ایک ہی سکل کےختم ہونےکےچانسز کم ہوجاتےہیں
ورڈپریس ڈیزائننگ کاپراجیکٹ پکڑ لیا اور چھوٹے بزنس کےلیے ویب سائٹ ڈیزائن کردی، اب ظاہر ہےجس بزنس کےلیے ویب سائٹ بنائی ہے اس نے وہ رینک بھی تو کرنی ہے
تو آپ ڈیزائننگ کےساتھ ساتھ اپنی SEO کی سکل بھی استعمال کرسکتے ہیں
اب ہم بات کرتےہیں کہ اس سب کوممکن کیسےبنانا ہے؟
سب سےپہلے تو کم از کم 3 سکلز کاگروپ بنائیں
WordPress + SEO + Content Writing
Shopify + FB Ads + Google Ads
Graphics Designing + Social Media Marketing + FB Ads
اور بھی بہت سارے کمبینیشن بن سکتے ہیں
ڈیلی ریسرچ کریں، پریکٹس کریں
یاد رکھیں
ایک بندہ ایک سکل کےساتھ نوکری کرتاہے، مگروہی بندہ زیادہ سکلز کےساتھ کمپنی چلاسکتاہے
آپکا کلائنٹ اگر آپ کویہ نہیں کہتا کہ
"This person is all-in-one – I don’t need to go anywhere else"
توآپکو ذرا نہیں پوراسوچناچاہیے ❤️

01/07/2025

جس طرح ہمیں کبھی کبھار کھوئے ہوئے یا بھولے ہوئے پیسے اچانک مل جاتے ہیں —
کوئی پرانی جیب، بٹوہ، کتاب یا بیگ کھولنے پر، اور پھر چاہے وہ رقم کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو،
ہمیں اُس لمحے تنخواہ ملنے سے بھی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

بالکل اسی طرح، ہماری وہ نیکیاں جو ہم کر کے بھول چکے ہوتے ہیں،
یا جو ہم نے خلوصِ نیت سے چھپ کر کی ہوتی ہیں—
جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُنہیں ہمارے سامنے لائے گا
اور اُن کا اجر عطا فرمائے گا…
تو وہ خوشی، حیرت اور سکون الفاظ میں بیان نہیں ہو سکے گا۔

ہم کہیں گے:
"یا اللہ! یہ تو میں بھول گیا تھا!"
اور اللہ جواب دے گا:
"میں ربّ ہوں... میں نہ بھولتا ہوں، نہ ضائع کرتا ہوں۔"

> "إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ"
> ’’بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔‘‘
> 📖 [سورہ التوبہ 9:120]

یہ وہ لمحہ ہوگا…
جس کی خوشبو جنت کی پہلی ہوا جیسی ہوگی،
اور جس کی چمک رحمت کی پہلی جھلک جیسی۔

BuBushra Farrukh

30/06/2025

چلو میرے بھائیو اور بہنو، آج تمہیں زندگی کی ایک انتہائی قیمتی بات بتاتا ہوں — اور سن لو، یہ سمجھنا تمہاری زندگی کے لیے لازمی ہے!

میں اس بحث میں نہیں جاؤں گا کہ لڑکوں کو کمانا چاہیے یا لڑکیوں کو،
جو بھی کماتا ہے، اسے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ سب سے پہلے اپنی ذات کو رکھو!

ہمارے ہاں ہوتا یہ ہے کہ جو کمانے والا ہوتا ہے وہ سب کی ضروریات پوری کرتا ہے —
چھوٹے بھائیوں کی، بہنوں کی، بیوی بچوں کی —
اور آخر میں... وہ خود کہیں گم ہو جاتا ہے۔
خود کو مکمل کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔

جب ایک کمانے والا سب کو سنوار کر خود اکیلا بیٹھتا ہے تو دل میں ایک ٹھنڈی "آہ" نکلتی ہے:
"جن سب کے لیے میں سب کچھ کر رہا ہوں، ان سب کو تو میرا خیال ہے ہی نہیں!"

سب اپنے اپنے حصے لے کر اپنی راہ چل دیتے ہیں —
اور وہ کمانے والا؟
اکیلا، خاموش، ٹوٹا ہوا — بس کام میں لگا رہتا ہے۔

جب تم کسی کی ذمہ داری اٹھاتے ہو تو دوسرا شخص اپنی پوری ذمہ داری تم پر ڈال دیتا ہے۔
پھر نہ تم اِدھر کے رہتے ہو نہ اُدھر کے —
نہ اپنے لیے وقت بچتا ہے، نہ اپنے لیے پیسہ۔

آج اسی ٹوٹ پھوٹ میں بے شمار لوگ — مرد بھی اور عورتیں بھی —
زندگی گزار رہے ہیں۔
روز اندر سے مر رہے ہیں۔
اک بندھی ہوئی روٹین زبردستی نبھا رہے ہیں۔

ایک "ریس" لگی ہوئی ہے —
اور سب بس بھاگے جا رہے ہیں...
بھاگنے کی وجہ بھی بھول گئے ہیں۔

نکلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نکل نہیں سکتے۔

میرے بھائیو اور بہنو!
یاد رکھو — اگر تم مر گئے تو یہ نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔

میں تمہاری محنت کو بہت سراہتا ہوں —
لیکن یہ دنیا تمہیں تمہارے مرنے کے بعد چند دن روئے گی، پھر سب معمول پر آ جائے گا۔

یہ نظام تمہارے بغیر بھی چلتا رہے گا۔

سب کی ضروریات پوری کرو — لیکن سب سے پہلے خود کو مت بھولو!
اگر تم اپنی قدر خود نہیں کرو گے —
تو کوئی بھی تمہاری قدر نہیں کرے گا۔

اپنی قدر کرنا سیکھو۔
اللہ نے تمہیں انسان بنایا ہے — اور انسان اپنی اچھائی اور برائی خوب سمجھتا ہے۔

ہفتے میں کم از کم ایک دن صرف اپنے لیے نکالو —
کبھی فیملی کو گھمانے لے جاؤ،
کبھی خود اکیلے کہیں نکل جاؤ،
کبھی دوستوں کے ساتھ وقت گزارو۔

کم از کم مہینے میں ایک بار اپنے لیے اچھی چیز کھاؤ۔
اپنے لیے کبھی کبھار اچھے کپڑے خریدو۔
اپنی شخصیت بناؤ،
لوگوں کے سامنے کانفیڈنس کے ساتھ جاؤ۔

یہ کانفیڈنس تبھی آئے گا جب تم اندر سے مطمئن ہو گے۔

یاد رکھو!
جب تم خود اپنی قدر کرو گے —
تب دنیا بھی تمہاری قدر کرے گی۔

مایوس مت ہو!
یہ دنیا امتحان کی جگہ ہے —
مشکلیں آئیں گی، لیکن ان مشکلوں کے ساتھ جینا ہے — اور اچھی زندگی جینا ہے!

محنت کرو، جیو — لیکن خود کو کبھی مت بھولو!

✨ اگر تم اس بات سے اتفاق کرتے ہو — اسے ضرور شیئر کرو،
شاید تمہاری ایک شیئر کسی کی زندگی بدل دے!

30/06/2025

آج میں تمہیں فری لانسنگ کی دنیا کی ایک بڑی مگر چھپی ہوئی غلطی بتانے جا رہا ہوں۔
ایسی غلطی جو اکثر لوگ سمجھ ہی نہیں پاتے، اور پھر افسوس کرتے رہتے ہیں کہ "یار میرے پاس تو اور آرڈرز آ ہی نہیں رہے!"

ذرا غور سے سنو۔
فری لانسنگ میں دو ایسی عام مگر خطرناک غلطیاں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے تمہاری پروفائل ویران ہو جاتی ہے۔

پہلی غلطی: کوئی follow-up نہیں کرنا!
جب کلائنٹ تم سے کوٹیشن لیتا ہے، تم بس چپ ہو جاتے ہو۔ تمہیں لگتا ہے "اگر کلائنٹ کو ضرورت ہو گی تو وہ خود آ جائے گا۔"
بھائی! دنیا ایسے نہیں چلتی۔
کوٹیشن دینے کے 2 دن بعد تمہیں لازمی کلائنٹ کو ایک دوستانہ سا follow-up میسج کرنا ہے:
"Hi! You took a quotation from me. Just following up if you are ready to start. I am available to build the project flow whenever you are."
یاد رکھو: صرف دو بار follow-up کرنا ہے!
تیسری بار میسج مت کرنا ورنہ تم اسپام میں چلے جاؤ گے، اور کلائنٹ کی نظر میں تمہاری ویلیو گر جائے گی۔

تمہیں شاید اندازہ نہ ہو، لیکن follow-up کرنے سے تقریباً 40% کلائنٹس دوبارہ engage ہو جاتے ہیں!
صرف تھوڑا سا حوصلہ، تھوڑی سی پروفیشنل اخلاقیات اور تھوڑا سا patience – بس یہی فرق ڈال دیتا ہے۔

دوسری غلطی: کام تو کر لیتے ہو، لیکن کلائنٹ کو engage نہیں کرتے!
جب کلائنٹ آرڈر دے دیتا ہے، تو زیادہ تر لوگ خاموش ہو کر اپنے کام میں لگ جاتے ہیں۔
ارے بھائی! تم اس کا ہی کام کر رہے ہو، لیکن کلائنٹ کو ساتھ ساتھ engage رکھو۔
اس سے suggestions لو: "کیا اس step پر آپ خوش ہیں؟"
اسے suggestions دو: "میں نے سوچا یہ feature آپ کے game/users کے لیے بہتر ہوگا، کیا آپ چاہیں گے؟"

ایسا کرنے سے کلائنٹ تمہارے ساتھ emotionally attach ہوتا ہے، اور اکثر وہ تمہیں کہہ دیتا ہے:
"Can we expand this project?" یا "I have another project for you."

لیکن اگر تم خاموشی سے کام کرو گے، order deliver کر دو گے، تو کلائنٹ بس تمہارا کام لے کر چلتا بنے گا۔
نہ feedback دے گا، نہ review دے گا۔
اور یہی وہ چیز ہے جو تمہاری profile کی growth روک دیتی ہے۔

میرا بھائی! یاد رکھو:
تمہیں صرف کام کے پیسے ملیں گے — ویلیو دو گے تو کام خود تمہارے پاس آئے گا!

اگر تم کلائنٹ کو ویلیو نہیں دو گے، اگر تم کلائنٹ سے رشتہ نہیں بناؤ گے، تو ایک دن تمہیں کام بھی ملنا بند ہو جائے گا۔

کلائنٹ سے صرف پیسوں کی نہیں، ایک پروفیشنل رشتہ بنانے کی سوچو۔

جب تم کلائنٹ کو ویلیو دو گے تو کلائنٹ تمہیں بھولے گا نہیں، تمہاری skills کو یاد رکھے گا، اور تمہیں دوسروں کو recommend کرے گا۔

💥 یاد رکھو: فری لانسنگ صرف skills کا کھیل نہیں، یہ تعلقات کا کھیل بھی ہے!

💪 جب تم سیکھو گے کہ کلائنٹ کی عزت کیسے کرنی ہے، follow-up کیسے کرنا ہے، value کیسے دینی ہے — تب تم اصل فری لانسر بنو گے

30/06/2025

ہر شخص تو ہوتا نہیں ہر بات کے قابل
ہر شخص کو ہر بات بتایا نہیں کرتے

قد آوروں کے ساتھ نہ چلنا مرے یارو
اونچے کہیں بھی خاک پہ سایا نہیں کرتے

سچ بات کہاں بولتے ہیں لوگ یہاں پر
فوراََ کسی کی بات میں آیا نہیں کرتے

اِخلاص اور احساس کا اَفلاس ہے ہر سُو
اِس دور میں جذبات لُٹایا نہیں کرتے

یہ تختِ خُدا ہے اِسے تُم پاک ہی رکھنا
ہر شخص کو اِس دِل میں بسایا نہیں کرتے

خاموشیوں کو جو تری خاطر میں نہ لائے
اُس شخص پہ الفاظ کو ضائع نہیں کرتے

#پروین شاکر

30/06/2025

ایک ضعیف ماں رات کو ساڑھے 11 بجے کچن میں برتن دھو رہیں ہیں ۔ گھر میں دو بہوئیں ہیں، جو برتنوں کی کھٹکھٹ سے تنگ آکر اپنے شوہروں سے کہتی ہیں کہ اپنی ماں کو منع کرو،🥲😔

اتنی رات کو برتن دھونے سے ہماری نیند خراب ہو رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ صبح 4 بجے اٹھ کر پھر شور مچانا شروع کر دیتی ہیں اور پھر صبح 5 بجے عبادت کرکے ہمیں سونے نہیں دیتیں ، نہ رات کو نہ صبح۔ جا کر ماں کو منع کرو۔

بڑا بیٹا اٹھتا ہے اور کچن کی طرف جاتا ہے۔ چھوٹے بھائی کے کمرے سے بھی وہی باتیں سنائی دیتیں ہیں۔ وہ چھوٹے بھائی کے دروازے کو کھٹکھٹا دیتا ہے، چھوٹا بھائی باہر آتا ہے۔

دونوں بھائی کچن میں جاتے ہیں اور ماں کو برتن دھونے میں مدد کرنے لگتے ہیں۔ ماں منع کرتی ہیں لیکن وہ نہیں مانتے۔ برتن دھل جانے کے بعد دونوں بھائی ماں کو محبت سے ان کے کمرے میں لے جاتے ہیں، تو دیکھتے ہیں کہ والد بھی جاگے ہوئے ہیں۔

دونوں بھائی ماں کو پلنگ پر بٹھا کر کہتے ہیں، "ماں، صبح جلدی اٹھا دینا، ہمیں بھی عبادت کرنی ہے اور صبح والد کے ساتھ ورزش بھی کرنی ہے۔"

ماں کہتی ہے، "ٹھیک ہے، بچے۔" دونوں بیٹے صبح جلدی اٹھنے لگتے ہیں، رات کو ڈیڑھ بجے ہی برتن دھونے لگتے ہیں۔ تو بیویاں کہتی ہیں، "ماں کرتی تو ہیں، آپ کیوں دھو رہے ہیں؟"

بیٹے جواب دیتے ہیں، "ہمارا شادی کرنے کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ ماں کی مدد ہو جائے گی، لیکن آپ لوگ یہ کام نہیں کر رہی ہیں، کوئی بات نہیں، ہم اپنی ماں کی مدد کر دیتے ہیں۔ یہ تو ہماری ماں ہیں، اس میں کیا برا ہے؟"

اگلے تین دنوں میں گھر کا ماحول مکمل طور پر بدل گیا۔ بہوئیں جلدی برتن اس لیے دھونے لگیں کہ نہیں تو ان کے شوہر دھو لیں گے اور صبح بھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ اٹھنے لگیں اور عبادت میں شامل ہونے لگیں۔

چند دنوں میں پورے گھر کے ماحول میں مکمل تبدیلی آ گئی، بہوئیں ساس اور سسر کو مکمل احترام دینے لگیں۔

*کہانی کا خلاصہ: ماں کا احترام تب کم نہیں ہوتا جب بہوئیں ان کا احترام نہیں کرتیں، ماں کا احترام تب کم ہوتا ہے جب بیٹے ماں کا احترام نہیں کرتے یا ماں کے کام میں تعاون نہیں کرتے۔*

پیدائش کا رشتہ ہے، والدین پہلے آپ کے ہیں💯


🍽️ 🍽️ 🍽️ 🍽️ 🍽️ 🍽️

Address

Pakistan , D. G. KHAN
Dera Ghazi Khan
32200

Telephone

+923346799034

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ارم فاطمہ سومرو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ارم فاطمہ سومرو:

Share