Dgkhan tv

Call Website

Dgkhan tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dgkhan tv, Social Media Agency, samina sadath, .

🎥 Official page of DGKHAN TV
📰 Latest News, Updates & Local Content
🌐 Website: DGKHANTV786.BLOGSPOT.COM
📲 WhatsApp: 03466588792
🔴 YouTube: https://youtube.com/?si=ekKKeN2oHCVJXgyv

09/10/2026
ڈیرہ غازی خان: زمین کے تنازع پر رشتہ داروں میں تصادم، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 10 افراد زخمی                     #ری...
09/10/2026

ڈیرہ غازی خان: زمین کے تنازع پر رشتہ داروں میں تصادم، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 10 افراد زخمی
#ریسکیو1122 #لڑائی

09/10/2026

🚨 ڈیرہ غازی خان: چوٹی ایئرپورٹ روڈ پر پھٹہ رکشہ نہر میں جا گرا، 15 سالہ لڑکا زخمی

#ریسکیو1122 #حادثہ

باتسلیمات اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن مورخہ 08-10-2026اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن میں قانونی کاروائی عمل میں لاتے ...
08/10/2026

باتسلیمات اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن

مورخہ 08-10-2026

اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن میں قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر ڈیرہ غازی خان ریجن شہزاد گل نے زیر نگرانی جناب جواد ظفر سول جج ڈیرہ غازی خان محکمہ جیل کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ جیل نعمان الیاس BS.17 اور اسکے کانسٹیبل اللہ دتہ کو رشوت مبلغ بیس ہزار روپے نشان زدہ نوٹ موقع پر وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان مزکور ان پر الزام عائد ہے کہ مدعی مقدمہ عبد القادر کا بیٹا جیل میں قید تھا ۔ ملزمان مزکور ان نے اس پر نرمی کرنے کے لیے مدعی مقدمہ سے رقم رشوت مبلغ بیس ہزار روپے وصول کی ہے ۔مقدمہ درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش جاری ہے

شمشیر خان گورمانی سپرینٹنڈنٹ فوکل پرسن اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان

08/10/2026

کچھ روز قبل حدودِ تھانہ شاہ صدر دین مین روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانسٹیبل فیاض نے فائرنگ کرنے والے نوجوان کو اکیلے ہی دبوچ لیا۔ بلاشبہ فیاض کانسٹیبل نے جس جرات اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔

تاہم بعد ازاں ملزم کے فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
ملزم کو اس کے ساتھیوں نے چھڑوا لیا !!
سوال یہ ہے کہ ایک اہلکار اکیلا کتنے لوگوں کا مقابلہ کر سکتا ہے؟

ایک اہلکار اپنی ذمہ داری نبھائے اور باقی نظام بروقت متحرک نہ ہو تو پھر قانون کی عملداری پر سوال تو اٹھیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے واقعات میں صرف ایک کانسٹیبل کی بہادری پر اکتفا کرنے کے بجائے پورا نظام متحرک ہو،
ڈی پی او ڈیرا غازی خان کو چاہیے کہ اس کانسٹیبل کو انعام دیں

08/10/2026

ڈیرہ غازی خان میں کمشنر اشفاق احمد چوہدری سے چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے عہدیداران نے ملاقات کی، جس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل، شہری سہولیات اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد رضا بٹ بھی موجود تھے۔

08/10/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان بیرسٹر بلال سلیم کی زیر صدارت بزنس پلان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں بزنس کے فروغ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کےلئے ہدایات جاری کی گئیں

ہیڈ توسہ بیراج 🥰
08/10/2026

ہیڈ توسہ بیراج 🥰

**ڈیرہ غازیخان: 10 محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کے معاملے پر اہلسنت اور اہلِ تشیع جماعتوں کے درمیان افہام و تفہیم سے معاہد...
08/10/2026

**ڈیرہ غازیخان: 10 محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کے معاملے پر اہلسنت اور اہلِ تشیع جماعتوں کے درمیان افہام و تفہیم سے معاہدہ طے پا گیا**

ڈیرہ غازیخان: بستی سندیلہ میں 10 محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کے حوالے سے اہلسنت جماعت اور اہلِ تشیع جماعت کے درمیان ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی نگرانی میں باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ثالثین مولانا محمد اقبال رشید، محمد حسین سرور، ملک حسنین عباس کوریجہ، سید صفدر حسین ،وسیم عباس قاری غلام اکبر و دیگر نے بھرپور کردار ادا کیا اور دونوں جماعتوں کے مابین معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ فریقین نے باہمی اتفاقِ رائے سے جلوس کے روٹ کے معاملے کو طے کیا، جس سے باہمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ ملا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی نگرانی میں معاملے کا پُرامن حل باہمی تعاون، برداشت اور مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ڈیرہ غازیخان پولیس امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

*ڈیرہ غازیخان پولیس کو اہم کامیابی، ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈکیت محمد سلیم نے سرنڈر کر دیا ملزم کے خلاف قانون کے مطابق...
08/10/2026

*ڈیرہ غازیخان پولیس کو اہم کامیابی، ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈکیت محمد سلیم نے سرنڈر کر دیا ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی پی او*

ڈیرہ غازیخان: ڈیرہ غازیخان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈکیت ملزم محمد سلیم نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سرنڈر کر دیا۔

ملزم محمد سلیم مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کی جانب سے سرنڈر کیے جانے کے بعد اس کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ مقدمات سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سرنڈر کرنے والے ملزم محمد سلیم کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

ڈیرہ غازیخان پولیس جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Address

Samina Sadath

32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dgkhan tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed advertising & marketing company?

Share