02/07/2026
ڈیرا اسماعیل خان: 8 کروڑ 53 لاکھ روپے کی پنشن گرانٹ کہاں گئی؟
آج ہم نے عوامی شکایات کی بنیاد پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) ڈیرا اسماعیل خان کو 24 جون کو ملنے والی 8 کروڑ 53 لاکھ روپے کی پنشن گرانٹ کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
متعدد پنشنرز کا مؤقف ہے کہ انہیں تاحال پنشن کی ادائیگی نہیں ہوئی، جبکہ دوسری جانب مکمل ادائیگی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
ہماری درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس گرانٹ کا مکمل ریکارڈ، ادائیگیوں کی تفصیلات اور فنڈز کے استعمال کی شفاف تحقیقات کی جائیں، تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں۔ اگر کسی قسم کی بے ضابطگی یا بدعنوانی ثابت ہو تو قانون کے مطابق ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
صحافت کا مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں بلکہ عوامی مفاد میں حقائق کو سامنے لانا ہے۔ امید ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر تحقیقات کرے گا۔
احمد نواز مغل
رپورٹر