24/09/2026
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن دامت برکاتہم کی متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے آمد، تعزیت اور اظہارِ ہمدردی
قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن دامت برکاتہم آج اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے تشریف لے گئے، جہاں انہوں نے دوبئی شیخ احمد بن راشد آل مکتوم رحمہ اللہ کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے سفیر سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا۔
اس موقع پر قائدِ جمعیت نے اپنے تاثرات بھی قلمبند فرمائے اور مرحوم شیخ احمد بن المکتوم رحمہ اللہ کو پاکستان کا عظیم دوست قرار دیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ سمیت پوری اماراتی قوم کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ دوستانہ تعلقات زندہ باد