Apna Dera NeWs

  • Home
  • Apna Dera NeWs

Apna Dera NeWs News Web services

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*ڈی ایس پی سٹی غازی  ملک عابد اقبال کا اسلام آباد   بازو کی سرجری کا آپریشن تیسری بار  کامیابی سے ...
14/05/2026

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس
*ڈی ایس پی سٹی غازی ملک عابد اقبال کا اسلام آباد بازو کی سرجری کا آپریشن تیسری بار کامیابی سے کر دیا گیا اس پہلے 2023 ۔2024 پھر اب 2026 میں بازو کی سرجری کی گی* ڈیرہ اسماعیل خان کی غیور عوام سے صحت مندی کی ہمیشہ کی طرح دعا کی اپیل کی جاتی ھے یاد رہے " 4 مئی .2023 صبح 10 بجے محمد اقبال المعروف بالی کھیارہ فتح موڑ پر ڈی ایس پی ملک عابد اقبال کے ساتھ مقابلہ میں مارا گیا تھا جبکہ ڈی ایس پی ملک عابد اقبال شدید زخمی ہوئے تھے " آج اس کی تیسری بار بازو کی سرجری کی گی

ملک آصف کالوخیل جنکی عمر بمشکل 27 سال ہوگی کو پہلے دائیں گردے میں تکلیف ہوئی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈاکٹروں کی دوائی کے...
04/05/2026

ملک آصف کالوخیل جنکی عمر بمشکل 27 سال ہوگی کو پہلے دائیں گردے میں تکلیف ہوئی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈاکٹروں کی دوائی کے ساتھ وہ مسلہ حل ہو گیا۔ اور کافی سال پھر انہیں گردے میں کوئی مسلہ نہیں ہوا۔
لیکن چند ہفتے پہلے بائیں گردے میں تکلیف محسوس ہوئی اور جسکی شدت کافی زیادہ تھی الٹراساؤنڈ میں پتہ چلا کہ
گردے میں 13 ایم ایم کی پتھری ہے
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹر غازی خان نے انہوں تشخیص کیا کہ آپ اسلام آباد جاکر لیزر سے پتھری صاف کرا لیں
لیکن انہوں نے پھر ڈاکٹر جمیل وزیر کو دیکھنا مناسب سمجھا اور ڈاکٹر جمیل وزیر نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ ملتان جاکر آپریشن کروا لیں
کسی جاننے والے نے انہیں ڈاکٹر منیر حسین شاہ کا موبائل نمبر دیا اور انہوں نے جب رابطہ کیا تو ڈاکٹر منیر حسین شاہ نے وہاں آنے کا کہا اور کہا کہ یہ معمولی آپریشن ہے آپ ملتان آجائیں۔
جب ملک آصف وہاں پہنچے تو انہیں نشہ دیکر چار گھنٹے تک آپریشن تھیٹر میں رکھا اور پھر باہر بیٹھے ملک آصف کی ساتھ جاننے والے احباب سے کہا کہ ملک آصف ہوش میں آگیا ہے لیکن کسی کو ملنے نہیں دیا اور ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد ان سے کہا کہ ملک آصف کالوخیل کی دل کی دورے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ہے۔
ملک آصف کالوخیل کے جسم پر ٹانکوں سے واضع لگتا ہے کہ ڈاکٹر نے پتھری کا آپریشن نہیں بلکہ گردا نکالا ہو۔
اور بغیر کسی پوسٹ مارٹم کے لیے انہوں نے واپس ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دی .
اہم بات یہ ہے ڈاکٹر منیر دل کے الٹراساؤنڈ کا ماہر ہے اور گردے یا گردے کی پتھری کا ماہر نہیں ہے اور نا ہی انکی اسپیشلائزیش گردے کی ہے
پاکستان اور خصوصاً ملتان میں گردوں کا بھیانک کاروبار کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ قبیح عمل عرصہ دراز سے ڈاکٹر کے وردی میں چھپے انسان نما بھیڑیے کئی عرصے سے کرتے آرہے ہیں۔
اس سے مرکزی حکومت، پنجاب حکومت اور پشتونخوا حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے کی فورا" جانچ پڑتال کی جائے اور لواحقین کی داد رسی کی جائے اور اس
جرم میں ملوث ہر شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
تاکہ معاملے کی حقیقت پر مبنی سزا دی جائے اگر ڈاکٹر منیر حسین شاہ گردے نکالنے میں ملوث پائے جائیں تو انہیں نشان عبرت بنایا جائے اور اگر وہ گردے نکالنے میں ملوث نہیں ہیں تو انکی غفلت سے جو ایک نوجوان کی موت ہوئی ہے انکی اس غفلت سے باقی انسانوں
Maryam Nawaz Sharif
Ali Amin Khan Gandapur
Faisal Amin Khan Gandapur
PML(N) Official Group

ڈیرہ اسماعیل خان۔پہاڑپور ایک بار پھر ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے نام کے نعرے گونج اٹھے وانڈہ کریم خان میں کارروائی، مطل...
16/04/2026

ڈیرہ اسماعیل خان۔پہاڑپور ایک بار پھر ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے نام کے نعرے گونج اٹھے وانڈہ کریم خان میں کارروائی، مطلوب ملزم فرید عرف چغر مقابلے میں ہلاک، شہریوں کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین۔

ڈیرہ اسماعیل خان *کیڈٹ ظفر عباس ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پور سے ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی تعینات*
10/04/2026

ڈیرہ اسماعیل خان *کیڈٹ ظفر عباس ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پور سے ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی تعینات*

حکومت نے پیٹرول 78 اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹر سستا کر دیا۔۔۔
09/04/2026

حکومت نے پیٹرول 78 اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹر سستا کر دیا۔۔۔

عوامی شکایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن آفیسر کے ہمراہ مختلف پرائیوی...
09/04/2026

عوامی شکایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن آفیسر کے ہمراہ مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی فیس، فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دورانِ انسپکشن مریم ہسپتال کو قانونی دستاویزات کی عدم دستیابی اور غیر قانونی میڈیکل پریکٹس میں ملوث پائے جانے پر موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ مزید برآں، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔
اسی طرح علی میڈیکل کلینک کو بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر کے اس کے خلاف مشترکہ طور پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
اس کارروائی کا مقصد پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں میں عطائی و جعلی ڈاکٹرز کی حوصلہ شکنی کرنا اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے جو عوام کی قیمتی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کے ہمراہ واضح پیغام دیا کہ جعلی اور عطائی ڈاکٹرز کو کسی صورت عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Deputy Commissioner DIKhan

سعود گنڈاپور کی بطور انچارج انٹیلی جنس ایکسائز افسر تعیناتی کالعدم قرار خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹوکول...
09/04/2026

سعود گنڈاپور کی بطور انچارج انٹیلی جنس ایکسائز افسر تعیناتی کالعدم قرار

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹوکول کی محکمہ ایکسائز میں ڈپوٹیشن پر تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے سعود گنڈا پور کی بطور انچارج انٹیلی جنس ایکسائز افسر ڈپوٹیشن پر تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق محکمہ ایکسائز کے افسران نے اس تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پہلے سعود گنڈا پور کو ایکسائز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا اور بعد ازاں انہیں گریڈ 18 کی سیٹ پر تعینات کر دیا۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق گریڈ 18 میں تعیناتی کے لیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 16 سے بھرتی لازمی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بھی اپنے فیصلوں میں اس نوعیت کی تعیناتیوں کی ممانعت کر چکی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد سی پیک موٹر وے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردی گئی۔..
09/04/2026

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد سی پیک موٹر وے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردی گئی۔..

ایران کے حملوں کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہتفصیل کمنٹس میں واضح رہے کہ ایران ...
07/04/2026

ایران کے حملوں کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
تفصیل کمنٹس میں
واضح رہے کہ ایران نے سعودی عرب کی کئی انرجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ الجبیل میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، 20 ارب ڈالر کے سدارا کمپلیکس، ایگزون موبل تنصیبات، جعیمہ میں بھی پیٹروکیمیکل تنصیب پر حملہ کیا گیا ہے۔
Disclaimer: This post is for informational and news reporting purposes only. We do not promote or endorse any views, actions, or events mentioned. Content complies with community guidelines and is shared in the public interest by a news/media organization.

ڈیرہ۔۔۔اے ایس پی محمد نعمان خان ایس پی سٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعینات
07/04/2026

ڈیرہ۔۔۔اے ایس پی محمد نعمان خان ایس پی سٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعینات

Address

D I Khan

29050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Dera NeWs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Dera NeWs:

  • Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company?

Share