Aak mukarram hazaron gaam

Aak mukarram hazaron gaam shukriya janab group join karne ke liye thank u kaushambi

22/06/2026
22/06/2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ارکان سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والےاراکین میں پیپلزپارٹی کے 13،مسلم لیگ (ن) کے 9،استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 6، مجلس وحدت مسلمین کا ایک اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد اب سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
بعدازاں سپیکر نے گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔
واضح رہے کہ گلگت کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کا نوٹی فکیشن عدالتی احکامات کے باعث تاحال جاری نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث ان نشستوں پر نمائندگی کا مرحلہ مکمل نہیں ہو سکا۔

22/06/2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ نو منتخب ارکان سے حلف اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے لیا۔

حلف اٹھانے والے ارکان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 13، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 9، استحکام پاکستان پارٹی کے 6، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا ایک رکن اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایک آزاد رکن شامل ہیں۔

حلف برداری کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے تین حلقوں کے نتائج کا سرکاری نوٹیفکیشن عدالتی احکامات کے باعث تاحال جاری نہیں ہو سکا۔ ان حلقوں میں اسکردو کا ایک اور دیامر کے دو حلقے شامل ہیں، جس کے باعث ان حلقوں سے منتخب ہونے والے تین ارکان حلف نہیں اٹھا سکے۔

دریں اثنا، پاکستان پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

Address

Dir
0092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aak mukarram hazaron gaam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share