Hayat Marketing Consultant

Hayat Marketing Consultant Hayat Marketing Consultant provides digital marketing services and solutions.

تقبل اللہ منا ومنکم  تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔۔
17/06/2024

تقبل اللہ منا ومنکم

تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔۔

ایک ہی بزنس کی بجائے دو یا زیادہ بزنس میں انویسمنٹ کرنے سے نقصان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔۔
11/06/2024

ایک ہی بزنس کی بجائے دو یا زیادہ بزنس میں انویسمنٹ کرنے سے نقصان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔۔

13/01/2024

ایک انتہائی قیمتی کاروباری راز

بہت اہم چیز جو کام بڑھانے میں معاون ہوتی ہے وہ ہے گاہک سے مسلسل اور مضبوط رابطہ۔
ان سے پوچھو کہ آپ ہماری پروڈکٹس/سروسز اتنے عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں ہم آپ کو مزید کیا خدمات دے سکتے ہیں ؟ اپنی خدمات یا مصنوعات میں کیا بہتری لا سکتے ہیں؟
اچھا سیلز مین، گاہک کی ضروریات کا پہلے سے اندازہ کر لیتا ہے اور اس کے اظہار سے پہلے ہی اس کا حل پیش کرتا ہے۔ تم جدید تحقیقات کے ذریعے سے نت نئے کاروباری خیالات اور طریقے اپنے گاہکوں کو پیش کرو۔ پھر دیکھو! وہ کیسے تمہارے ساتھ تمہاری توقع سے بڑھ کر پیش آتے ہیں۔
گاہک آرڈر دے یا نہ دے، اس کا اعتماد نہ کھونا۔ جتنے گھنٹے، دن، ہفتوں یا مہینوں میں کام کرنے کا وعدہ کرو، اتنے ہی دن میں وہ کام مکمل کردو۔ اگر درمیان میں کوئی مسئلہ پیش آ جائے تو گاہک کو پہلے ہی مطلع کردو، نہ یہ کہ عین وقت پر اسے پریشان کیا جائے۔ جو کام آپ نہیں کر سکتے، وہ کام ہرگز اپنے ذمے نہ لو۔ یقین کرو ! کچھ لوگ جو کام نہ خود کر سکتے اور نہ ہی اتنے وقت میں کسی سے کروا سکتے ہیں، لیکن ’’اللہ مالک ہے!‘‘ کہہ کر کام لے لیتے ہیں اور وعدے والے دن حیلے بہانے کرتے ہیں۔ حالانکہ ہونا یہ چاہیے کہ انسان اپنی طرف سے پوری محنت کرے اور اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے کہے کہ’’ اللہ مالک ہے!‘‘ تب تو یہ صحیح طریقہ ہے۔ اگر 5 دن کا کام ہے تو تم احتیاطاً 7 یا 8 دن کا وعدہ کرو، اگر کام پہلے ہو گیا تو خوب، ورنہ 8 دن میں تو ہی ہو جائے گا۔ اگر کام 8 دن کا ہے اور گاہک کہتا ہے مجھے 4 دن میں چاہیے تو پہلے ہی بتا دو کہ 4 دن میں نہیں ہو سکتا ۔ بہت سے لوگ غلط بیانی کی وجہ سے گاہک کا اعتماد کھو دیتے ہیں۔ اچھے خاصے چلتے ہوئے کاروبار بھی گاہک کا اعتماد کھونے کی وجہ سے زوال پذیر ہو جاتے ہیں۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق: 40فیصد گاہک اپنے ساتھ ہونے والے غیر معیاری یا برے سلوک کی وجہ سے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ۔ یہی نہیں، بلکہ دوسرے گاہکوں کو بھی اس آدمی سے کام نہ کروانے کا مشورہ د یتے ہیں۔۔

16/12/2023

اگر آپ پانچ دولت مند لوگوں کی ساتھ ہوں تو چھٹا آپ ہوسکتے ہے ۔۔

09/11/2023

وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنکہ شوق انکا روز گار ہوتا ہے ۔۔

03/11/2023

غریب پیدا ہونا آپ کی غلطی نہیں مگر غریب مرنا آپ کی غلطی ہے ۔۔۔

25/10/2023

لوگ کہتے ہیں کہ پیسہ آئے گا تو کچھ کرینگے جبکہ پیسہ کہتا ہے کہ تو کچھ کرینگے تو میں اونگا ۔۔۔

25/10/2023

کاروبار میں پیسے بچانے سے نہیں مارکیٹنگ پر لگانے سے بڑھتے ہیں ۔۔۔

بیشتر پاکستانی بزنس مین اپنے کاروبار کے مارکیٹنگ بجٹ کو خرچ سمجھ کر زیادہ مارکیٹنگ نہیں کرتے ، جبکہ کاروبار پر 5 سے 10 ل...
08/09/2023

بیشتر پاکستانی بزنس مین اپنے کاروبار کے مارکیٹنگ بجٹ کو خرچ سمجھ کر زیادہ مارکیٹنگ نہیں کرتے ،
جبکہ کاروبار پر 5 سے 10 لاکھ یا اس سے بھی اوپر روپے لگاتے ہیں لیکن بزنس کی مارکیٹنگ پر 50 ہزار تک بھی انویسٹ نہیں کرتے ہیں پھر بعد میں کہتے ہیں ہمارا کاروبار چل نہیں رہا ہے، سیل نہیں آرہی ہے ۔۔

مشہور قول ہے کہ جو دکتا ہے وہ بکتا ہے۔

آج کل کے ڈیجیٹل دور میں آپ کا ایک ایک کلائنٹ اور کسٹمر موبائل پر بیٹھا ہے ۔اب آپ کو بل بورڈز، پمپلیٹ، اخبار یا ٹریڈیشنل مارکیٹنگ کی زیادہ ضرورت نہیں ہے ۔

اور ویسے بھی ٹریڈیشنل مارکیٹنگ میں آپ کو کچھ پتا نہیں ہوتا ہےکہ آپ کا اشتہار کن لوگوں کو نظر آرہا ہے ان کی عمر ، لوکیشن ، جینڈر کونسا ہے اور نہ آپ کو پتا ہوتا ہے کتنے لوگوں نے وہ اشتہار دیکھا ہے ۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بہت کم پیسوں سے سٹارٹ ہو سکتی ہے ۔اس کے علاوہ آپ پورے پاکستان یا کسی خاص ملک /شہر میں اپنی مرضی کی عمر ، جینڈر اور ان کی پسند کے لوگوں کو اپنے بزنس کا اشتہار دیکھا سکتے ہیں ۔۔

اور اپنے کسٹمر/ کلائنٹ سے ڈائریکٹ جڑ سکتے ہیں ، اسی وقت بات کر سکتے ہیں انھیں مزید اپنے بزنس کے بارے آگاہ کر سکتے ہے ایسا صرف اور صرف ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ہے ۔
اگر آپ اپنی آڈینس کو ری مارکیٹنگ کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ بزنس کی مارکیٹنگ کا پورے مہینہ کا بجٹ بنا کر چلیں تو یقین کریں آپ کا بزنس چند ہی مہینوں کے اندر بہت اچھا گرو کرے گا اور آپ کے کلائنٹس اور کسٹمرز نہ صرف آپ کے شہر کے ہونگے بلکہ پورے پاکستان میں آپ اپنی سروس دے رہے ہونگے ۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ / سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی طاقت کا بھرپور استعمال کریں اچھی کوالٹی دیکر کلائنٹس کو مستقل اپنے ساتھ جڑا رکھے ۔۔۔

اگر آپ سمال بزنس اونر ہے تو اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کا مہینہ بجٹ 20 ہزار سے 30 ہزار رکھنا چاہئے

اگر آپکا بزنس تھوڑا بڑا ہے تو کاروبار کی مارکیٹنگ کا مہینہ بجٹ 50 ہزار سے 60 ہزار رکھیں ۔

آپ مارکیٹنگ پر جتنا زیادہ بجٹ انویسٹ کریں گے تو انشاء اللہ آپ کا کاروبار جلد ترقی کرے گا۔۔

اپنے کاروبار کے مارکیٹنگ کیلئے رابطہ کریں ۔۔

آپ کسی بھی شعبے میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی نیت کو درست کریں۔ سچائی اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔...
02/09/2023

آپ کسی بھی شعبے میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی نیت کو درست کریں۔ سچائی اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔۔
یہ ذہن میں رکھیے کہ آپ نے جس میدان میں اترنا ہے وہاں سب جگہیں پہلے سے فل ہیں۔۔ اب آپ نے اپنی جگہ ان میں خود بنانی ہے۔۔

اپنی پراڈکٹ یا سروسز میں کوئی انوکھا کام کرے تاکہ لوگ آپ کی طرف متوجہ ہو جائے۔۔

مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے اس ارادے سے کام شروع نہ کریں کہ میں فلاں کو تو یہاں سے بھگا کر ہی دم لوں گا۔۔

دوسروں کے کام کو دیکھ کر دل میں حسد محسوس نہ کریں۔۔ بلکہ یہ سوچیں کہ اس کی کتنی طویل جدوجہد ہے جس کے بعد وہ اس جگہ پہنچا ہے۔۔ اس کے مثبت پہلوؤں کو اپنانے کی کوشش کریں۔۔ کسی مدمقابل کا نام لے کر کلائنٹ کے سامنے اس کی برائیاں نہ کریں۔۔

آپ شروع میں اپنی چیزوں اور سروسز کی قیمت کم رکھ کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں ۔ کاروبار میں ایک عرصہ کے بعد بریک ایون پوائنٹ تک پہنچتے ہیں یعنی آپ کی آمدن اور اخراجات برابر ہونے لگتے ہیں۔ پھر اس کے بعد نفع کا سفر شروع ہوتا ہے۔۔

کسی بھی کاروبار کو سیٹ کرنے میں دو سے تین سال لگ جاتے ہیں۔ اس عرصے میں بندہ بہت کچھ سیکھ جاتا ہے۔ اگر آپ استقامت اور صبر کے ساتھ محنت کرتے رہیں تو اس عرصے میں آپ کی ایک پہچان اور ایک پروفائل بن جاتی ہے۔۔

کلائنٹ کوئی خریدی ہوئی چیز واپس کرنا چاہتا ہے تو خوش دلی سے واپس لیں اور اس کی قیمت فوری واپس کر دیں۔۔

اسی طرح اگر وہ آپکی سروسز سے مطمئن نہیں تو اسے مطمئن کرنا اپنا ٹارگٹ بنا لیں۔۔ اپنی غلطی کو تسلیم کرکے اس پر کھلے دل سے معذرت کریں۔۔ اور اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔۔

کلائنٹ کے شکایت کو دور اور ہر سوال کا تسلی بخش جواب دیں۔ اس کے میسجز اور کالز پر جلد ریسپانس دیں۔۔

کلائنٹ کے ساتھ کسی معاملے میں اگر آپ کی غلطی ہے تو اسے تسلیم کرکی اس کی معذرت کریں۔۔ اسے ٹھیک کریں۔۔ کلائنٹ کا اطمینان حاصل کرے ۔۔

اکیلے بیٹھ کر اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہیئے۔۔کہ کہاں کمزوری ہے ۔۔ کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔۔ کہاں سے ہم اپنے کلائنٹس کو مزید بہتر اشیاء اور سروسز دے سکتے ہیں۔۔

کوئی مشورہ مانگے تو اس نیت سے بالکل درست مشورہ دیں جیسے خود آپ کو اپنے لیے مشورہ چاہیئے ہو۔۔

کچھ کام بغیر کسی لالچ کے بھی کرنے کی عادت ڈالیں۔۔ اللہ لوگوں کے دلوں کو آپ کی طرف موڑ دے گا۔۔ عزت بھی ملے گی۔۔شہرت بھی ۔۔۔

سوشل میڈیا پر اکثر سکرولنگ کرتے ہوئے آپ کو کچھ ایڈز / اشتہارات دکھائی دیتے ہیں ان ایڈز کے ذریعے بزنس مین  اپنے کاروبار ک...
26/08/2023

سوشل میڈیا پر اکثر سکرولنگ کرتے ہوئے آپ کو کچھ ایڈز / اشتہارات دکھائی دیتے ہیں
ان ایڈز کے ذریعے بزنس مین اپنے کاروبار کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرتے ہیں لاکھوں کی سیلز حاصل کر تے ہیں اور اپنے کاروبار کو ایک ہی جگہ بیٹھے دنیا بھر میں پھیلاتے ہیں لیکن یہ صرف ایک ایڈ سے ممکن نہیں اس کے پیچھے بھی پوری ایک سٹریٹجی اور سیل فنل ہے جس کو فالو کرتے ہوئے کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں ۔اگر آپکو بھی اپنی کاروبار کی تشہیر اور فروغ کیلئے ایڈز چلانا ہوں تو رابطہ کریں

سوشل میڈیا مارکیٹنگ  کے ذریعے آپ اپنے برینڈ کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کر سکتے ہیں  اپنی ویب سائٹ پر لوگوں کا ایک ہجو...
25/08/2023

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے آپ اپنے برینڈ کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کر سکتے ہیں

اپنی ویب سائٹ پر لوگوں کا ایک ہجوم لا سکتے ہیں۔

اپنے کاروبار کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔

اپنے برینڈ کی پہچان بنا سکتے ہیں۔

آپ کسٹمرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپ بھی اپنے کاروبار کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے یہ سارے فوائد پہنچا سکتے ہیں.مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں ۔۔




Address

Dir
18300

Telephone

+923459656014

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hayat Marketing Consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hayat Marketing Consultant:

Share