AtoZ Solutions

AtoZ Solutions Deals in All kinds of business
Printing, Copying, Photo developing, movie maker, Binding, Travel & tours. Career Counseling and Study Abroad.

10/08/2026
20/07/2026

‏پنجاب کے ایک گاؤں میں جنازے کی رسم تبدیل
ایک غریب شخص کا جنازہ جب جنازہ گاہ پہنچا اور صفیں درست ہوئیں، تو امام صاحب نے شرکاء سے مخاطب ہو کر ایک دل سوز اعلان کیا انہوں نے کہاکہ یہ میت جس کا ہم جنازہ پڑھنے لگے ہیں، اپنے گھر کا واحد کفیل اور سہارا تھا۔ سوگواران میں صرف ایک بیوہ اور تین چھوٹے بچے ہیں۔ عدت کے ایام میں ان کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ لہذا، جنازہ گاہ کے مرکزی دروازے پر ایک چادر بچھا دی گئی ہے۔ جو بھی صاحبِ توفیق بغیر کسی دکھلاوے کے، اللہ کی رضا کے لیے ایک روپے سے لے کر اپنی حیثیت کے مطابق جتنی رقم دے سکتا ہے، وہ وہاں ڈال دے۔ جنازہ کے بعد جب چادر سے رقم جمع کی گئی تو وہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی تھی۔ کسی کے 10 روپے تھے تو کسی کے 100، لیکن اس مشترکہ ہمدردی نے یتیم بچوں کے لیے کئی مہینوں کا معاشی سکون فراہم کر دیا۔ تعزیت صرف ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا نام نہیں، بلکہ دکھ کی گھڑی میں عملی سہارا بننے کا نام ہے۔ ہمارے نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی پودا لگائے اور اس سے کسی انسان، پرندے یا جانور کو فائدہ پہنچے، تو لگانے والے کو اس کا بھی ثواب ملتا رہتا ہے۔ جنت کا آسان راستہ خلقِ خدا کی خدمت میں چھپا ھوا ہے۔۔۔۔

15/06/2026

خانۂ کعبہ کے غلاف (کسوہ) کی تیاری کا عظیم مرکز، گزشتہ 80 برس سے عقیدت، مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج پیش کر رہا ہے۔

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوۂ کعبہ مکہ مکرمہ کے علاقے ام الجود میں واقع ہے اور اسے 1346 ہجری میں شاہ عبدالعزیز کے حکم پر قائم کیا گیا تھا۔ یہ سعودی عرب میں کسوۂ کعبہ کی تیاری کا پہلا باقاعدہ ادارہ تھا۔

ابتدا میں غلافِ کعبہ کی تیاری اجیاد کے علاقے میں قائم دارالکسوہ میں کی جاتی تھی، تاہم بعد ازاں بڑھتی ہوئی ضروریات اور جدید تقاضوں کے پیش نظر اس کی پیداوار اور ٹیکنالوجی کو ام الجود منتقل کر دیا گیا۔

یہ کمپلیکس آج دنیا بھر میں ایک منفرد مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں روایتی دستکاری اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے نہایت اعلیٰ معیار کے ساتھ غلافِ کعبہ تیار کیا جاتا ہے۔

کسوۂ کعبہ کی تیاری کا یہ عظیم سفر نہ صرف سعودی عرب کی فنی مہارت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ اسلامی تہذیب، عقیدت اور خدمتِ حرمین شریفین کی ایک روشن علامت بھی ہے۔

Disclaimer: This content is based on publicly available social media posts. It is intended for informational purposes only.

Address

Opposite Govt. Boys Primary School Dokri
Dokri
77060

Telephone

+923193410900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AtoZ Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share