Jini News Digital

Jini News Digital Pakistan's Leading News Company
Contact Us For Your Brand Promotion
(1)

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نیا عالمی ...
24/06/2026

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

رونالڈو دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے چھ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے یہ منفرد کارنامہ ازبکستان کے خلاف میچ کے دوران انجام دیا۔

میچ کے چھٹے منٹ میں رونالڈو نے جواؤ کینسلو کے شاندار کراس پر دائیں پیر سے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا نام ایک اور منفرد ریکارڈ کے ساتھ درج کرا لیا۔

اس سے قبل رونالڈو 2006، 2010 اور 2014 کے ورلڈ کپ میں ایک، ایک گول جبکہ 2018 کے ایڈیشن میں چار گول کر چکے تھے۔ 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی انہوں نے ایک گول اسکور کیا تھا، اور اب نئے ایڈیشن میں گول کر کے چھ مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اسکورنگ کا بے مثال اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

مزید برآں، 41 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر کیمرون کے لیجنڈری فٹبالر راجر میلا کے پاس ہے، جن کا ریکارڈ تاحال برقرار ہے۔

دوسری جانب ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں شریک ہیں، تاہم وہ ہر ورلڈ کپ ایڈیشن میں گول کرنے کا اعزاز حاصل نہیں کر سکے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار  نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا جب...
24/06/2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا جب مسلسل ایکشن فلمیں کرنے پر مجھے خود پر غصہ آنے لگا، جس کے بعد میں نے اپنی شبیہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے بتایا کہ 35 برس تک فلمی دنیا میں کامیابی سے کام کرنا ایک غیر معمولی بات ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ میرا سفر 40 برس سے بھی آگے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 35 سال بہت طویل عرصہ ہے، 1 ارب یا 1 ملین میں سے کسی ایک شخص کو ہی اتنا طویل کیریئر ملتا ہے، میری دعا ہے کہ میں اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک کام کرتا رہوں، جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا تو میرا مقصد صرف پیسہ کمانا تھا

اکشے کمار نے بتایا کہ میں کیریئر کے ابتدائی 10 برس میں زیادہ تر ایکشن فلموں میں نظر آیا، لیکن بعد میں جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو محسوس کیا کہ میں صرف ایک ہی قسم کے کرداروں تک محدود ہو گیا ہوں۔

اداکار کے مطابق ایک دہائی بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو میرا دل چاہا کہ خود کو تھپڑ ماروں، میں نے صرف ایکشن کردار ہی کیے تھے اور کسی کو یہ یقین نہیں تھا کہ میں کچھ اور بھی کر سکتا ہوں، تب مجھے احساس ہوا کہ مجھے خود کو بدلنا ہو گا اور مختلف کردار ادا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی سوچ کے تحت میں نے کامیڈی، رومانس، ڈرامہ اور ہارر کامیڈی جیسی مختلف فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کیلئے امریکا ایران...
24/06/2026

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کیلئے امریکا ایران ہاٹ لائن انتہائی اہم ہے، ہاٹ لائن کا مقصد غلط معلومات اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، ضروری ہے کہ جہازوں کو ملنے والی کسی بھی دھمکی کی ایران سے تصدیق کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر آبنائے ہرمز سےگزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا، ایران نےکوئی مجوزہ ماڈل پیش کیا تو انہیں اس کے حق میں دلائل دینا ہوں گے اور ہمیں ایران کے مجوزہ ماڈل کا جائزہ لینا ہوگا۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ دنیا تک ہماری رسائی کے واحد راستے پر کسی اور کا کنٹرول قابل قبول نہیں ہوگا، امید ہے 30 دن میں بحری سرگرمیاں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی، قطر چند ہفتوں میں ایل این جی پیداوار معمول پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ایل این جی پیداوار معمول پرلانا ہرمز میں صورتحال معمول پر آنے سے مشروط ہوگا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ایسی دلچسپ پوسٹ شیئر کی...
24/06/2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ایسی دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جس نے مداحوں کو محظوظ کر دیا۔ اداکارہ نے اپنی بولنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ہلکے پھلکے انداز میں چیلنج بھی دے دیا۔

کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور کے ساتھ کرکٹ کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ بولنگ کر رہی ہیں جبکہ تیمور بیٹسمین کے طور پر کریز پر موجود ہیں

اس دلچسپ لمحے کو مزید خاص بناتے ہوئے کرینہ نے تصویر کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا، ’’میرے ٹیلنٹ کو کم نہ سمجھیں، میں بمراہ کو بھی مقابلہ دے سکتی ہوں‘‘ اور ساتھ ہی انہوں نے جسپریت بمراہ کو بھی ٹیگ کر دیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے عالمی منڈی پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں می...
24/06/2026

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے عالمی منڈی پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کےقریب فروخت ہو رہا ہے،جبکہ برینٹ کروڈکی قیمت میں ایک فیصدسےزائد کمی ریکارڈکی گئی ہےاور یہ 77.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

جی ہاں! واقعی چین میں ایک چڑیا گھر کی جانب سے ایسی ملازمت کا اشتہار دیا گیا ہے جس میں لوگوں کو سیاہ ریچھ کا کاسٹیوم پہن ...
24/06/2026

جی ہاں! واقعی چین میں ایک چڑیا گھر کی جانب سے ایسی ملازمت کا اشتہار دیا گیا ہے جس میں لوگوں کو سیاہ ریچھ کا کاسٹیوم پہن کر رکھنا ہوگا۔

اس کے عوض سالانہ ایک لاکھ یوآن (41 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تنخواہ دی جائے گی اور یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

صوبہ ہینان کے شہر Luohe کے Luohe وائلڈ لائف زو کی جانب سے یہ اشتہار دیا گیا تھا۔

یہ واضح نہیں کہ کاسٹیومز میں پنکھے یا ہوا کی نکاسی کا نظام موجود ہوگا یا نہیں کیونکہ اشتہار میں بس یہ لکھا ہے کہ یہ نرم کاسٹیوم ہوگا، اشتہار میں کہا گیا کہ امیدواروں کی کم از کم عمر 18 سال جبکہ جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہوگا۔

ان افراد کو 6 گھنٹے کام کرنا ہوگا جبکہ ہر مہینے 4 دن چھٹی ملے گی، سیاحوں سے میل جول کے دوران ان انسانی ریچھوں کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ مختلف آوازیں ضرور نکال سکیں گے، یہ افراد چڑیا گھر آنے والے افراد سے کھانے پینے کی چیزیں لے سکیں گے۔

اشتہار میں بتایا گیا کہ اگر آپ تھک گئے ہیں تو لیٹ کر دن میں خیالی پلاؤ پکائیں، اگر توانائی محسوس کر رہے ہیں تو اچھلیں، رقص کریں، درختوں پر چڑھ جائیں یا مچھلیاں پکڑیں، ملازمت کرنے والوں کو ہر چیز کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے افراد کو اس ملازمت کے لیے رکھا جائے گا، مگر اب تک 100 سے زائد افراد نے اس پر چڑیا گھر سے رابطہ کیا ہے۔

اس نئے اسمارٹ چشمے کی قیمت 299 ڈالر یا 299 پاؤنڈ رکھی گئی ہے، جو رے بین کے اشتراک سے بننے والے ماڈلز کے مقابلے میں تقریب...
24/06/2026

اس نئے اسمارٹ چشمے کی قیمت 299 ڈالر یا 299 پاؤنڈ رکھی گئی ہے، جو رے بین کے اشتراک سے بننے والے ماڈلز کے مقابلے میں تقریباً 80 ڈالر سستا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کم قیمت ہونے کے باوجود اس کے اندر تقریباً وہی تمام جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔

میٹا کے اسمارٹ گلاسز کا موجودہ دور 2021 میں شروع ہوا تھا، جب اس نے رے بین اسٹوریز متعارف کروائیں۔ ان چشموں میں کیمرہ اور اسپیکرز شامل کیے گئے تھے، جس سے عام سن گلاسز ایک اسمارٹ ڈیوائس میں تبدیل ہو گئے تھے۔

بعد ازاں 2023 میں ان چشموں کو ایک بڑی اپ گریڈ دی گئی، جس میں کیمرے، اسپیکرز اور دیگر فیچرز کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا، اور یوں میٹا کی اسمارٹ ویئرایبل ٹیکنالوجی مزید طاقتور ہوگئی۔

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق...
24/06/2026

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 1.32 ڈالر کمی کے بعد 72 ڈالر 54 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.40 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 76 ڈالر 50 سینٹ پر آگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں صورتحال میں بہتری اور سپلائی کے تسلسل کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔

ڈیفنس کے علاقے میں امام بارگاہ کے باہر بے قابوگاڑی کی ٹکر سے بچی کی ہلاکت کو پولیس نے حادثہ قرار دے دیا۔خیال رہےکہ 21 جو...
23/06/2026

ڈیفنس کے علاقے میں امام بارگاہ کے باہر بے قابوگاڑی کی ٹکر سے بچی کی ہلاکت کو پولیس نے حادثہ قرار دے دیا۔

خیال رہےکہ 21 جون کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے ایک تیز رفتار گاڑی ڈیفنس خیابان سحر میں قائم امام بارگاہ کے باہر ٹینٹ میں گھس گئی تھی۔ اس حادثے میں مجموعی طور پر 22 افراد زخمی ہوئے۔فوری طور پر ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو پہلے جناح اسپتال اور اس کے بعد مختلف نجی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گاڑی میں سوار افراد سے تحقیقات جاری ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں ان کے بیانات کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے یہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا، اس میں کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی شامل نہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک بچی 22 جون کی شام جاں بحق ہوئی جب کہ 22 زخمیوں میں سے اب 7 زیر علاج ہیں، ان میں دو نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

معروف گلوکار اور ڈرمر طارق طافو کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازہ جنازہ میں معروف گلوگاروں اور فلم انڈسٹری س...
23/06/2026

معروف گلوکار اور ڈرمر طارق طافو کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نمازہ جنازہ میں معروف گلوگاروں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، ان کے ساتھیوں نے مرحوم کو سریلا گلوکار، خاندان اور محلے کی رونق قرار دیا۔ طافو خاندان کے چشم و چراغ 58 سالہ، لہور لہور اے نغمہ سے شہرت پانے والے طارق طافو ایک روز پہلے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ان کی نماز جنازہ میں گلوکار ساحر علی بگا، وارث بیگ، ملکو، عباس جٹ، ہدایت کار شہزاد رفیق، گلوکار حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ گلوکاروں کا کہنا تھا کہ طارق طافو ایک فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے کام آنے والے دردمند اور مذہب سے لگاؤ رکھنے والے انسان تھے۔

مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد شہنشاہ قبرستان، اقبال ٹاون میں سپرد خاک کردیا گیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ طافو خاندان کئی دہائیوں سے فن گائیکی اور موسیقی کی خدمت کر رہا ہے

Address

Dubai
Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jini News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jini News Digital:

Share