14/03/2023
40 روزہ دعائے تعجیل ظہور
21 مارچ 2023 شام 6 بجے سے 30 اپریل 2023 شام 7 بجے تک
سورہ ھود کی آیات 71,72 کی تفسیر میں مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زوجہ نے حضرت اسحاق علیہ السلام کی ولادت پر تعجب کیا تو پروردگار کو یہ بات پسند نہ آئی اور فرمایا کہ وہ ان کی اولاد پر 400 سال عذاب نازل فرمائے گا۔
وقت گزرنے کے بعد عذاب شروع ہو گیا بنی اسرائیل پر فراعین مسلط ہوگئے اور ان کے بچوں کا قتل عام شروع ہوا۔ ان کے علماء نے باہمی مشاورت سے ساری قوم کو صحرا میں منتقل کیا ، مرد و زن ۔ بچوں کو علیحدہ علیحدہ کر دیا۔ صرف شیر خوار بچوں کو ماؤں کے ساتھ چھوڑا گیا۔ اسی طرح پالتو جانوروں کے بھی نر اور مادہ علیحدہ کر دیئے گئے ۔ 40 دن مسلسل شب و روز دعا کی گئی اور عذاب سے نجات مانگی گئی۔ اس کے نتیجے میں پروردگار نے ان کا عذاب 170 سال کم فرمایا ۔
مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا کہ اسی طرح ہمارے قائم عجص کے لئے ایک طویل غیبت ہوگی۔ اگر ہمارے شیعہ ان جناب عجص کے ظہور میں تعجیل کیلئے دعا کریں گے تو غیبت جلد ختم ہو جائے گی۔ وگرنہ ظہور کے لئے ایک حتمی وقت تو مقرر ھے۔
اس حدیث پاک میں غیبت کو عذاب الٰہی سے تشبیہ دی گئی ھے اور اس عذاب سے نجات کے لئے شیعہ حضرات کو بنی اسرائیل کی طرح 40 دن مسلسل شب و روز دعائے تعجیل ظہور کے لئے ترغیب دی گئی ھے ۔
مولا ص کے اس ارشاد مبارک کی تعمیل میں 40 روزہ دعائے تعجیل ظہور 21 مارچ شام 6 بجے سے 30 اپریل شام 7 بجے تک جاری رھے گی۔ دنیا بھر کے مومنین اور مومنات اس میں شریک ھو سکتے ھیں ۔ کوئی ایک گھنٹہ اپنے لئے منتخب کریں۔ اپنے گھر، امام بارگاہ، مسجد وغیرہ میں کوئی پرسکون اور پاک صاف جگہ متعین کر لیں۔ اپنا منتخب وقت شروع ھونے سے 5 منٹ پہلے دعا پاک کیلئے مخصوص جگہ پر آئیں۔ 2 رکعت نماز ھدیہ مولا امام زمانہ عجص پڑھیں (فجر کی طرح)۔ اس کے بعد مولا عجص کے ظہور میں تعجیل کیلئے دعا پاک کریں۔ ایک گھنٹہ مکمل ہونے پر سجدہ شکر ادا کریں اور اپنی جگہ سے اٹھ جائیں ۔
اس نشست میں آپ نے دعائے تعجیل ظہور کے علاوہ اور کوئی دوسری ذاتی دعا نہیں کرنی۔
الحمدللہ الکبیر الاکبر ، ہم نے 24 گھنٹے مسلسل دعائے تعجیل ظہور کا سرکل مکمل کیا ھوا ھے ۔ آپ اپنے مخصوص وقت کے بارے میں مطلع فرمائیں اور غیبت کے عذاب سے جلد نجات حاصل کرنے کی کوشش میں تعاون فرمائیں