Ali's Reality Expert

Ali's Reality Expert Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ali's Reality Expert, Advertising/Marketing, Faisalabad.

09/06/2024

زہریلے تعلقات یعنی toxic relationship ہمیشہ آپ کے اندر اور باہر کو زہر سے بھر دیتے ہیں۔ تمام تر احتیاط اور باؤنڈریز فکس کرنے کے باوجود اگر وہ اپنی روش برقرار رکھے ہوئے ہیں تو بہتر ہے کہ آپ انہیں ایک بار ہی کٹ کر دیں۔
ہمیں اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ باونڈری فکس کرنے کا مطلب کیا ہے ؟ کسی بھی رشتے کے آغاز میں تمام اصول و ضوابط وضع ہونے چاہیئے اگر ایسا نہیں ہوا تو کبھی بھی ہو جائے لیکن اصول و ضوابط ضرور وضع ہونے چاہیئے۔ اور جب آپ باؤنڈری کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو اب اس کو implement کرنے کا مرحلہ ہے جو کہ اہم اور کٹھن ہے۔ اپنے رویے میں تبدیلی، انداز میں سختی، یہ سب آپ کو کرنا ہوگا۔ کیونکہ آپ کی باؤنڈری کو تسلیم نہ کرنے والا درحقیقت آپ کے new version کو accept نہیں کر رہا، جو کہ آپ نے تسلیم کروانا ہے۔ اگر آپ کمزور پڑ رہے ہیں یا حد سے زیادہ حساس ہیں پھر بھی آپ کو یہ سب کرنا ہوگا اپنی حساسیت کو سائیڈ پہ رکھنا ہوگا ورنہ آپ سے نہ ہو پائے گی کبھی باؤنڈریز فکس کرنا۔
کسی منفی شخص کے ساتھ رہنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے یہ لوگ دوسروں کی ساری توانائی اور پوزیٹیوٹی نچوڑ لیتے ہیں۔ ایسے میں اگر ہماری اپنی ذات کمزور ہو تو ہم بھی فورا خالی ہو کے پھر منفی ہو جائیں گے۔ اگر ان کی ٹاسک اور منفی باتوں سے زیادہ تکلیف محسوس ہونے لگے تو توجہ ان کے بجائے خود پر مرکوز کریں اپنے جذبات کا تجزیہ کریں کہ آپ کیوں دوسروں کی باتوں کو سن کر قبول کر رہے اور اس کا اثر خود پہ لے رہے ہیں۔ دوسروں کی باتیں ہمیں تبھی تکلیف دیتیں جب ہم انہیں سن کر قبول کرتے ہیں اگر ہم ان کی باتوں کو قبول کرنے سے ہی انکار کر دیں تو ان باتوں کی حیثیت وہیں ختم ہو کے رہ جائے گی۔ خود کو توجہ دیں ان کی بات ماننے کے بجائے ویلیڈیٹ کریں اور جب تک دم میں دم ہے حوصلے سے سنیں لیکن جب خود کو کمزور محسوس کریں یا جذبات منفی ہونے لگیں تو معذرت کر کے اٹھ جائیں کہ فی الحال میرے لئے یہ باتیں سننا ممکن نہیں پھر کبھی اس پہ بات کرتے ہیں۔
بس یہ ذہن میں رکھیں ٹاکسک اور منفی لوگ خود سخت مشکل میں ہوتے ہیں ان کی اصل جنگ تو اپنے ساتھ چل رہی ہوتی ہے ایسے میں پھر ان کی باتوں کو پرسنل لینے کی تُک بنتی نہیں۔

Welcome to Ali's Reality Expert
21/01/2023

Welcome to Ali's Reality Expert

Address

Faisalabad
5300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali's Reality Expert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share