16/07/2025
مایوسی کو اسلام میں گناہ سمجھا گیا ہے کیونکہ یہ اللہ کی رحمت سے ناامیدی کا اظہار ہے، جو کہ ایمان کے منافی ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "اللہ کی رحمت سے وہی لوگ ناامید ہوتے ہیں جو کافر ہیں" (سورہ یوسف: 87)۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں، لہٰذا وہ میرے بارے میں جو چاہے گمان کرے" (صحیح بخاری)