Arsu Developer

Arsu Developer 👨‍💻 Arsu Developer – Android | iOS | Web | QA Specialist

08/09/2025

میں راولپنڈی سے ہوں اور حال ہی میں موت کے کنویں سے باہر نکلا ہوں- آج آپ کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کر رہا ہوں تا کہ دوسرے لوگ اس کنویں میں گرنے سے محفوظ رہیں اور میری طرح نقصان نا اٹھائیں۔

چند سال قبل کاروبار میں خسارے کی وجہ سے تقریباً 40 لاکھ کا مقروض ہو چکا تھا- اس دلدل سے نکلنے کےلیے بہت ہاتھ پاؤں مارے مگر کوئی کنارا ہاتھ نہ آ سکا- آخر تنگ آ کر باہر جانے کا فیصلہ کیا-

ایک کاروباری دوست نے بتایا کہ فلاں شخص کے پاس ویزے آئے ہوئے ہیں اس سے ملاقات کی تو معلوم ہوا کہ کمبوڈیا کے ویزے ہیں ٹیلی کام کمپنی کی جاب ہو گی اور تنخواہ لاکھوں میں ہے-

اس شخص نے ہر طرح سے تسلی دی- میں نے پیمنٹ دے دی اور ایک ہفتے کے اندر اندر ویزا اور ٹکٹ آ گئی۔

لاہور ائیرپورٹ پر پہنچا تو ایجنٹ کی کال آ گئی کہ آپ انتظار کریں آپ کو ہمارا نمائندہ ہے وہ کلیئر کروائے گا میں نے کہا جب ڈاکومنٹس پورے ہیں تو پھر ایسا کیا مسئلہ ہے تو اس نے کہا کہ نہیں آپ پہلی دفعہ جا رہے ہیں- ہم نہیں چاہتے کہ کوئی مسئلہ بنے-

خیر ہمارا گروپ چیک ان کیلئے گیا تو امیگریشن کے دوران ایک بندے نے روک لیا کہ آپ لوگ سارے سائیڈ پر ہو جائیں- ابھی وہ ہمارے پاسپورٹ چیک کر ہی رہا تھا کہ ایک دوسرا اہلکار آگیا اور اسے کہا کہ ان کو میں دیکھتا ہوں آپ جائیں- اس شخص نے ہمیں لاؤنج میں بھیج دیا اور کہا کہ آپ کلیئر ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

جب ہم کمبوڈیا پہنچے تو ائیرپورٹ سے نکلتے ہی وہاں موجود ایجنٹ آیا ہوا تھا جس نے ہم سے پاسپورٹ لے لیا اور ہمیں اپنی رہائش پر لے گیا-

یہ ایک کمپاؤنڈ نما عمارت تھی جس میں کئی کمرے تھے- ہر کمرے میں پچیس پچیس لڑکے ٹھونسے ہوئے تھے جو کئی ماہ سے وہاں قید تھے-

یہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ ہمارے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے-

یہ فراڈی ایجنٹ پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں- کمبوڈیا میں ان کے ایجنٹس موجود ہیں- ان کا طریقہ کار یہ ہے کہ پاکستان سے بندے منگوا کر ان کو آگے Scam کمپنیوں میں بیچ دیتے ہیں-

چونکہ میں مقروض تھا اور ادھار لے کر یہاں تک پہنچا تھا تو واپسی میرے لیے موت کے برابر تھی- چنانچہ فیصلہ کیا کہ واپس جانے کی بجائے حالات کی سختی برداشت کروں گا اور جو بلا سر پہ آئی برداشت کروں گا-

رات چڑھتی تو مختلف کمپنیوں کی گاڑیاں آتیں- انسانی منڈی سج جاتی اور بولی لگا کر لڑکوں کو بیچا جاتا-

مجھے 2000 ڈالر میں ایک کمپنی کو بیچا گیا- یہ کمپنی 18 گھنٹے مجھ سے کام لیتی- ڈانٹ ڈپٹ ، گالم گلوچ دماغی ٹارچر جسمانی تشدّد ، الیکٹرک شاک، اس کے علاوہ تھا-

تین ماہ میں ہمّت جواب دے گئی- آخر یہ کمپنی چھوڑنے اور واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کیا لیکن جب پاکستان میں اپنے ایجنٹ سے بات کی تو اس نے بلاک کر دیا-

کمبوڈین ایجنٹ سے بات کی تو اس نے 3500 ڈالر کے تاوان کا مطالبہ رکھ دیا- بالاخر پاکستان میں اپنے کزنز اور دوستوں کو حالات بتائے اور منت ترلہ کیا- خدا ان کا بھلا کرے کہ انہوں نے مل جل کر تاوان کی رقم جمع کی تب جا کر اس اذیّت سے رہائی ملی- مجھے پاسپورٹ واپس ملا اور میں ٹکٹ کروا کے واپس پاکستان آ گیا-

میرے ہوتے ہوئے کمپنی میں دو لڑکوں نے خودکشی کی- حالات ہی ایسے تھے کہ زندگی جہنم اور موت جنت معلوم ہوتی تھی-

قرض اتار کر اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے والا خواب تو بکھر ہی گیا، لیکن جو ذہنی طور پہ بکھرا ہوں شاید ہی کبھی سنبھل پاؤں-

آپ کے ساتھ یہ کہانی شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آج بھی پاکستان میں کمبوڈین ویزے دھڑا دھڑ بک رہے ہیں شاید کوئی شخص میری کہانی پڑھ کر موت کے اس اندھے کنویں میں گرنے سے بچ جائے-

اس وقت 10 ہزار سے زائد پاکستانی کمبوڈیا میں پھنسے ہوئے ہیں- یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ایجنٹوں نے دھوکہ دے کر فیک کمپنیوں کے ہاتھ بیچا اور آج بھی دھڑلے سے بیچ رہے ہیں-
#کاپی
دھیان کریں لوگ اپنے پیسوں کے چکر میں انسانوں کو کسی کے بھی رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں

04/09/2025

تکالیف بڑی نہیں ہوتی ۔۔۔ مگر انکی تکلیف ، خوف ، ڈپریشن زیادہ کیوں ہوتا ہے!؟


اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر رحمت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ وہ انہیں ایسی آزمائشوں میں مبتلا کم ہی کرتا ہے کہ جو انکی طاقت سے باہر ہوں ۔ عموماً پریشانیاں چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں ۔ بلکہ اگر ہم دماغی طور پر صحت مند ہوں تو بہت سے مسائل جنہیں ہم بہت بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں وہ ہمیں مسئلہ ہی نہ لگیں ۔

اب سوال اٹھتا ہے کہ پھر آخر ہمیں یہ مسائل کیوں پریشان کرتے ہیں ، ہم کیوں خوف ، ڈر ، گلٹ کا شکار ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ کیا ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جیسے جسم جب کمزور ہوتا ہے ، امیون سسٹم طاقتور نہیں ہوتا تو انسان نزلے اور کھانسی جیسی معمولی بیماریوں کا مقابلہ بھی نہیں کر پاتا ۔ اسی طرح جب ہم ذہنی صحت میں کمزوری کا شکار ہوتے ہیں تو باہر کے چھوٹے چھوٹے مسائل ہمیں بہت برے طریقے سے ایفیکٹ کرتے ہیں ۔

جیسے جسمانی بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہم اپنے اندرونی سسٹم کو بہتر کریں ، بیکٹیریا کو مارنے کے لیے اینٹی بائیوٹک ادویات کھانے کی بجائے ، اپنے جسم کو طاقت دینے والی غذا کھائیں ، اسی طرح مسائل کا مقابلہ کرنے کا حل یہ نہیں ہے کہ ہم بیرونی دنیا سے مقابلے پر فوکس رکھیں ۔ بلکہ ہمیں اپنی اندر کی دنیا کو آباد اور مضبوط کرنا ہوتا ہے ۔

اندر کی دنیا کیسے مضبوط ہوتی ہے ، اس کے بہت سے درجات ہیں ، سب سے اہم خدا تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان قائم رکھنے اور دین کی درست رہنمائی کے لیے ہمیں قابل اعتماد عالم کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں گلٹ سے بجائے ، ناں کہ شرمندگی میں مبتلا رکھے ، دوسرا ہمیں ایسے سائیکالوجسٹ ، تھراپسٹ ، کوچ ، کونسلر کی ضرورت ہوتی ہے جو درست رہنمائی دے ۔

تیسرا ہمیں ایکسرسائز کی ضرورت ہوتی ہے ، اسی طرح بریدنگ ایکسرسائز جو ہمارے جسم اور دماغ کو مضبوط رکھے ، ہمیں سیف سرکل ، اچھے دوستوں اور سب سے بڑھ کر اپنی خونی رشتوں کے ساتھ خوبصورت تعلق کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔

یقین مانیے اگر ہم اپنی ذات پر کام کرنے لگ جائیں گے ، ہمیں باہر کے ڈر ۔۔۔ کوئی نقصان نہیں دے پائیں گے ۔اور اگر ہم اندر کی دنیا کو کمزور رکھیں گے تو باہر کی ہلکی سی ہوا بھی دلوں کو دھڑکاتی اور دہلاتی نظر آئے گی ۔۔۔ اس لیے خود پر کام کو فوکس کریں ، سونے سے پہلے کی دعائیں پڑھیں ، بریدنگ ایکسرسائز کریں ، صبح کے اذکار کی پابندی کریں اور سورج ، آسمان سے تعلق بنائیں ، صبح صبح جتنا ممکن ہو خود کو باہر نکالیں ۔۔۔

باقی دیکھیں ، دنیا میں ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہی پڑتا ہے ، ہر کوئی ہمیں اچھے سے نہیں ملے گا ، ہر چیز ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہو گی ، اچھوں کے ساتھ برے لوگ ، رشتے ، ساتھی ملتے ہیں اور یہ اس زندگی کی حقیقت ہیں ، یہ شاید ہمیں سکھانے ہی آتے ہیں ۔

آپ خود صحت مند ہوں گے تو باؤنڈری بھی لگائیں گے ، عذر بھی دیں گے ، اپنی غلطی کا اعتراف اور احساس بھی کریں گے اور دوسرے کی غلطی پر درست ردعمل بھی دیں گے ۔ مگر اگر اپنے آپ پر کام نہیں کریں گے تو ہر جگہ الجھیں گے ، ہر آواز پر کان دھریں گے ، ہر لڑائی میں بے ترتیب انٹری ماریں گے اور آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع کھو بیٹھیں گے ۔

نہ دوسرے کے ظلم سے خود کو بچا پائیں گے اور نہ باؤنڈری لگا کر رشتوں کو قائم رکھ سکیں گے ۔۔۔ پس بے ہمتی کا شکار نہ ہوں ۔ اللہ پر توکل کیجیے اور خود پر کام کا آغاز کیجیے ، یقین اللہ محنت اور جدوجہد کرنے والوں کے لیے بہت راستے کھولتا ہے

04/09/2025

میں نے آٹھ سال میں دو بار خودکشی کی کوشش کی ہے۔۔۔۔ اور اب تیسری بار خودکشی کرنے کو دل چاہتا ہے۔۔۔
وجہ؟
وجہ یہ کہ میری اولاد نہ ہونے کی وجہ سے میرے والدین میری بیوی کو طعنے دیتے ہیں اور باقی رشتہ دار میرا مذاق اڑاتے ہیں۔۔۔
______________________________________
عجیب موضوع چھیڑ بیٹھا ہوں۔۔۔ میرا انباکس بھرا پڑا ہے۔۔۔ میں کاونسلنگ کی دنیا سے بریک لے چکا تھا۔۔۔ لیکن جب مسیجز آنا شروع ہوئے تو اللہ سے مانگ کر جواب دینا شروع ہوا۔۔۔

اوپر لکھا مسیج ایک صاحب کی طرف سے تھا۔۔۔ میں نے فوری فون نمبر دیا۔۔۔ پھر ہماری فون پر بات ہوئی۔۔۔ کچھ مختصر یہاں لکھتا ہوں۔۔۔

سوال کیا: پیارے بھائی! آپ کی بیگم نے کتنی بار خودکشی کی کوشش کی ہے؟
جواب آیا: کبھی نہیں۔۔۔

میں نے مسکراتے ہوئے کہا؛ پھر تو وہ آپ سے اور مجھ سے زیادہ بڑا مرد ہے۔۔۔
وہ ہنسنے لگے۔۔۔ کہنے لگے: بھائی وہ اپنی ماں بہنوں کے پاس جاکر رولیتی ہے، میرے پاس کوئی جگہ نہیں۔۔۔

کہا: جگہیں تو بہت ہیں۔۔۔ آپ ہمت نہیں کرتے۔۔۔
مجھے یہ بتائیں وہ جس ایک کو آپ دنیا میں لانے کی تگ و دو میں ہیں۔۔۔ اور وہ ڈھیٹ آنہیں رہا۔۔۔ تو اس کے پیچھے ایک کو ختم کرکے کیا فائدہ ہوجائے گا؟ بیوی کیا کرے گی؟ ماں پر کیا گزرے گی؟

میری جان مردانگی یہ ہے کہ مقابلہ کیا جائے۔۔۔ مردانگی بچے پیدا کرنا نہیں ہے۔۔۔ مردانگی صرف ہنسنا اور بہت سارا کمانا نہیں ہے۔۔۔ مردانگی ہر حال میں زندہ دلی کے ساتھ جینے کا نام ہے۔۔۔ ایک کام کریں۔۔۔ (بہت سی باتیں یہاں مینشن کرنے کی نہیں ہیں) وہ سب کچھ بتائیں جو آپ کو سننے کو ملتا ہے۔۔۔

اب وہ بولنا شروع ہوئے۔۔۔ بولتے بولتے رکے۔۔۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ اپنا رونا کنٹرول کررہے ہیں۔۔۔ اور میں ہرگز یہ نہیں چاہتا تھا۔۔۔ سو فوری کہا۔۔۔ رکے نہیں بولیں۔۔۔ آنسو تھامے بغیر بولیں۔۔۔

وہ بولنے لگے۔۔۔ بولتے بولتے رو دئیے۔۔۔ میں نے کہا مزید بتائیں۔۔۔ وہ بتاتے رہے۔۔۔ روتے رہے۔۔۔ ہچکی بندھ گئی۔۔۔ لیکن رکے نہیں۔۔۔ میری اپنی آنکھیں نم ہوچکیں تھیں۔۔۔ انہیں سنتا رہا۔۔۔ کم از کم دس منٹ وہ روئے۔۔۔ اور خوب روئے۔۔۔

یہ انتالیس منٹ کی کال تھی۔۔۔
رو کر ہلکے ہوگئے۔۔۔ کہنے لگے دو منٹ دیں۔۔۔
پانی پیا۔۔۔
پھر کہا: آج کے بعد خودکشی کا کبھی نہیں سوچوں گا۔۔۔ دونوں کا دوبارہ مکمل چیک اپ کرواؤں گا۔۔۔ اللہ نے اولاد دی تب بھی شکر ادا کروں گا۔۔۔ خدانخواستہ میری قسمت میں اولاد نہ ہوئی تب بھی شکر ادا کروں گا۔۔۔ کود کمزور پڑنے کی بجائے اپنی بیوی کا حوصلہ بنوں گا۔۔۔

میں نے کہا: آپ کو پتہ ہے اب آپ کیا حرکت کررہے ہیں؟
پریشان ہوکر کہنے لگے: مطلب اب بھی کچھ غلط کہا؟
جواب دیا: نہیں۔۔۔ اب تو فل مردوں والی بات کہی۔۔۔
دوسری طرف سے قہقہہ بلند ہوا۔۔۔

بھائی لوگ۔۔۔ مرد بھی رویا کرتے ہیں۔۔۔
اللہ کے سامنے ہی رولیا کریں۔۔۔ اتنے اکڑو اور سخت دل نہ بنیں کہ آپ کے آنسو اندر ہی اندر طوفان بن کر آپ کی سانسیں روک دے۔۔۔ انہیں بہاکر خود کو ہلکا پھلکا کرلیا کریں۔۔۔

اور بھی غم ہیں زمانے میں اک بچوں کے سوا 😁😁

ان کی اجازت سے بہت کچھ مخفی رکھ کر یہ لکھ دیا ہے۔۔۔ صرف اس لیے کہ بھائی لوگ۔۔۔ بے اولادی کی وجہ سے صرف خواتین کو نہیں مردوں کو بھی بڑا کچھ سہنا پڑتا ہے۔۔۔ لیکن آخر کیوں؟

کچھ بڑا مقصد سوچیں۔۔۔ اور اس میں لگ جائیں۔۔۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں تنگ نہیں کریں گی۔۔۔

اللہ سب کا حامی و ناصر ہو آمین

03/09/2025

آن لائن کمائی یا آن لائن دھوکے؟

جب میں اسکول میں 9th کلاس میں تھا تب ہی سے میرا دل تھا کہ آنلائن کام کرنا ہے۔ کوئی راہنمائی کرنے والا نہیں تھا، کوئی صحیح راستہ بتانے والا نہیں تھا۔ بس ایک جنون تھا کہ آن لائن کام کرنا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ شروعات بس دھوکے اور ناکامیوں سے بھری ہوئی تھی۔

کبھی ایڈز دیکھنے کا جھانسہ دیا جاتا، کبھی copy-paste جاب کے نام پر پیسے لیے جاتے، کبھی assignment writing کے بہانے scam کر لیا جاتا۔ میں ہر بار یہ سوچ کر کوشش کرتا کہ شاید اب کی بار کچھ بن جائے، مگر ہر بار نقصان ہی ہوا۔
ایسا لگتا تھا جیسے کوئی اندھیری سرنگ ہے جس میں میں بار بار جا رہا ہوں اور ہر بار دیوار سے ٹکرا رہا ہوں۔ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد صرف ایک ہی بات سمجھ میں آئی کہ skill سیکھنا سب سے ضروری ہے۔ جب تک آپ کے پاس ہنر نہیں ہوگا آپ کچھ نہیں کما سکتے، سوائے اس کے کہ scams میں پھنسیں۔ لیکن پھر سوال یہ تھا کہ کون سا ہنر سیکھا جائے؟ یہ شاید سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے، کیونکہ آج کے دور میں اتنے زیادہ راستے ہیں کہ انسان کنفیوز ہو جاتا ہے۔
میں نے بھی بہت سی technical skills آزما کر دیکھیں، کچھ چھوڑیں، کچھ سیکھیں۔ لیکن آخرکار میں نے وہ راستہ چنا جو میرے مزاج کے مطابق تھا، اور پھر فیصلہ کیا کہ اب اسی پر جم کر محنت کرنی ہے۔

میرا پیغام آج کے ہر beginner کے لیے یہ ہے کہ اگر آپ واقعی آن لائن کام شروع کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے اندر یہ clarity لے آئیں کہ یہ سفر easy money کا کھیل نہیں ہے۔
سکیمرز آپ کے آس پاس ہی ہیں، اور وہ ہر وقت آپ کو "آسان کمائی" کا لالچ دے کر اپنی طرف کھینچیں گے۔ لیکن اصل کامیابی صرف اسی کی ہے جو پہلے دن سے یہ فیصلہ کر لے کہ مجھے ہنر سیکھنا ہے، وقت دینا ہے اور صبر کرنا ہے۔

آپ کو شاید لگے کہ skills سیکھنے میں ایک سال یا ڈیڑھ سال ضائع ہو رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ سال آپ کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ کاری (investment) ہوگا۔ وہی سال آپ کو اس freedom کی طرف لے جائے گا جس کے لیے لوگ پوری زندگی struggle کرتے ہیں۔

سوچیں آج اگر آپ سیکھنے پر وقت لگاتے ہیں، تو کل آپ کے پاس ایک ایسا ہنر ہوگا جسے دنیا کے کسی بھی کونے سے لوگ خریدنے پر مجبور ہوں گے۔ وہ دن دور نہیں جب آپ کے کلائنٹس آپ کو ڈھونڈیں گے، نہ کہ آپ دھوکے بازوں پر اعتبار کر کے اپنا قیمتی پیسہ اور وقت ضائع کریں گے۔

اس لیے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے:
یا تو آج easy money کے جال میں پھنس کر سالوں برباد کریں، یا آج ہی سے skill building شروع کر کے ایک ایسا مستقبل بنائیں جس پر آپ فخر کر سکیں۔

ارسلان ملک

31/08/2025

رات کو سونے کی وجہ سے نیند آ گئی تھی

اسی لیے پاکستان کی جیت کی وجہ سے افغانستان کی ہار live نہیں دیکھ سکا

صبح اٹھنے کی وجہ سے آنکھ جلدی کھل گئی اور پتہ چلا بارش کی وجہ سے rains ہورہی تھی

پھر Fiverr کھولا تو account کی وجہ سے پتا چلا کہ client نے اپنے ہی late reply کرنے کی وجہ سے extension cancel کردی

اسے message کرنے کی وجہ سے بات شروع ہوئی اور project کی وجہ سے کام میں لگ گیا

آپ نے کیا کیا ابھی تک 😁😂

25/08/2025
25/08/2025

وہ نقصان جو میری اصل کامیابی کا دروازہ بنا

جب میں نے آن لائن فیلڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو دل میں طے کیا کہ اب اپنی ساری توانائی صرف ایک ہی راستے پر لگانی ہے۔ اس سے پہلے میں کئی طرح کے کام ساتھ ساتھ کر رہا تھا — بچوں کو ہوم ٹیوشنز دیتا تھا، فزیوتھراپی کے کچھ ہوم پیشنٹس دیکھتا تھا، ڈلیوری سروس پر کبھی کبھار خود بھی آرڈر پہنچاتا تھا اور ساتھ ہی فری لانسنگ بھی کر رہا تھا۔

مگر جیسے ہی فری لانسنگ نے تھوڑا سا رنگ دکھایا، میں نے باقی تمام کاموں پر توجہ کم کر دی اور اپنا پورا فوکس اسی پر لگا دیا۔

شروع میں چھوٹے چھوٹے پراجیکٹس ملتے رہے۔ ایک کلائنٹ کے ساتھ نہایت معمولی رقم پر پروجیکٹ طے ہوا۔ میں نے پوری محنت اور ایمانداری سے وہ کام مکمل کیا۔ جب اُس کلائنٹ نے میرا کام دیکھا تو اتنا متاثر ہوا کہ مجھے اس پروجیکٹ کی تین گنا سے بھی زیادہ ادائیگی دی۔ یہی نہیں، اُس نے مجھے ماہانہ بنیادوں پر ہائر کر لیا۔ اُس کی دی ہوئی رقم میری اُس وقت کی ساری ٹیوشنز اور دیگر کاموں سے ملنے والی مجموعی آمدنی سے بھی زیادہ تھی۔

یہ وہ لمحہ تھا جب دل نے کہا: “اب وقت آ گیا ہے کہ باقی سب کاموں کو خیر باد کہا جائے اور صرف اسی ایک فیلڈ پر بھروسہ کیا جائے۔”

اسی جذبے کے ساتھ میں نے ٹیوشنز اور ہوم وزٹس چھوڑ دیے اور صرف فری لانسنگ کو اپنی زندگی کا اصل کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ چند مہینے تک یہ سلسلہ بہت اچھا چلتا رہا۔ گھر کا نظام بہتر انداز میں چلنے لگا اور میں نے سکون کا سانس لیا کہ اب زندگی آسان ہو گئی ہے۔

لیکن اصل امتحان اُس وقت آیا جب اچانک وہی کلائنٹ چلا گیا۔ نہ کوئی بڑا مسئلہ ہوا، نہ جھگڑا۔ بس ایک دن اُس نے کہا: “مجھے چند مہینوں کے لیے کام سے بریک چاہیے۔” اُس وقت میرے پاس بیک اپ میں کوئی اور کلائنٹ نہیں تھا۔ یوں لگا جیسے میرے پاؤں تلے زمین نکل گئی ہو اور میں دوبارہ صفر پر آ کھڑا ہوا ہوں۔

یہ جھٹکا اگرچہ سخت تھا، لیکن اس نے مجھے زندگی کے دو بڑے اصول سکھا دیے:
1️⃣ کبھی بھی صرف ایک کلائنٹ یا ایک سورس آف انکم پر انحصار نہ کرو۔
2️⃣ ہمیشہ نئے مواقع تلاش کرتے رہو اور اپنا نیٹ ورک وسیع کرو۔

اس کے بعد کئی مہینے دوبارہ محنت کرنی پڑی۔ میں نے چھوٹے چھوٹے پراجیکٹس لینا شروع کیے، چاہے اُن کا بجٹ کم ہی کیوں نہ ہو۔ میرا مقصد صرف ایک تھا: تعلقات بنانا اور اپنے قدم دوبارہ مضبوط کرنا۔ آہستہ آہستہ یہ چھوٹے قدم بڑی کامیابیوں کا ذریعہ بنتے گئے۔

آج جب پیچھے دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ کلائنٹ نہ جاتا تو شاید میں یہ سبق کبھی نہ سیکھ پاتا۔ دراصل وہ نقصان ہی میری اصل کامیابی کا دروازہ کھولنے والا لمحہ تھا۔

💡 سبق یہ ہے کہ نقصان کبھی ختم نہیں کرتا، بلکہ ہمیشہ ایک نیا راستہ دکھاتا ہے۔

🔸 آپ کے خیال میں زندگی کا سب سے بڑا سبق انسان کو کامیابی کے وقت ملتا ہے یا ناکامی کے وقت؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔

23/08/2025

شارٹ کٹ کا راستہ عارضی ہے، اصل کامیابی محنت اور سکل سے ملتی ہے۔

👨‍💻 Arsu Developer – Android | iOS | Web | QA Specialist

22/08/2025

📱 موبائل فون الرٹ 📱

گزشتہ روز پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے موبائل فونز میں اچانک کال ڈسپلے / ڈائلر ایپ کا ڈیزائن بدل گیا۔ کافی لوگوں نے دیکھا کہ ان کے موبائل کی سیٹنگز خود بخود بدل گئی ہیں اور سب یہ سوچ کر حیران ہیں کہ یہ ایک ساتھ سب کے فونز پر کیسے ہوا؟ 🤔

🔹 حقیقت یہ ہے کہ یہ کوئی مسئلہ، ہیکنگ یا موبائل کمپنی کا قصور نہیں ہے۔
🔹 اصل میں یہ تبدیلی Google Phone (Dialer) App کے ایک آفیشل اپ ڈیٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔
🔹 یہ اپ ڈیٹ ایک ہی وقت میں پاکستان سمیت کئی ملکوں کے صارفین کو ملا ہے، اسی لیے سب کے موبائلز پر ایک ساتھ تبدیلی نظر آئی۔

👉 یاد رکھیں:

یہ ایک نارمل سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے، اس میں گھبرانے یا فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اگر آپ نے Play Store میں Auto Update آن کیا ہوا ہے تو ایپس نئی ورژن پر خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتی ہیں، اسی لیے یہ ڈیزائن اچانک بدل گیا۔

🔹 اگر آپ کو نیا ڈیزائن پسند نہیں اور پرانا واپس لانا چاہتے ہیں تو:

1. موبائل کی Settings میں جائیں۔

2. Apps → Google Phone پر کلک کریں۔

3. وہاں جا کر Uninstall Updates پر دبائیں۔
اس سے پرانا ڈیزائن واپس آ جائے گا۔

🔹 اس کے علاوہ اگر آپ دوسرا ڈائلر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو Play Store سے کوئی بھی Alternative Dialer App انسٹال کر سکتے ہیں، جیسے:

True Phone Dialer

Drupe Dialer

✅ اس لیے سب کو مطمئن رہنا چاہیے، یہ کوئی ہیک یا مسئلہ نہیں بلکہ گوگل کی طرف سے ایک نارمل اپ ڈیٹ ہے۔

یہ معلومات میں نے آپ سب کے فائدے کے لیے شیئر کی ہیں تاکہ افواہوں سے بچا جا سکے۔شکریہ

فری لانسرز! ایک منٹ رکیں 👀شروع میں آپ نے کون سی غلطیاں کیں جو نئے فری لانسرز کو نہیں کرنی چاہئیں؟ کمنٹس میں بتائیں ✨
20/08/2025

فری لانسرز! ایک منٹ رکیں 👀
شروع میں آپ نے کون سی غلطیاں کیں جو نئے فری لانسرز کو نہیں کرنی چاہئیں؟ کمنٹس میں بتائیں ✨

19/08/2025

چار ماہ پہلے ایک مقامی کلائنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا۔
کہا: "مجھے ایک موبائل ایپ ڈیولپ کروانی ہے"۔
میں نے ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر کام کا آغاز کر دیا۔

✅ انیشل پیمنٹ ملی۔
✅ ریقوائرمنٹس گیترنگ کی۔
✅ پروٹوٹائپنگ کی۔
✅ ڈیولپمنٹ فیز میں داخل ہوا۔
✅ ہر فیز پر پراپر فیڈبیک لیا۔
✅ دن رات لگا کر پروجیکٹ مکمل کر دیا۔

لیکن…
غلطی یہ ہوئی کہ میں نے ٹرسٹ کر لیا۔

ایک مقامی کلائنٹ تھا،
اپنے ملک کا،
اپنی زبان بولنے والا،
اپنے جیسا انسان…

سوچا، کیا ہی بات ہوگی؟
یہ تو اپنے لوگ ہیں!

💔 لیکن آج تین مہینے ہو چکے ہیں،
پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے،
سارا ڈیٹا، سورس کوڈ، ایڈمن پینل، سب تیار ہے…
مگر دوسری قسط کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

📌 پانچ بار وعدہ کیا گیا:
"بس اس ہفتے!"
"ابھی بجھوا رہا ہوں"
"بس ایک چھوٹا مسئلہ ہے"
"بک کروا دیا ہے، کل آ جائے گی"

اور میں...
اپنے ہی بھروسے میں
اپنی ہی محنت کو delay کرتا رہا۔

😔 لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہم لوکل کلائنٹس سے کام کیوں نہیں کرتے؟
کیوں پہلے پیسے مانگتے ہیں؟
کیوں اپنے ریٹس زیادہ رکھتے ہیں؟

تو میرے بھائی،
یہ وجہ ہے!

کیونکہ کچھ لوگ
نہ وقت کی قدر کرتے ہیں،
نہ آپ کی مہارت کی،
اور نہ آپ کی محنت کی۔

یہ پوسٹ کسی کو بدنام کرنے کے لیے نہیں،
بلکہ اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے ہے،
اور ان سب فری لانسرز، ڈیولپرز، اور سروس پرووائیڈرز کے لیے ایک پیغام ہے:
اپنی سروسز کی عزت آپ کو خود کرنی ہوگی، ورنہ کوئی اور نہیں کرے گا۔

اگر آپ ایک ایماندار سروس پرووائیڈر ہیں تو اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں۔

اگر آپ کبھی ایسے دھوکے کا شکار ہوئے ہیں تو کمنٹ میں "Same" ضرور لکھیں۔

19/08/2025

السلام علیکم میرا نام ارسلان ہے اور میں فیصل اباد سے ہوں میں سافٹ وئر انجینیئر ہوں میں آن لائن کاروبار کرنے والے لوگوں کے لئے ویب سائٹ اور موبائل اپلیکیشن بناتا ہوں ۔ کوڈنگ کے ساتھ ان ویب سائٹس اور موبائل اپلیکیشن سے کاروبار کی سیلز میں اضافہ ہوتا ہے اور کاروباری حضرات آسانی سے اپنے کاروبار کو چلا سکتے ہیں ۔میں ویب سائیٹ اور موبائل اپلیکیشن کے ایڈوانس پیمنٹ نہیں لیتا پیمنٹ کام مکمل ہونے اور کسٹمر کے میرے کام سے مطمئن ہونے کے بعد ہوتی ہے۔ اور پورا سال ویب سائٹ اور موبائل اپلیکیشن کی منٹینس سروس بھی فری دیتا ہوں ۔ساتھ ساتھ اگر کوءی کاروباری بند ویب سائٹ چلانا ،پروڈکٹ ویب سائیٹ پر لگانا ،ارڈر کنفرم کرنا سیکھنا چاہے تو وہ بھی سیکھا دیتا ہوں۔
اگر آپ آن لائن کاروبار کر رھے تو آپ کے کاروبار کی ویب سائٹ آپ کے کاروبار کو چار چاند لگا دے گی میں قیمت بھی بہت کم لیتا ہوں صرف 20 ہزار روپے میں آپکو پی ایچ پی میں ویب سائٹ بنا کے دوں گا
تو دیر کس بات کی آج اپنی ضروریات کےمطابق ویب سائٹ حاصل کرنے کے لئے پوسٹ پر کمنٹ کریں یا میرے وٹس اپ نمبر 03298049252؛,پر رابطہ کریں۔

Address

Faisalabad
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arsu Developer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category