پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ا

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ا نیوز اپڈیٹ

تحصیل فورٹ عباس کے نواحی علاقہ میں سہولیات کا فقدان گورنمنٹ ہائی سکول 240 ایچ ایل کے ساتھ قائم عرصہ دراز سے ڈسپنسری دو م...
03/07/2026

تحصیل فورٹ عباس کے نواحی علاقہ میں سہولیات کا فقدان گورنمنٹ ہائی سکول 240 ایچ ایل کے ساتھ قائم عرصہ دراز سے ڈسپنسری دو ماہ بند رہی اہل علاقہ صحت کی سہولت کے لیے ذہن اذیت سے سہولت کے لیے ذہنی اذیت سے دوچار
​ ڈسپنسری میں تعینات ڈسپنسر کے تبادلے کے بعد محکمہ صحت نے ڈسپنسری کو تالے لگا دیے تھے۔ 2 ماہ تک تالے لگے رہنے کے باعث اہل علاقہ شدید ذہنی اذیت سے دو چار رہا ، لیکن اب جب ڈسپنسری دوبارہ کھلی ہے تو ہولناک سکین صورت حال سامنے آئی ہے۔ ڈسپنسری کے اندر موجود لاکھوں روپے کی قیمتی ادویات ایک تو ایکسپائر ہو چکی ہیں
​اس سنگین غفلت پر علاقے کے مرد اور خواتین پھٹ پڑے ہیں۔
​اہل علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی سی بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات ضائع کرنے والے افسران کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور ہسپتال ڈسپنسر یا ڈاکٹر تعینات کیا

02/07/2026

اتحاد پریس کلب کھچی والا

تھانہ مروٹ پولیس کی کاروائی

منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد، ترجمان پولیس

پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، ترجمان پولیس

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی پی او

عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او محمد عمران

📢 اہم خبر: بینظیر کفالت اور تعلیمی وظائف کی قسط جاری، والٹ غیر فعال (Inactive) ہونے کی صورت میں فوری یہ کام کریں​اسلام آ...
01/07/2026

📢 اہم خبر: بینظیر کفالت اور تعلیمی وظائف کی قسط جاری، والٹ غیر فعال (Inactive) ہونے کی صورت میں فوری یہ کام کریں
​اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت بینظیر کفالت اور تعلیمی وظائف کی سہ ماہی قسط مستحقین کے والٹ اکاؤنٹس میں جمع کر دی گئی ہے۔ تاہم، جن صارفین کے اکاؤنٹس غیر فعال (Wallet Inactive) ہیں، انہیں رقم کی وصولی کے لیے اپنے اکاؤنٹس کو فوری فعال کروانا ہوگا۔
​اگر آپ کو بھی اکاؤنٹ غیر فعال ہونے کا میسج یا اسٹیٹس موصول ہوا ہے، تو رقم وصول کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں:
​🛠️ والٹ اکاؤنٹ فعال کرنے اور رقم وصول کرنے کا طریقہ:
​ضروری دستاویزات ساتھ رکھیں: اپنا اصل شناختی کارڈ (CNIC)، رجسٹرڈ سم اور وہ موبائل فون جس پر سم موجود ہے، اپنے ساتھ لازمی رکھیں۔
​قریبی مرکز کا دورہ کریں: اپنے متعلقہ بینک کے کسی بھی قریبی ایجنٹ یا بی آئی ایس پی (BISP) کے مخصوص کردہ ادائیگی مرکز پر جائیں۔
​بائیومیٹرک تصدیق: وہاں موجود نمائندے سے اپنے انگوٹھے کا نشان لگا کر بائیومیٹرک تصدیق کروائیں۔
​رقم کی وصولی: تصدیق کا عمل مکمل ہوتے ہی آپ کا والٹ فعال ہو جائے گا اور آپ اپنی بینظیر کفالت بشمول تعلیمی وظائف کی سہ ماہی قسط کی رقم آسانی سے وصول کر سکیں گے۔
​⚠️ نوٹ: کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ادائیگی مرکز پر جاتے وقت اصل شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل سم ساتھ لے جانا ہرگز نہ بھولیں

اتحاد پریس کلب کھچی والا ہیڈ ولہر بنگلہ: میپکو لائن مین کی بدمعاشی، بل کی آخری تاریخ سے قبل ہی بجلی کا کنکشن منقطع، عوام...
27/06/2026

اتحاد پریس کلب کھچی والا

ہیڈ ولہر بنگلہ: میپکو لائن مین کی بدمعاشی، بل کی آخری تاریخ سے قبل ہی بجلی کا کنکشن منقطع، عوام سراپا احتجاج
​فورٹ عباس ہیڈ ولہر بنگلہ میں میپکو کے لائن مین صفدر گجر کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدمعاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ لائن مین نے ذاتی عناد کی بنیاد پر بجلی کے بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ (2 تاریخ) گزرنے سے قبل ہی مقامی صارفین کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا ہے۔
​متاثرین کا کہنا ہے کہ لائن مین کا یہ رویہ سراسر غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ صارفین نے لائن مین کی بدمعاشی کے ثبوت کے طور پر کنکشن کاٹنے کے مقام کی لائیو لوکیشن اور دیگر شواہد بھی ریکارڈ پر موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
​علاقہ مکینوں نے ایس ڈی او فورٹ عباس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے لائن مین صفدر گجر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے، کیونکہ ایک سرکاری ملازم کا اس طرح کی ہٹ دھرمی اور بدمعاشی کا مظاہرہ کرنا محکمہ بجلی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اہل علاقہ نے تنبیہ کی ہے کہ اگر فوری انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گاایس ڈی او (SDO) میپکو، فورٹ عباس: (متعلقہ سب ڈویژن آفس)۔
ایگزیکٹو انجینئر (XEN) میپکو، بہاولنگر: (ضلعی ہیڈ کوارٹر)۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر (SE) میپکو، بہاولپور: (ریجنل ہیڈ کوارٹر)۔
سی ای او (CEO) میپکو، ملتان: (ہیڈ آفس)۔

26/06/2026

ریسکیو ٹیم فورٹ عباس 10محرم الحرام کے دن عزاداروں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار

30/03/2026

فورٹ عباس اور گردونواح کے علاقوں میں ان دنوں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے نئے سروے کے نام پر مبینہ طور پر پیسے بٹورنے کا سلسلہ عروج پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مختلف یونین کونسلوں میں کچھ بااثر افراد اور نجی ایجنٹ سادہ لوح خواتین سے 500 روپے فی سروے وصول کر رہے ہیں، جو کہ سراسر غیر قانونی اور پروگرام کی پالیسی کے خلاف ہے۔

رپورٹنگ ۔آزاد پریس کلب کھچی والا تحصیل فورٹ عباس کے علاقے مروٹ میں محکمہ ریلوے کی جانب سے اچانک کی جانے والی کارروائی کے...
24/01/2026

رپورٹنگ ۔آزاد پریس کلب کھچی والا
تحصیل فورٹ عباس کے علاقے مروٹ میں محکمہ ریلوے کی جانب سے اچانک کی جانے والی کارروائی کے دوران ایک غریب رہائشی کالونی کو مسمار کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کا قیمتی گھریلو سامان ملبے تلے دب گیا،تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی فورٹ عباس و چیئرمین آزاد پریس کلب کھچی والا رانا جنید اختر خاں کی شدید مذمت

Address

Chak No 259HL
Fort Abbas
62020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share