25/05/2026
"سَلَامٌ هِىَ حَتَّى مَطْلَعِ الفَجْرِ"
وَكَذَلِكَ سَاعَتُكَ مَعَ اللهِ
سَلَامٌ هِىَ حَتَّى انْقِضَائِهَا
“وہ سراسر سلامتی ہے، طلوعِ فجر تک”
اور اسی طرح تمہارا وہ لمحہ بھی، جو اللہ کے ساتھ گزرے؛
وہ سراپا سلامتی ہوتا ہے، یہاں تک کہ وہ لمحہ ختم ہو جائے۔
یہ عبارت آیتِ کریمہ:
﴿سَلَامٌ هِيَ حَتّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ﴾
سے ماخوذ ایک نہایت لطیف روحانی اشارہ ہے۔
جس طرح شبِ قدر کی ساعتیں سلامتی، سکون، رحمت اور نور سے بھرپور ہوتی ہیں، اسی طرح بندۂ مؤمن کا وہ وقت بھی، جو ذکر، قربِ الٰہی، دعا، مراقبہ یا محبتِ خدا میں گزرے، قلب و روح کے لیے سلامتی اور اطمینان کا سرچشمہ بن جاتا ہے۔