02/12/2025
صوبن اولی بائی دھڑہ: انجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ کا دورہ
امیدوار اسمبلی حلقہ فتح پور تھکیالہ انجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ نے صوبن اولی بائی دھڑہ کا اہم دورہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ ایام میں وفات پانے والے سردار مرتضیٰ انور کے والد سردار انور خان مرحوم، خالد شاہین صاحب کی والدہ مرحومہ اور منشی سکندر صاحب کے بھائی کے گھروں جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
دورے کے دوران انہوں نے علاقے کے بیمار افراد کی تیمارداری بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اہلِ علاقہ نے ان کا یہ دورہ خوش آئند اور عوامی خدمت کا بہترین اظہار قرار دیا۔