امام انقلاب مولاناعبیداللہ سندھی فکری فورم

  • Home
  • Pakistan
  • Ghotki
  • امام انقلاب مولاناعبیداللہ سندھی فکری فورم

امام انقلاب مولاناعبیداللہ سندھی فکری فورم This page only for Ideology of Great Revolutionry leader Maulana Ubedulah Sindhi

25/05/2025
گاندھی جی کی نام نہاد مذہبی سیاست رجعت پسندانہ ہے یہ ہندوستان کو آگے لے جانے کے بجائے پیچھے لے جائے گی ۔ جواہر لعل نہرو ...
25/05/2025

گاندھی جی کی نام نہاد مذہبی سیاست رجعت پسندانہ ہے یہ ہندوستان کو آگے لے جانے کے بجائے پیچھے لے جائے گی ۔ جواہر لعل نہرو کا انٹرنیشنلزم اور گاندھی جی کے اہنسا کے فلسفہ نے سردار پٹیل کے ہاتھ مضبوط کیے ہیں جس سے ہندوازم میں جارحیت پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان درحقیقت سردار پٹیل بنانا چاہتے تھے تاکہ ہندوستان کو مسلمانوں کے عمل دخل سے پاک کر دیا جائے۔
مسلم لیگ کا دعویٰ کہ ہندوستان میں مسلم قوم ہے جو ہندووں سے جدا ہے غلط ہے ۔ ہندوستان میں اسلامی ملت ضرور ہے لیکن اس مسلم قومیت کا نہ یہاں اور نہ باہر کی اسلامی دنیا میں کوئی وجود ہے۔ یہاں سندھی قوم ۔ پنجابی قوم، بلوچ قوم اور پشتون قوم ہے۔ یہ اور ہندوستان کی دوسری بہت سے قومیں اس برصغیر میں برابر کی شریک ہیں۔

میں اقبال کی شاعرانہ عظمت کا معترف ہوں لیکن میرے نزدیک سیاسی قیادت اور دین کی امامت ایک شاعر کے خواہ وہ کتنا ہی بڑا شاعر کیوں نہ ہو سپرد کردینا قوم کو ہلاکت کے گڑھے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ میں اقبال کو بڑا شاعر مانتا ہوں لیکن انہیں قوم کا قائد اور امام تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔
غلامی کی سب سے بڑی لعنت یہ ہوتی ہے کہ محکوم اپنے قومی وجود اور اس کی شخصیت کو بھول جاتے ہیں۔ ترکوں ، ایرانیوں اور عربوں نے اپنی جدوجہد آزادی میں سب سے پہلا قدم یہ اٹھایا تھا اس کے برعکس مولانا کا کہنا تھا کہ اقبال نے ہندوستانی مسلمانوں کے سامنے ملت اسلامیہ کی ایک ایسی سیاسی شخصیت رکھی جس کا دنیا میں کہیں وجود نہیں تھا۔
مولانا عبیداللہ سندھی
By Mahmood Chopra

Address

Ghotki
65110

Telephone

+923003143969

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when امام انقلاب مولاناعبیداللہ سندھی فکری فورم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to امام انقلاب مولاناعبیداللہ سندھی فکری فورم:

Share