Chourbat Valley Gilgit Baltistan

Chourbat Valley Gilgit Baltistan Chorbat Valley, وادی چھوربٹ, ཆོར་བད, is a beautiful Valley of Gilgit Baltistan

Chourbat Valley Gilgit Baltistan is totally apolitical page, our policy is to refrain from reporting political activities happening in the region, sole purpose of the page is to promote culture and scenic beauty of the region, any follower found abusing will be blocked mnnn

20/09/2026

جب پہاڑوں کی خاموشی میں بلتی گانے کی آواز گونجے، تو سیاح بھی رک کر سننے لگتے ہیں! 🏔️🎶

مقامی ہوں یا غیر ملکی، سب چاچا کے سری مگن سے محظوظ ہو رہے ہیں ❤️
آپ بھی ایک بار یہ بالتی گانا ضرور سنیں، مزہ نہ آئے تو کہنا! 😍🎵

صوبائی وزیر حاجی انور علی صاحب کا چھوربٹ کے لیے بڑا ترقیاتی پیکجصوبائی وزیر حاجی انور علی نے اپنے پہلے اے ڈی پی میں سب ڈ...
20/09/2026

صوبائی وزیر حاجی انور علی صاحب کا چھوربٹ کے لیے بڑا ترقیاتی پیکج
صوبائی وزیر حاجی انور علی نے اپنے پہلے اے ڈی پی میں سب ڈویژن چھوربٹ کے لیے 20 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز مختص کر دیے۔
منصوبے میں:
شاہراہِ چھوربٹ ری کارپیٹنگ فیز ون: 10 کروڑ روپے
پیون پاور ہاؤس کی نئی مشینری: 8 کروڑ روپے
مختلف دیہات کی ترقیاتی اسکیمیں: تقریباً 2 کروڑ روپے
یہ فنڈز چھوربٹ میں سڑکوں، بجلی اور دیگر بنیادی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

حسن آباد ہائی سکول کے اسمبلی گراؤنڈ میں موجود بجلی کے کھمبے کو محفوظ مقام پر منتقل کروانا اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ  صوفیہ نور...
19/09/2026

حسن آباد ہائی سکول کے اسمبلی گراؤنڈ میں موجود بجلی کے کھمبے کو محفوظ مقام پر منتقل کروانا اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ صوفیہ نور کی عملی توجہ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کاوش کی ایک اچھی مثال ہے۔

خصوصاً ایک خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے طلبہ و طالبات کی حفاظت جیسے اہم معاملے کا موقع پر نوٹس لینا اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے عملی پیش رفت یقینی بنانا قابلِ تحسین ہے۔

ہم اہلیان چھوربٹ صوفیہ نور کی اس مثبت اور عوام دوست کاوش کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مرچھا میں طلبہ و طالبات کے لیے لائبریری کا افتتاحمرچھا: مرچھا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام طلبہ و طالبات کے لیے قائم ک...
16/09/2026

مرچھا میں طلبہ و طالبات کے لیے لائبریری کا افتتاح

مرچھا: مرچھا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام طلبہ و طالبات کے لیے قائم کردہ لائبریری کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ محترمہ صوفیہ نور نے بطور مہمانِ خصوصی کیا۔ تقریب میں مرچھا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ذمہ داران، نوجوانوں، طلبہ و طالبات، خواتین، اساتذہ، نمبرداران اور سرکردگانِ علاقہ نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ صوفیہ نور کا اے کلاس ڈسپنسری پرتوک کا دورہچھوربٹ: اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ محترمہ صوفیہ نور نے اے کلاس ڈس...
07/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ صوفیہ نور کا اے کلاس ڈسپنسری پرتوک کا دورہ

چھوربٹ: اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ محترمہ صوفیہ نور نے اے کلاس ڈسپنسری پرتوک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ LHV سنٹر اور EPI سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈسپنسری، LHV سنٹر اور EPI سنٹر میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات، ویکسین، صفائی ستھرائی اور عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی صحت کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تعینات عملے کی حاضری بھی چیک کی گئی اور متعلقہ عملے سے مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر صوفیہ نور نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ادویات اور ویکسین کی دستیابی برقرار رکھی جائے، صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کرتے ہوئے بنیادی صحت کی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

جاری کردہ:
اسسٹنٹ کمشنر آفس چھوربٹ
ضلع گانچھے

شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہےلہو جو ہے شہید کا، وہ قوم کی نجات ہے🇵🇰 یومِ دفاع پاکستان — وادی چھوربٹ، پیون 🇵🇰وادی ...
06/09/2026

شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا، وہ قوم کی نجات ہے

🇵🇰 یومِ دفاع پاکستان — وادی چھوربٹ، پیون 🇵🇰

وادی چھوربٹ پیون میں یومِ دفاعِ پاکستان قومی جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور وطن سے والہانہ محبت کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر انعام شہید ہائر سیکنڈری سکول پیون میں شہداءِ وطن کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ طلبہ اور اساتذہ نے قومی جذبے کے ساتھ وطنِ عزیز کی سلامتی، آزادی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو یاد کیا۔

شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہماری آزادی کی ضامن اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد

#6ستمبر

06/09/2026

شہداء کو خراجِ عقیدت، ورثاء کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی نشست

اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ڈغونی افتخار علی کی جانب سے سب ڈویژن ڈغونی کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے ورثاء کے مسائل و مشکلات جاننے کے لیے پہلی بار خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

نشست میں بلغار، کھرکوہ، تھلے، سوغا سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کے ورثاء کے مسائل اور ضروریات بھی سنے گئے۔

یہ اقدام شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ایک قابلِ تحسین کوشش ہے۔

شہداء کی قربانیاں ہمارا قومی اثاثہ ہیں، اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ، کرسمہ تھنگ سکردوجمعہ کے خطبے میں علامہ مولانا عارف حسین کی اعلیٰ حکام سے خصوصی اپیلجامع مسجد ص...
05/09/2026

جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ، کرسمہ تھنگ سکردو

جمعہ کے خطبے میں علامہ مولانا عارف حسین کی اعلیٰ حکام سے خصوصی اپیل

جامع مسجد صوفیہ نوربخشیہ کرسمہ تھنگ میں جمعہ کے خطبے کے دوران علامہ مولانا عارف حسین نے گلگت بلتستان کے اہم انتظامی معاملات اور گورنر کے منصب کے حوالے سے اعلیٰ حکام کی توجہ ایک اہم مطالبے کی جانب مبذول کرائی۔

علامہ مولانا عارف حسین نے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا:

"اس بار گورنر گلگت بلتستان کے لیے صوفیہ نوربخشیہ سے تعلق رکھنے والے کسی اہل، قابل اور باصلاحیت فرد کو موقع دیا جائے۔"

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے اہم خطے کے لیے اہم آئینی و انتظامی منصب پر ایسے فرد کا انتخاب کیا جائے جو اہلیت، قابلیت، تجربے اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھتا ہو۔

مولانا عارف حسین نے امید ظاہر کی کہ گورنر گلگت بلتستان کے انتخاب کے وقت میرٹ، اہلیت اور علاقائی نمائندگی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا اور صوفیہ نوربخشیہ سے تعلق رکھنے والے اہل اور باصلاحیت افراد کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے گا۔

Nawaz Sharif Maryam Nawaz SharifMian Shehbaz SharifAmir Muqam Ishaq Dar PML-N Punjab PML(N) Hafiz Hafeez Ur Rehman PMLN GB -Sana Ullah Khan

#

طلبہ و طالبات ملک و معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ملکی و بین الاقوامی سطح پر دستیاب تعل...
30/08/2026

طلبہ و طالبات ملک و معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ملکی و بین الاقوامی سطح پر دستیاب تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ مواقع سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ صوفیہ نور

گانچھے، چھوربٹ: جرمنی میں تعلیم، تحقیق اور روزگار کے مواقع کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

چھوربٹ: Shyok Foundation Pakistan کے زیرِ اہتمام “Study and Work Life in Germany” کے عنوان سے ایک اہم آگاہی سیمینار گرلز ہائر سیکنڈری سکول سکسہ میں منعقد ہوا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ و طالبات کو جرمنی میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے دستیاب مواقع کے حوالے سے آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ صوفیہ نور نے کہا کہ طلبہ و طالبات ملک و معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ملکی و بین الاقوامی سطح پر دستیاب تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ مواقع سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لیے اس نوعیت کے آگاہی پروگرامز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے نوجوانوں کو عالمی سطح پر موجود مواقع، جدید تعلیمی نظام اور مستقبل کے کیریئر کے حوالے سے بروقت رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، جدید علوم اور زبانوں پر عبور حاصل کریں اور مستقبل کے لیے واضح اہداف مقرر کرتے ہوئے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے Shyok Foundation Pakistan کی جانب سے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوان نسل میں شعور، اعتماد اور مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر مائننگ انجینئر محترم محمد اعظم، مقیم جرمنی نے بطور گیسٹ اسپیکر جرمنی کے تعلیمی نظام، اعلیٰ تعلیم، تحقیقی مواقع، طلبہ و طالبات کے لیے دستیاب سہولیات، تعلیمی اخراجات اور جرمنی میں تعلیم و پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ جرمنی میں معیاری اعلیٰ تعلیم، جدید تحقیقی ماحول اور مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات مناسب تعلیمی منصوبہ بندی، مطلوبہ اہلیت اور بروقت معلومات کے ذریعے مستقبل میں ان مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

سیمینار میں ایجوکیشن آفیسر (DDEO) حسن آباد، پرتوک و فرانو، مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دورانِ سیمینار طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور جرمنی میں تعلیم، داخلہ، تحقیق، پیشہ ورانہ زندگی اور روزگار کے مواقع سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے گیسٹ اسپیکر نے تفصیلی جوابات دے کر شرکاء کی رہنمائی کی۔

شرکاء نے سیمینار کو طلبہ و طالبات کے لیے نہایت مفید، معلوماتی اور مستقبل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے والا قرار دیتے ہوئے Shyok Foundation Pakistan کی کاوش کو سراہا اور اس نوعیت کے مزید آگاہی پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

(سکسا چھوربٹ)جرمنی میں تعلیم اور روزگار کے مواقع پر آگاہی سیمینار کا انعقادشیوک فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام گرلز ہائ...
30/08/2026

(سکسا چھوربٹ)
جرمنی میں تعلیم اور روزگار کے مواقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
شیوک فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام گرلز ہائر سیکنڈری سکول سکسا میں “Study and Work Life in Germany” کے عنوان سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ و طالبات کو جرمنی میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چھوربٹ صوفیہ نور نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر دستیاب تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید علوم، زبانوں اور اپنی صلاحیتوں پر توجہ دے کر مستقبل کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔
اس موقع پر جرمنی میں مقیم مائننگ انجینئر محمد اعظم نے بطور گیسٹ اسپیکر جرمنی کے تعلیمی نظام، اعلیٰ تعلیم، تحقیق، اخراجات اور روزگار کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سیمینار میں ایجوکیشن آفیسر (DDEO) حسن آباد، پرتک و فرانو، اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سیمینار کو نوجوانوں کے لیے مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے Shyok Foundation Pakistan کی کاوش کو سراہا۔

Address

Chorbat Valley District Ghanche Gilgit Baltistan
Gilgit Baltistan
16800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chourbat Valley Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chourbat Valley Gilgit Baltistan:

Shortcuts

Share

Category