24/08/2026
گلگت( پ ر)
اولڈ پولو گراؤنڈ میں نوجوانوں کا اہم اجلاس، نمائندہ ٹیم کے قیام پر مشاورت
گلگت: اولڈ پولو گراؤنڈ (OPG) میں آج علاقے کے عمائدین اور نوجوان نمائندگان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کو ایک منظم اور فعال پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اولڈ پولو گراؤنڈ کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے علاقے کی بہتری، مثبت سرگرمیوں، باہمی اتحاد اور نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
شرکاء نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، اس لیے نوجوانوں کو منظم کرکے ان کی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اجلاس میں نوجوانوں کے مسائل، سماجی سرگرمیوں، باہمی رابطے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں کی نمائندہ ٹیم تشکیل دینے کے لیے مزید مشاورتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں اگلا اجلاس کنٹریکٹر مبارک خان صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔
اگلی میٹنگ کے انتظامات اور رابطہ کاری کے لیے درج ذیل نوجوانوں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے:
علی عباس
حافظ شفقات علی خان
فواد
احسن
اجلاس کے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اولڈ پولو گراؤنڈ کے تمام نوجوان اس مثبت عمل میں بھرپور حصہ لیں گے اور اتحاد، باہمی تعاون اور مثبت سوچ کے ذریعے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
جاری کردہ: اولڈ پولو گراؤنڈ یوتھ نمائندہ ٹیم