Gilgit Talk

Gilgit Talk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Talk, Gilgit.

Riaz Akbar♥️
25/08/2026

Riaz Akbar♥️

Meet the first Fulbright grantee from the Nagar Valley-Gilgit, Riaz Akbar, who aspire to evolve the governance system of his valley and ensure peace in the region.

Akbar is part of the 2017 Fulbright cohort and currently pursuing Master’s in Democracy and Governance at the Georgetown University in Washington D.C.

“Through this program, I will be able to understand the foundations of a democratic system, challenges faced while bringing governance reform and how policymakers can create and implement effective policies to achieve a sustained democracy in Pakistan,” shares Akbar.

Please note that The Fulbright Program for 2019 is open for applications. Visit www.usefpakistan.org/Fulbright/
Application deadline: May 16, 2018!

خزانہ روڈ، گلگت میں چھلت نگر سے تعلق رکھنے والے وین ڈرائیور کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے صدر...
24/08/2026

خزانہ روڈ، گلگت میں چھلت نگر سے تعلق رکھنے والے وین ڈرائیور کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے صدر نگر یوتھ آرگنائزیشن، انجینئر سرفراز نگری نے وزیر خزانہ محمد علی اختر اور ایس پی گلگت سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

اسی ملاقات میں پھکر غمادس کے عمائدین کے ساتھ وزیر خزانہ سے شاہراہِ نگر کے اہم مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ شاہراہِ نگر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جلد علاقے کا دورہ کریں گے، عمائدین سے ملاقات کریں گے اور جاری منصوبے کا جائزہ لے کر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

اہم اطلاع
شاہراہِ نگر میں ناقص تعمیراتی کام سے متعلق کسی بھائی کے پاس کوئی، تصاویر، ویڈیوز یا دیگر شواہد موجود ہیں تو براہِ کرم صدر نگر یوتھ آرگنائزیشن کے ساتھ شیئر کریں، تاکہ انہیں متعلقہ حکام تک پہنچا کر مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن

23/08/2026

Some views simply stop you in your tracks. 🏔️

Rakaposhi on a perfect day — one of the unforgettable landscapes of Gilgit. Beautiful doesn’t quite cover it. We may need a new word for this view! !

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کی  شکیوٹ آمد پر استقبال کیا جارہاہے۔
23/08/2026

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی شکیوٹ آمد پر استقبال کیا جارہاہے۔

دیگر اضلاع میں ڈیوٹی دینے والے سرکاری اساتذہ کو 10 دن کی مہلت، متعلقہ اضلاع میں واپس نہ آنے پر برطرفی کی وارننگوزیراعلیٰ...
23/08/2026

دیگر اضلاع میں ڈیوٹی دینے والے سرکاری اساتذہ کو 10 دن کی مہلت، متعلقہ اضلاع میں واپس نہ آنے پر برطرفی کی وارننگ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے دیگر اضلاع میں ڈیوٹی دینے والے سرکاری اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 دن کے اندر اپنے متعلقہ اضلاع میں ڈیوٹی پر حاضر ہوں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق مقررہ مدت کے اندر اپنے متعلقہ اضلاع میں ڈیوٹی پر واپس نہ آنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کی تعیناتی اور ڈیوٹی کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

خنجراب بارڈر سے درآمدات پر کسٹمز ریونیو کا نیا ریکارڈگلگت بلتستان: پاکستان کسٹمز نے پاک چین تجارت کے اہم زمینی راستے خنج...
23/08/2026

خنجراب بارڈر سے درآمدات پر کسٹمز ریونیو کا نیا ریکارڈ

گلگت بلتستان: پاکستان کسٹمز نے پاک چین تجارت کے اہم زمینی راستے خنجراب پاس کے ذریعے درآمدات پر مالی سال 2025-26 کے دوران 14 ارب 93 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرلیا۔

پاکستان کسٹمز گلگت بلتستان کے کلکٹر واجد علی نے ڈان کو بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران خنجراب پاس کے راستے سست ڈرائی پورٹ پر چین سے آنے والی درآمدات پر 14.93 ارب روپے کسٹمز ریونیو حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں خنجراب پاس کے ذریعے درآمدات پر 13.67 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا تھا، جبکہ رواں سال یہ رقم بڑھ کر تقریباً 15 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان سے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹس انٹرنیشناؤکس روٹیئرز (TIR) نظام کے تحت گزشتہ مالی سال کے دوران 2.8 ارب روپے مالیت کا سامان خنجراب پاس کے راستے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خنجراب پاس کے ذریعے درآمدات اور برآمدات میں اضافے سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں قائم سست ڈرائی پورٹ کی تجارتی اہمیت بھی مزید بڑھ رہی ہے۔

شگر: گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر عمران ندیم نے دارالحکمت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ دارالحکمت ایک اہم تعلیمی و فکری...
23/08/2026

شگر: گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر عمران ندیم نے دارالحکمت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ دارالحکمت ایک اہم تعلیمی و فکری منصوبہ ہے جس کی بنیاد دارالعلم یو کے (Dar-ul-Ilm UK) نے رکھی ہے۔

اپنے خطاب میں اسپیکر نے دارالحکمت کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم، علم، فکری تربیت اور کردار سازی معاشرے کی ترقی کے بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے اور ان میں مثبت سوچ، علمی شعور اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپیکر نے بالخصوص حاجی اکبر علی اور شیخ عابدین فیاض کی مخلصانہ اور قابلِ قدر کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی محنت، لگن اور عزم سے اس اہم تعلیمی و فکری منصوبے کو عملی شکل دینے میں نمایاں مدد ملی۔ انہوں نے علم کے فروغ، تعلیمی سرگرمیوں اور معاشرتی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دارالحکمت آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم، تحقیق اور فکری نشوونما کا ایک مؤثر مرکز ثابت ہوگا۔

اسپیکر نے دارالحکمت کی انتظامیہ، منتظمین، معاونین اور تمام متعلقہ افراد کو اس اہم کاوش پر مبارکباد پیش کی اور ادارے کی کامیابی، ترقی اور عوامی خدمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

"تعلیم ترقی کی بنیاد ہے، اور علم و کردار کو فروغ دینے والے ادارے ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں۔

پریس ریلیز

گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...
22/08/2026

گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ خبر حقائق کے برعکس،بے بنیاد اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان واضح کرتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انتخابی شیڈول تاحال فیلڈ میں ہے۔ تاہم، حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے عزت مآب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کی متعلقہ شقوں میں مجوزہ ترامیم/تبدیلیوں پر غور اور ضروری قانون سازی کا عمل مکمل کرنے کے لیے سات روز کی مہلت طلب کی گئی تھی۔ اس درخواست کے پیشِ نظر انتخابی پروگرام کو فی الحال معطل (Kept in Abeyance) رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 3 جون 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انتخابی پروگرام جاری کیا گیا تھا، جبکہ 15 جون 2026 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے پولنگ ڈے 27 ستمبر 2026 بروز اتوار مقرر کیا گیا تھا۔
حکومت گلگت بلتستان نے 13 اگست 2026 کو معزز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے درخواست کی تھی کہ گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کی متعلقہ شقوں میں مجوزہ ترامیم/تبدیلیوں پر غور اور ضروری قانون سازی کا عمل مکمل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو سات روز کا وقت دیا جائے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان واضح کرتا ہے کہ مذکورہ سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد، قانون اور آئینی تقاضوں کے مطابق آئندہ کا انتخابی پروگرام جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کسی بھی حتمی فیصلے یا انتخابی شیڈول کے بارے میں صرف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کو مستند سمجھا جائے۔
عوام، امیدواران، سیاسی جماعتوں، میڈیا اور تمام متعلقہ حلقوں سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق معلومات کے لیے صرف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔

شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے بغیر ملک اور علاقے کی ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ وقت نے ...
22/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے بغیر ملک اور علاقے کی ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ وقت نے ماضی کے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ ملک خوشحال ہوگا تو عوام خوشحال ہوں گے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک عوام خوشحال نہیں ہوں گے، ملک اور علاقہ ترقی نہیں کر سکتا۔ گلگت میں منعقد ہونے والے ویلتھ ایکسپو 2026ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے شاندار اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے میگا پروگرامز خطے کے نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ اس وقت پوری دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے لیے حکومتوں کو ایسی پالیسیز مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے حکومتوں کو خود کاروبار کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر کے معاملات میں مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل اور دریاؤں میں سونے کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا کا امیر ترین خطہ ہے۔ اتنے بے پناہ وسائل کے باوجود علاقے میں غربت کا ہونا یہاں کے عوام کا نہیں بلکہ حکومتوں کا قصور ہے۔ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر قدرتی وسائل کے استعمال سے علاقہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صرف گرانٹس اور سبسڈی کے ذریعے عوام اور علاقے کو معاشی طور پر مستحکم نہیں بنایا جا سکتا۔ موجودہ حکومت اکنامک ٹرانسفرمیشن پر توجہ دے رہی ہے۔ نوجوانوں کو نئے سٹارٹ اپس اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی پالیسیز بنائی جا رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خطیر رقم بھی مختص کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ کہا کہ ہمارا ملک دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر ہے لیکن معاشی استحکام کے لیے ہمیں سخت محنت کرنے اور اپنی خامیوں کو درست کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ بااختیار اور باعزت زندگی کے لیے نوجوانوں کو ابھی سے سنجیدگی اور سخت محنت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جبکہ صوبائی حکومت یوتھ کو تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے اور عوام کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین  و دیگر ویلتھ ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
22/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین و دیگر ویلتھ ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

Address

Gilgit
15006

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Talk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share