19/08/2026
اظہار تعزیت ۔
اِنّا لِلّٰهِ وَإِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
فینہ فچھنگ سے تعلق رکھنے والے ہمارے محترم استاد غلام نبی صاحب کے انتقال کا سن کے بہت افسوس ہوا۔
مرحوم ایک شریف النفس، نرم مزاج، خوش اخلاق اور علم و تعلیم سے وابستہ قابلِ احترام شخصیت تھے،
ان کی وفات سے اہلِ علاقہ اور تعلیمی حلقے ایک مخلص اور شفیق انسان سے محروم ہو گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔