i love Gujar khan

i love Gujar khan man

20/02/2026

حکومت کا زور صرف غریب پر ہی کیوں چلتا ہے؟
پنجاب میں سب سے بڑا مجرم صرف غریب ہی کیوں ؟
اس ویڈیو میں ایک غریب فروٹ فروش دہائیاں دیتا نظر آ رہا ہے کہ سات کلو امرود اسے اٹھارہ سو سے دو ہزار روپے کے درمیان پڑ رہا ہے، ایسے میں وہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کر کے اپنے اخراجات اور بچوں کا پیٹ کیسے پالے؟ یہ سوال صرف ایک فروٹ فروش کا نہیں بلکہ ہزاروں چھوٹے تاجروں کا ہے جو روزانہ منڈی سے مہنگا سامان خرید کر سرکاری نرخوں کے دباؤ کا سامنا کرتے ہیں۔
اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو متعلقہ سرکاری نمائندوں کو چاہیے کہ وہ صبح کے وقت منڈیوں میں موجود ہوں اور ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹ اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں، تاکہ چھوٹے تاجر بھی قانون پر عمل کر سکیں۔ جب تک خریداری مہنگی اور فروخت سستی رکھنے کا تضاد ختم نہیں ہوگا، تب تک کارروائیاں صرف غریب دکانداروں پر ظلم کے مترادف سمجھی جائیں گی۔
حکومت پہلے منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائے، اس کے بعد اگر کوئی قانون شکنی کرے تو اس کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانہ یقیناً ہونا چاہیے، تاکہ انصاف کا تقاضا پورا ہو اور قانون سب کے لیے برابر ہو۔
Assistant Commissioner Gujar Khan Maryam Nawaz Sharif Mian Shehbaz Sharif Mansoor Ali Khan Iqrar Ul Hassan

19/01/2026

ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان میں بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی حالت اچانک بگڑ گئی۔ زیادہ بلیڈنگ کے باعث خاتون کو تشویشناک حالت میں بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑتی رہی، تاہم ماں اور نوزائیدہ بچہ جانبر نہ ہو سکے۔
اس دلخراش واقعے کے بعد دو معصوم بچے ہمیشہ کے لیے ماں کی ممتا سے محروم ہو گئے۔
یہ واقعہ صحت کے نظام پر کئی سوالات چھوڑ گیا ہے۔

15/01/2026

14/12/2025

گوجر خان والو!
یہ بتائیں کہ تجاوزات کے خلاف کیا جانے والا آپریشن واقعی بلا امتیاز ہے، یا پھر ہمیشہ کی طرح اس کی زد میں صرف غریب ریڑھی بان، چھوٹا تاجر اور مزدور ہی آتا ہے؟

کیا بڑی بڑی تجاوزات، بااثر افراد کے جنریٹرز، دکانوں کے پختہ شیڈز اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی خلاف ورزیاں تجاوزات کے زمرے میں نہیں آتیں؟
اگر قانون سب کے لیے برابر ہے تو پھر کارروائی بھی سب کے خلاف یکساں کیوں نہیں؟

I Love Gujar Khanاس پیج پر آپ کو گوجر خان سے متعلق ہر قسم کی مستند معلومات، تازہ خبریں، سماجی مسائل اور عوامی دلچسپی کے ...
13/12/2025

I Love Gujar Khan
اس پیج پر آپ کو گوجر خان سے متعلق ہر قسم کی مستند معلومات، تازہ خبریں، سماجی مسائل اور عوامی دلچسپی کے موضوعات ملیں گے۔
یہ پلیٹ فارم مظلوم اور پریشان حال افراد کی آواز بنے گا اور حق کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔
پیج کو لائک کریں، فالو کریں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ آواز ہر در تک پہنچ سکے۔
شکریہ۔

Address

Gujar Khan
Gujar Khan
47850

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when i love Gujar khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share