Gujranwala Network

Gujranwala Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gujranwala Network, Social Media Agency, Jinnah Road, Gujranwala.

گوجرانوالہ اور گردونواح کی اہم خبریں، اہم مقامات اور انکے مسائل اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے سمیت، اہم قومی اور بین الاقوامی خبریں اور فنون لطیفہ شئیر کئے جائیں گے

10/09/2026





نوشہرہ ورکاں:  نواحی گاؤں ارتالی ورکاں کے قریب آئل ٹینکر بے قابو ہو کر اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا، جس کے نت...
10/09/2026

نوشہرہ ورکاں: نواحی گاؤں ارتالی ورکاں کے قریب آئل ٹینکر بے قابو ہو کر اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور وکیل ساکن گکھڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔




منڈی بہاؤالدین: تھانہ سول لائن کے علاقے کوٹلی قاضی میں گھر کی بیٹھک میں دکان بنانے کے معمولی تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش...
09/09/2026

منڈی بہاؤالدین: تھانہ سول لائن کے علاقے کوٹلی قاضی میں گھر کی بیٹھک میں دکان بنانے کے معمولی تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بھائی نے تیز دھار آلے کے وار سے اپنے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم گھر کے ایک کمرے میں کریانہ کی دکان بنانا چاہتا تھا، لیکن مقتول بھائی نے اسے بیٹھک میں دکان بنانے سے منع کیا۔ اسی بات پر دونوں بھائیوں میں تکرار ہوئی، جس پر ملزم نے غصے میں آ کر تیز دھار آلے سے اپنے بھائی پر حملہ کر دیا اور اسے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کیے اور مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔




حافظ آباد کے علاقہ حسن ٹاؤن میں سائیکل پر پھیری لگانے والے غریب محنت کش کا گلی میں کھڑے ہونا جرم بن گیا،محلہ کے بااثر اف...
09/09/2026

حافظ آباد کے علاقہ حسن ٹاؤن میں سائیکل پر پھیری لگانے والے غریب محنت کش کا گلی میں کھڑے ہونا جرم بن گیا،محلہ کے بااثر افراد نے غریب محنت کش کو تش دد کا نشانہ بناتے ہوئے جوتوں کے ہار پہنائے اور منہ کالا کر کے گدھے پر بیٹھا کر چکر لگواتے رہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس بااثر افراد کے سامنے بے بس ہو گئی۔
حسن ٹاؤن کے رہائشی گلفام نامی نوجوان کے مطابق چند روز قبل وہ معمول کے مطابق سائیکل پر پھیری لگا رہا تھا کہ محلہ کے بااثر افراد مختار شاہ، بابر، علی، مٹھو اشرف اور سکندر وغیرہ نے اسے گلی میں کھڑے ہونے سے منع کیا اور اس پر لڑکی کو چھ یڑنے کا جھوٹا الزام لگا کر تش دد کا نشانہ بنایا
متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان اسے ڈیرہ پر لے گئے جہاں اسکے سر کے بال،بھن وئیں اور مونچھ یں مونڈ ڈالیں اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر گلی،محلے کا چکر لگاتے رہے۔ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
متاثرہ نوجوان کی والدہ اقبال بی بی اور بھائی خرم کا کہنا ہے کہ وہ بہت غریب ہیں کوئی ہماری بات نہیں سن رہا ہمیں انصاف چاہیے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس بااثر افراد کے سامنے بے بس دیکھائی دے رہی ہے زرائع کے مطابق ملز م مختار شاہ کا بیٹا پنجاب بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے پولیس چشم پوشی سے کام لے رہی ہے اور متاثرہ نوجوان کو مبینہ طور پر چند روپے دیکر چپ کروایا جا رہا ہے۔




Address

Jinnah Road
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share