Weekly Qomi Jazba

Weekly Qomi Jazba We Make A YouTube Channel For
Solving Graphic Designing , Ms Office , Online Earning
And Others Problems
1. MS Office
ii. Graphic
iii.

You can learn different technologies from this channel
i. Web Designing and Development
iv. Online Earning And much m

16/07/2017

We Make A YouTube Channel For
Solving Graphic Designing , Ms Office , Online Earning
And Others Problems
1. You can learn different technologies from this channel
i. MS Office
ii. Graphic
iii. Web Designing and Development
iv. Online Earning And much m

12/07/2017
03/11/2016

گجرات(عثمان طیب سے)گجرات پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے آنے افراد کے لیے اسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ ذوالفقار احمد نے الگ کاؤنٹر قائم کردیا ہے جب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ ذوالفقار احمد نے چارج سنبھالا ہے لوگوں کی مشکلات میں کمی ہوئی ہے اور خصوصی طور پر پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹوں اور ایجنٹوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد نے کہاکہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے آنے والے افراد کو کوئی بھی مشکلات کا سامنا ہو وہ برائے راست ان سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ جن ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کیا ہے وہ جھوٹی خبریں لگوا کر اپنا ساڑ پھک رہے ہیں پاسپورٹ کا عملہ عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور خوش اخلاق سے پیش آتا ہے ۔

03/11/2016

گجرات(عثمان طیب سے)گجرات میں ہیپا ٹائٹس کی میڈسن مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مارکیٹ میں یہ دوائی 4500روپے سے لیکر7000روپے تک فروخت ہورہی ہے ہر میڈیکل سٹور پر الگ الگ ریٹ ہے جوکہ ہسپتالوں میں فارمیسی یا میڈیکل سٹور ہیں وہاں مزید مہنگی فروخت ہورہی ہے سرکاری ہسپتالوں کوجو دوائی گورنمنٹ کی طرف سے سپلائی ہورہی ہے تو عوام کو ملنے کی بجائے میڈیکل سٹوروں پر فروخت کی جارہی ہے ڈی سی او گجرات ، ای ڈی او گجرات اور ڈرگ انسپکٹر اسکا نوٹس لیں ۔

02/11/2016

گجرات(قومی جذبہ سے)وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت ترقیاتی عوامی فلاحی منصوبہ جات کی بروقت نشاندہی اور منصوبہ بندی کی جائے ، ایسے منصوبہ جات کو ترجیح دی جائے جن سے شہریوں کو اجتماعی طور پر فوائد حاصل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ڈی او زراعت حافظ جمیل ، ڈی او پلاننگ شاہد اقبال، ڈی او روڈز محمد شریف، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ارشد، ڈی او زراعت مبشر احمد چیمہ بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے وزیر اعظم پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اس پروگرام کے تحت کم سے کم 5لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 30ملین روپے کے منصوبہ جات شامل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ جات کیلئے عوامی نمائندوں سے مشاورت کی جائے گی اس کے ساتھ افسران خود بھی اس پراجیکٹس کی نشاندہی کریں تاکہ اجتماعی کاوشوں سے عوامی فلاحی منصوبہ جات سامنے لائے جاسکیں۔ اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن نے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت ضلع میں 9 سکولوں کی خطرناک عمارتیں تعمیر کرنے، ای ڈی او ہیلتھ نے ہیلتھ سیکٹر میں بہتری، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے جلالپو رجٹاں میں ویٹرنری ہسپتال کی عمارت کی تعمیر نیز سرائے عالمگیر میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رامتلائی چوک تا کھٹالہ جی ٹی روڈ کی کارپٹ تعمیر سمیت دیگر منصوبہ جات کے حوالے سے بھی محکموں کو پلاننگ کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھاریاں، کڑیانوالہ ، ٹانڈہ میں اسی پروگرام کے تحت پارکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات کی بھی پلاننگ کی جائے۔

02/11/2016

گجرات(قومی جذبہ سے)سرکلر روڈ پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، تجاوزات کرکے شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں، ٹریفک پولیس گاڑیوں کی غلط پارکنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ یہ ہدایات ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ تجاوزات کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سرکلر روڈ کے دورہ کے موقع پر کیا، ٹی ایم او خرم محمود، ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی، ٹی ایم اے افسران سید یاور عباس، فیاض احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ ٹی ایم اے سرکلر روڈ سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مستقل اینٹی انکروچمنٹ سٹا ف کی ڈیوٹی لگائے اور کسی بھی تاجر کو چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی سڑک پر رکھنے کی اجازت نہ دی جائے نیز پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ ہر صورت کلیر ہونا چاہیے۔ ڈی سی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ سرکلر روڈ پر گاڑیوں کی غلط پارکنگ روکنے کیلئے ٹریفک پولیس کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں،ڈرئیورز اپنی گاڑیاں پارکنگ پلازہ میں کھڑی کریں نیز غلط پارکنگ کرکے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور انکے چالان اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اے افسران کو واضع کیا کہ آئندہ شکایات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور ذمہ داران کو ہر صورت اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

02/11/2016

گجرات(قومی جذبہ سے)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے اچانک دورے کے دوران بلااجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر آر ایچ سی ٹانڈہ کے ڈینٹل سرجن کو فوری طور پر معطل کر دیا ، ویٹرنری ڈسپنسری کمالہ میں ادویات کی قلت کا سخت نوٹس، اساتذہ کرام کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں ، یہ ہدایات انہوں نے مختلف سرکاری سکولوں اور سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دورہ کے موقع پرکیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر وقار نقوی بھی ہمراہ تھے۔ آر ایچ سی ٹانڈ ہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ، شعبہ ڈینٹل آوٹ ڈور کے موقع پر ڈی سی او کو بتایا گیا کہ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شعاع رسول گذشتہ 10روز سے بلا اجازت غیر حاضر ہیں جس کا انہوں نے سخت نوٹس لیا اور مذکورہ ڈینٹل سرجن کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ مذکورہ ڈاکٹر کا کنٹریکٹ فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔ ڈی سی او نے آر ایچ سی کڑیانوالہ کے دورہ کے موقع پر ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں فوری طور پر ڈاکٹر کی تعیناتی کیلئے اقدامات کئے جائیں نیز آر ایچ سی کی عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے میٹرنٹی سنٹر ٹانڈہ، بی ایچ یو بھراج، میٹرنٹی ہسپتال ٹانڈہ، بی ایچ یو چک کمالہ کے دورہ کے موقع پر مریضوں سے ملاقات کی اور ہسپتالوں کے میڈیکل سٹورزکا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی۔ مریضوں نے ڈی سی او کو بتایا کہ ہسپتالوں میں انہیں مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ڈاکٹرز و عملہ کا رویہ بھی نہایت بہتر ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ویٹرنری ڈسپنسری چک کمالہ کے دورہ کے موقع پر مویشوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیااور وہاں موجود افراد سے بات چیت کی۔ انہوں نے سنٹر میں ادویات کی قلت کا سخت نوٹس لیا اور ڈی او لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے فوری انتظامات کئے جائیں ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ بوائز و گرلز سکولز چک کمالہ، بھراج، ٹانڈہ، کڑیانوالہ، حسن ڈھینڈہ، پیجوکی، لکھنوال، جھمٹ آباد، منگوال شرقی اور چک میراں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سکول کونسلز میں شامل یونین کونسلوں کے چےئرمین محمد الیاس، محمد رفیق سے فون پر بات چیت کی اور این ایس بی فنڈز کے حوالے سے دریافت کیا، دونوں چےئرمینوں نے سکول کے انچارج ہیڈ ماسٹرز کے رویہ کو بھرپور سراہا جس پر انہوں نے ہیڈ ٹیچرز کے کردار کو سراہا۔ ڈی سی او نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک میراں کیلئے این ایس بی فنڈز کے علاوہ مزید دو لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کڑیانوالہ میں نئے بلاک کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے چےئرمین یونین کونسل ہارون رشید بٹ اور دیگر معززین کی دلچسپی اور کاوشوں کو زبردست سراہا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے کیلئے بھرپو ر محنت کریں، طلبہ و طالبات کی شخصیت کو نکھارنے کیلئے ان میں اعتماد بڑھایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے وژن کے مطابق سکول جانے کی عمر کا کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہیں ہونا چاہیے خصوصا نرسری کلاس کے طلبہ و طالبات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Rahnam Shahied Road
Gujrat
50700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923016292780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weekly Qomi Jazba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Weekly Qomi Jazba:

Share