30/03/2026
گجرات: سالانہ عظیم الشان محفلِ میلاد النبی ﷺ و سالانہ ختمِ پاک (برائے ایصالِ ثواب مرحوم حاجی غلام حسین، صوبیدار ریٹائرڈ) کا انعقاد مورخہ 30 مارچ بروز سوموار بعد نمازِ مغرب بمقام مسجد حسن، کالرہ کلاں، گجرات میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا۔
محفل کی زیرِ نگرانی حضرت علامہ مولانا حافظ انعام اللہ قادری صاحب (خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ نیک آباد مراڑیاں شریف) نے سرپرستی فرمائی، جبکہ خطاب علامہ قاری عصمت اللہ چشتی صاحب نے کیا۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت علامہ مدثر علی نقشبندی صاحب نے حاصل کی، جبکہ خصوصی نعت خطیبِ پاکستان، مقبولِ عرب و عرب و عجم، عالمی شہرت یافتہ صاحبزادہ پیر مدثر شریف فیض قادری صاحب (خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ نیک آباد مراڑیاں شریف) نے پیش کی۔
محفل میں اہلِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب کے منتظمین میں حاجی یوسف جمیل، محمد سجاد، حامد علی طارق، محمد عدنان، محمد شفاقت اور احمد علی شامل تھے۔