Ao sahara banen ik dosry ka

Ao sahara banen ik dosry ka Ao sahara banen ik dosry ka

18/09/2024

Afsos aur mazrat k sath likh raha hun k melad per jis Tara ki videos dekhny ko nazer ai han us se saf zahir hua k waldain ne is bar jo 20wen sadi ki nasal paida ki wo ziada ter kanjer han. Un se sawal kia jai k akhri nabi kon ha ya unka nam kia ha ye tu unhen pata nai magr melad ki mehfil maana k asheq e rasol banana aur us per mujra krna sb unhun ne khoob sekha. Sharam aur afsos ka maqam han un waldain k lye Jin ki aulad is dhandy me mulawis rahi q k qaber me ye hi waldain hisab kitab k chakr me phansen ge aur aulad jo mirasi banai us se kuch umed b nai hu gi k pechy sadqa jariya bhejen. Mujahid aur m**d aur Deen Dar aur khandani waka tu lafz hi na use kren asa tu sunanay wala koi nai Ulta kahin gustakh e rasol bana k pherka hi na dia jai k melad per mujry ko bura q kaha!!!!

08/03/2024

ایک پیاری سی ڈائری لیں
اور اس کے پہلے صحفے پر Titleلکھیں
*My Ramzan planner*

اب اس ڈائری کے تین حصے کرلیں
*Morning Routine in Ramzan*
(فجر سے مغرب تک)
*Night Routine in Ramzan*
(مغرب سے فجر تک)
اب ڈائری میں ایک تیسرا حصہ بنائیں جس میں لکھیں
*My periods Routine in Ramzan*
ان دنوں کو بھی ضائع نہیں کرنا کیونکہ زبان پاک ھوتی ہے
*Task no 1*
ایک ازکار باسکٹ یا باکس بنائیں جس میں یہ چیزیں رکھیں
دعاوں کی چھوٹی چھوٹی بکس چھوٹا سا قرآن پاک تسبیح صبح وشام کے اذکار
*Task no 2*
ایک صدقہ باکس بنائیں سب گھر والے اس میں روز پیسے ڈالے چاہیں 10روپے ھوں پھر آپکو صدقہ دینے کے لیے کسی کو ڈھونڈنا نہیں پڑے گا اگر کوئی مانگنے آئے تو اسی باکس میں سے نکال کے دیجئے
*Task no 3*
جو دعائیں نہیں آتی ان کو یاد کرلیں یا لکھ لیں جو آپ نے اس رمضان الله تعالیٰ سے مانگنی ہیں تاکہ آپکو یاد رہے
*Task no 4*
نماز کے لیے الگ صاف چادر یا سکارف حجاب مخصوص کرلیں تاکہ ہمارے پتلے یا چھوٹے کپڑوں کی وجہ سے ہماری نمازیں نہ ضائع ھوجائیں
*Task no 5*
ایک پیج پر ان عادتوں کو لکھیں جو اس رمضان آپ اپنانا چاہتی ہے ان عادتوں کو بھی جن کو آپ چھوڑنا چاہتی ہے
*Task no 6*
اپنے کاموں کو پانچ نمازوں کے درمیان میں اس طرح ترتیب دیں کے کوئی نماز قضاء نہ ھونے پائے
*Task no 7*
ہر کام سے پہلے بسم الله پڑھنی ہے إن شاءاللّٰه
*Task no 8*
ایک وقت خاص دعاؤں کے لیے مخصوص کرنا ہے جس میں صرف دعائیں کرنی ہے اور کچھ نہیں کرنا
*Task no 9*
اپنے ان گناہوں کولکھیں جن کو اس رمضان چھوڑنا ہے ہمیشہ کے لیے پھر الله سے سچی توبہ کرنی ہے استغفار کرنا ہے کثرت سے چلتے پھرتے
*Task no 10*
اس سوچ سے رمضان میں قدم رکھنا کے یہ میرا آخری رمضان ہے فوت شدگان کے لیے دعائیں کرتے رہنا ہے سپیشلی والدین کے لیے

*الله سبحان و تعالیٰ ہمیں ایمان واحتساب کے ساتھ اس بابرکت مای میں داخل کرے تاکہ ہم روح کی پاکیزگی کے ساتھ ان قمتیی لمحوں کی قدر کرسکیں آمین*

29/01/2024

یہ خلافت عثمانیہ کا حصہ ھوتا تھا‘ یورپ نے 1918ء میں خطہ عرب کو 12 ملکوں میں تقسیم کر دیا اور دنیا کی بہادر ترین قوم دیکھتی کی دیکھتی رہ گئی۔
ھم اگر جنگجو تھے‘ ھمارا اگر لڑنے کا چودہ سو سال کا تجربہ تھا ، تو ھم کم از کم لڑائی ھی میں ’’پرفیکٹ‘‘ ھو جاتے۔
اور کم از کم دنیا کے ھر ہتھیار پر ’’میڈ بائی مسلم‘‘ کی مہر ھی لگ جاتی اور ھم اگر دنیا کے بہادر ترین فوجی ھی تیار کر لیتے تو ھم آج مار نہ کھا رھے ھوتے‘
آج کم از کم عراق‘ لیبیا‘ مصر‘ افغانستان اور شام انسانی المیہ نہ بن رھے ھوتے۔
آپ اسلامی دنیا کی بدقسمتی ملاحظہ کیجئیے‘ ھم لوگ آج یورپی بندوقوں‘ ٹینکوں‘ توپوں‘ گولوں‘ گولیوں اور امریکی جنگی جہازوں کے بغیر خانہ کعبہ کی حفاظت بھی نہیں کر سکتے‘
ھماری تعلیم کا حال یہ ھے کہ دنیا کی 100 بڑی یونیورسٹیوں کی فہرست میں اسلامی دنیا کی ایک بھی یونیورسٹی نہیں آتی‘ ساری اسلامی دنیا مل کر جتنے ریسرچ پیپرز تیار کرتی ھے ، وہ امریکا کے ایک شہر بوسٹن میں ھونے والی ریسرچ کا نصف بنتا ھے۔
پوری اسلامی دنیا کے حکمران علاج کے لیئے یورپ اور امریکا جاتے ہیں‘
یہ اپنی زندگی کا آخری حصہ یورپ‘ امریکا‘ کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں گزارنا چاھتے ھیں‘
دنیا کی نوے فیصد تاریخ اسلامی ملکوں میں ھے ، لیکن اسلامی دنیا کے نوے فیصد خوشحال لوگ سیاحت کے لیئے مغربی ملکوں میں جاتے ھیں‘
ھم نے پانچ سو سال سے دنیا کو کوئی دواء‘ کوئی ہتھیار‘ کوئی نیا فلسفہ‘ کوئی خوراک‘ کوئی اچھی کتاب‘ کوئی نیا کھیل اور کوئی اچھا قانون نہیں دیا۔
ھم نے اگر ان پانچ سو برسوں میں کوئی اچھا جوتا ھی بنا لیا ھوتا تو ھمارا فرض کفایہ ادا ھو جاتا‘
ھم ھزار برسوں میں صاف ستھرا ، استنجہ خانہ نہیں بنا سکے‘ ھم نے موزے اور سلیپر اور گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم لباس تک نہیں بنایا‘
ھم نے اگر قرآن مجید کی اشاعت کے لیئے کاغذ‘ پرنٹنگ مشین اور سیاھی ھی بنا لی ھوتی ، تو آج ھماری عزت رہ جاتی‘ ھم تو خانہ کعبہ کے غلاف کے لیئے کپڑا بھی اٹلی سے تیار کراتے ھیں۔
ھم تو حرمین شریفین کے لیئے ساؤنڈ سسٹم بھی یہودی کمپنیوں سے خریدتے ھیں‘
ھمارے لیئے آب زم زم بھی کافر کمپنیاں نکالتی ھیں‘
ھماری تسبیحات اور جاء نمازیں بھی چین سے آتی ھیں اور ھمارے احرام اور کفن بھی جرمن مشینوں پر تیار ھوتے ھیں‘
ھم مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ھے کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان صارف سے زیادہ اھمیت نہیں رکھتے‘ یورپ نعمتیں ایجاد کرتا ھے‘ بناتا ھے‘ اسلامی دنیا تک پہنچاتا ھے۔
اور ھم استعمال کرتے ھیں اور اس کے بعد بنانے والوں اور ایجاد کرنے والوں کو آنکھیں نکالتے ھیں۔
آپ یقین کیجئیے جس سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سعودی عرب کو بھیڑیں دینے سے انکار کر دیا ، اس سال مسلمان حج پر قربانی بھی نہیں کر سکیں گے۔
اور جس دن یورپ اور امریکا نے اسلامی دنیا کو گاڑیاں‘ جہاز اور کمپیوٹر بیچنا بند کر دیئے۔
ھم اس دن گھروں میں محبوس ھو کر رہ جائیں گے‘ ھم شہر میں نہیں نکل سکیں گے‘ یہ ھیں ھم اور یہ ھے ھماری اوقات۔
لیکن آپ کسی دن اپنے دعوے سن لیں۔
آپ ان نوجوانوں کے نعرے سن لیں جو میٹرک کا امتحان بھی پاس نہیں کر سکے‘
جنہیں پیچ تک نہیں لگانا آتا اور جس دن ان کے بوڑھے والد کی دیہاڑی نہ لگے ، اس دن ان کے گھر چولہا تک نہیں جلتا‘
آپ ان کے نعرے‘ ان کے دعوے سن لیجئیے‘ یہ لوگ پوری دنیا میں اسلام کا جھنڈا لہرانا چاھتے ھیں‘
یہ اغیار کو نیست و نابود کرنا چاھتے ھیں‘
آپ اپنے علماء کرام کی تقریریں بھی سن لیجئیے‘
یہ اپنے مائیک کی تار ٹھیک نہیں کر سکتے‘ یہ اللہ اور اللہ کے رسولؐ کا نام بھی اپنے مریدوں تک مارک زکر برگ کی فیس بک کے ذریعے پہنچاتے ھیں۔
یہ لوگوں کو تھوکنے کی تمیز تک نہیں سکھا سکے‘
یہ آج تک ابن تیمیہ‘ ابن کثیر‘ امام غزالی اور مولانا روم سے آگے نہیں بڑھ سکے‘
پورے عالم اسلام میں ایک بھی ایسا شخص نہیں جو ابن عربی کو سمجھنے کا دعویٰ کر سکے‘ ابن ھشام اور ابن اسحاق بھی ھم تک آکسفورڈ پرنٹنگ پریس کے ذریعے پہنچے تھے اور ابن رشد بھی ھمیں یورپ کے اسکالرز نے سمجھایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری
Everyone

23/01/2024

💊 - *بیماری کو بھی الله کی نعمت سمجھیں اور الله کی طرف لوٹ جائیں! •••*

☘ *سيدنا أبو هريرة رضي الله عنه کہتے ہیں کہ نبی صلی الله عليه وسلم نے فرمایا :*
"مسلمان جب بھی کسی پریشانی، بیماری، رنج و ملال، تکلیف اور غم میں مبتلا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھ جائے تو الله تعالیٰ اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے!"
📑 - [ *صحيح البخاري : ٥٦٤١* ]

☘ *امام ابن تيمية رحمه الله فرماتے ہیں :*
"بہت سے مریض بغیر دوا کے ہی شفایاب ہو جاتے ہیں ؛ محض دعا قبول ہو جانے سے یا نفع مند دم کی بدولت یا دل مضبوط رکھنے اور الله پر کمال توکل کرنے سے."
📑 - [ *مجموع الفتاوى : ٥٦٣/١١* ]

☘ *امام ابن القیم رحمه الله فرماتے ہیں :*
"الله کا ذکر، الله کی طرف پلٹ جانا، لوٹ جانا، آزمائش آتے ہی نماز کی طرف لپکنا ؛ کتنے ہی بیمار محض اسی سے شفایاب ہو جاتے ہیں اور کتنے ہی مریضوں کو اسی سے عافیت نصیب ہو جاتی ہے."
📑 - [ *مفتاح دار السعادة : ٢٥٠/١* ]

☘ *حافظ ابن رجب رحمه الله فرماتے ہیں :*
"آسانی کا انتظار کرنا بھی عبادت ہے ؛ کیونکہ آزمائش ہمیشہ نہیں رہتی !"
📑 - [ *مجموع الرسائل : ١٥٥/٣* ]

☘ *حافظ ابن حجر رحمه الله فرماتے ہیں :*
"الله تعالی اپنے دوستوں کیلیے از خود ہی آزمائشوں سے نجات کے اسباب مہیا فرما دیتا ہے. بعض دفعہ آزمائش لمبی اس لیے ہو جاتی ہے کہ الله اپنے بندوں کی تربیت اور ان کے ثواب میں اضافہ کرنا چاہتا ہے."
📑 - [ *فتح الباري : ٤٨٣/٦* ]
#فوائد

14/01/2024

۔۔ ۔۔ *وقت بدلا سب کچھ بدل گیا*۔ رات کو سب نو ساڑھے نو بجے تک سو جایا کرتے تھے، رات دیر تک جاگنےکونحوست تصور کیا جاتا تھا ، صبح آذان کی آواز کانوں میں گونجتی تھی اوراُس کے بعد گھر یا ہمسایوں کے مرغے أذان دیا کرتے تھے ، گھر میں درخت موجود ہوتا تھا اور صبح صبح چڑیوں کی آواز کانوں کو سنائی دیتی تھی ۔
گھر کے مرد نماز پڑھنے چلے جاتے تھے اور یوں دن کا آغاز بہت جلدی ہو جاتا تھا ۔
دوپہر میں اکثر گھروں میں روٹی بنائی جاتی تھی اور ساتھ اناردانہ ، پودینہ ، ٹماٹر
اور پیاز کی چٹنی بنائی جاتی تھی، اُسکے بعد ظہر کا اہتمام کیا جاتا تھا اور پھر قیلولہ کیا جاتا تھا ، گھر میں دادا دادی کے وجود کو رحمت سمجھا جاتا تھا
اور اُن کا کہا ہوا حرفِ آخر ہوتا تھا ، محلے داروں کے دُکھ سُکھ سانجھے ہوتےتھے اور کسی بارات یا فوتگی پہ اتحاد کا جذبہ دیکھنے کے قابل ہوتا تھا۔نا کوئی بیرا ہوتا تھا اور نا ہی شادی ہال ، محلے کے تمام لوگ ملکر شادی کی ساری تیاریاں کرتے تھے اور فوتگی پہ ہمسائے بھی کئی کئی دن چولہا نہیں جلاتے تھے ۔
پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🧡🍁🍂🧡۔ *وقت نے کروٹ لی اور تبدیلیاں آنا شروع ہوگئیں*
دیواریں اونچی ہونا شروع ہوئیں، درخت ختم ہوئے ، پرندے اڑ گئے،مرغ پولٹری فارمز میں چلےگئےاور دیواریں اتنی اونچی ہو گئیں کہ مسجد کے لاؤڈ سپیکر کی آواز بھی کم آنے لگی، ایک وقت میں کئی کئی کھانے ٹیبل کی زینت بننے لگے ، برکت ختم ہو گئی اور ایک گھر میں رہتے لوگ بھی ایک دوسرے سے انجانے ہو گئے، پرائیویسی کے نام پر علیحدہ علیحدہ رومز بن گئے
اور گھر میں رہتے ہوئے رابطے موبائلز پر ہونے لگے ، شادی ہالز اور مارکیز میں
ہونے لگیں اور محلے میں فوتگی پر منہ دکھانے کی رسم چل نکلی ۔
تیس سال کے اس سفر میں ہم نے سب کچھ کھو دیا ، پایا کچھ نہیں ۔....

29/09/2023

*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*

*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد*

11/07/2023

حدیث 1874::
حضرت ابوامامہ باہلی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید پڑھا کرو کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لئے سفارشی بن کر آئے گا اور دو روشن سورتوں کو پڑھا کرو سورت البقرہ اور سورت آل عمران کیونکہ یہ قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جیسے کہ دو بادل ہوں یا دو سائبان ہوں یا دو اڑتے ہوئے پرندوں کی قطاریں ہوں اور وہ اپنے پڑھنے والوں کے بارے میں جھگڑا کریں گی، سورت البقرہ پڑھا کرو کیونکہ اس کا پڑھنا باعث برکت ہے اور اس کا چھوڑنا باعث حسرت ہے اور جادوگر اس کو حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔"
صحیح مسلم شریف کتاب فضائل القرآن

22/03/2023

🌙 *Ramadan Mubarak*🌙

‎السلام عليكم و رحمة الله و بركة

‎الْلَّھُم أَهِلَهُ عَليْنَا بِالْأمْنِ وَالإِيْمَانِ وَالْسَّلامَةِ وَالْإِسْلَامِ وَالْعَوْنٓ عَلَى الْصَّلاةِ وَالصِّيَامِ وَتِلَاوَةِ الْقُرْآَنِ الْلَّھُمّ سَلِّمْنَا لِرَمَضَانَ وَسَلِّمْهُ لنا وَتَسَلَّمْهُ مِنّا مُتَقَبَّلاً يٓارٓبٓ العٓالِٓمينْ .

May Allah give us taufeeq to worship Him by *Siyam* (Fasting) and *Qiyam* (Taraweeh), *Amaal e Saleha*, *Tilawat e Quran*.
May Allah forgive our sins. Ameen ya Rabb 🤲

24/04/2020

Address

Haripur
22680

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ao sahara banen ik dosry ka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ao sahara banen ik dosry ka:

Share